سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سرکاری ایجنسیاں امکانی اسٹارٹ اپ تک پہنچیں اور ان کی حمایت کریں – ڈاکٹر جتیندر سنگھ؛ اختراعی نوجوانوں اور نئے اور امکانی اسٹارٹ اپ کے لیے بڑے پیمانے پر ملک گیر تلاش شروع کرنے کی اپیل، کیوں کہ وہ بھارت  کی اقتصادی تقدیر کو نئی شکل عطا کرنے جا رہے ہیں


ڈاکٹر سنگھ اتر پردیش کے مراد آباد میں انوویشن اِن سائنس پرزوئٹ فار انسپائرڈ ریسرچ (آئی این ایس پی آئی آر ای) پروگرام کے مستفیدین کے ساتھ صلاح و مشورہ والی میٹنگ میں طلبہ اور فیکلٹی سے خطاب کیا

محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) ٹیئر-2 اور ٹیئر -3 شہروں میں دولت کے تخلیق کار کے طور پر اسٹارٹ اپ کو فروغ دینے کے لیے مینٹرشپ کا کردار نبھائے گا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 08 JUL 2022 5:04PM by PIB Delhi

سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت؛ عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی، ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ اور بی آئی آر اے سی سمیت سرکاری ایجنسیوں کو امکانی اسٹارٹ اپ تک پہنچنے اور انہیں حمایت دینے کو کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو بھی حمایت دینا چاہیے، جو خود ہم تک پہنچتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح ہم کئی قابل تخلیق کار نوجوانوں کو چھوٹنے نہیں دیں گے جن کی اسٹارٹ اپ پہل ناکافی حمایت یا وسائل کے سبب شروع نہیں ہوئی ہوگی۔

اتر پردیش کے مراد آباد میں ’’انوویشن اِن سائنس پرزوئٹ فار انسپائرڈ ریسرچ‘‘ (آئی این ایس پی آئی آر ای) پروگرام کے مستفیدین کے ساتھ صلاح و مشورہ میں طلباء اور فیکلٹی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تخلیق کار نوجوانوں اور امکانی اسٹارٹ اپ کے لیے ایک بڑے پیمانے پر ملک گیر تلاش شروع کرنے کی اپیل کی، کیوں کہ وہ بھارت کے مستقبل کی معیشت کو شکل و صورت عطا کرنے جا رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00194YT.jpg

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ انسپائر اسکیم معیاری انسانی وسائل کی ایک پائپ لائن اور با صلاحیت لوگوں کا ایک گروہ تیار کرکے ملک کی تحقیق و ترقی کی بنیاد کی توسیع کر رہی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت کو با صلاحیت نوجوان طلباء کو سائنس کی طرف متوجہ کرنے اور انہیں اپنے اسکول کے دنوں سے ایک معاون، تخلیقی اور چنوتی بھرا تعلیمی ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے جس سے وہ اختراعی صنعتوں کے توسط سے کامیاب صنعت کار اور نوکری دینے والے بن سکیں۔ اس پروگرام میں انسپائر فیلوشپ، انسپائر اسکالرشپ اور انسپائر-پیمانے کے 100 سے زیادہ طلباء/مستفیدین نے شرکت کی۔

اس سال مئی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ماہانہ ریڈیو خطاب ’من کی بات‘ کا ذکر کرتے ہوئے، جس میں انہوں نے کہا تھا، ’’آج بھارت کا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم صرف بڑے شہروں تک ہی محدود نہیں ہے، بلکہ چھوٹے شہروں اور قصبوں سے بھی صنعت کار ابھر رہے ہیں، جو دکھاتا ہے کہ بھارت میں جس کے پاس ایک بنیادی خیال ہے، وہ دولت کی تخلیق کر سکتا ہے،‘‘ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مختلف رپورٹوں کے مطابق متعدد ریاستوں اور شہروں میں تقریباً 50 فیصد اسٹارٹ اپ ٹیئر-2 اور ٹیئر-3 شہروں سے آتے ہیں، جہاں مواقع اور وسائل نسبتاً کم ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی نے کالج اور یونیورسٹیوں کی سطح پر قدرتی سائنس کے مضامین کا مطالعہ کرنے کے لیے با صلاحیت نوجوانوں کو متوجہ کرنے اور انجینئرنگ، ادویات، زراعت اور مویشی پروری کے سائنس سمیت بنیادی اور  تجرباتی سائنس دونوں میں طلباء میں تحقیقی کریئر بنانے کے لیے انسپائر اسکیم کے تصور، ڈیزائن، ترقی کا کام کیا ہے اور اب اسے نافذ کر رہا ہے۔ انسپائر اسکیم کئی عناصر کے ساتھ 32-10 سال کی عمر کے طلباء کی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔

انسپائر  ایوارڈز ’مانک‘ (ملین مائنڈز آگمینٹنگ نیشنل ایسپریشن اینڈ نالیج) کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ کم عمر میں با صلاحیت اسکولی طلباء کو سائنس کا مطالعہ کرنے اور ان میں اختراعات کے کلچر کو فروغ دینے کے علاوہ تحقیقی کریئر کو آگے بڑھانے کے لیے ایک انوکھی پہل ہے۔ انسپائر اسکیم 15-10 سال کی عمر کے اسکولی بچوں اور کلاس 10-6 میں پڑھنے والے بچوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔

*****

 

ش ح۔ ق ت

U NO: 7447

 



(Release ID: 1840738) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi , Tamil