مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی مواصلات کے محکمے (ڈی اوٹی ) کے عہدیداروں کی ایک ٹیم نے ایم ٹو ایم /ایل اوٹی  ٹیکنولوجی کے طریق کار /پیش کش  کو دیکھنے کی غرض سے ایم ٹوایم سروس پروائیڈرس کے دفاترکا دورہ کیا

Posted On: 08 JUL 2022 6:36PM by PIB Delhi

مواصلات  کی وزارت  کے ٹیلی مواصلات کے محکمے ( ڈی اوٹی ) نے کاروبار کرنے میں سہولت پیداکرنے کی غرض سے ، حال ہی میں ایم ٹوایم  سروس پرووئیڈرس اور ڈبلیو پی اے این /ڈبلیو ایل اے این  کنکٹی وٹی پرووئیڈرس  کے اندراج سے متعلق رہنما ہدایات جاری کی ہیں اورٹیلی مواصلات کے محکمے  کے سرل سنچار پورٹل پرایک سادہ آن لائن اندراج کے عمل کے توسط سے ایم ٹو ایم سروس پرووائیڈرس  کو شامل کرنے کے عمل کا آغاز کیاہے ۔ اس  کے لئے کم سے کم دستاویزات یا تفصیلات کی ضرورت ہے اورصرف 5000روپے کی اپیل کیشن پروسیز کی فیس اداکرنی ہوگی ۔

ایم ٹو ایم /ایل اوٹی شعبے میں وسیع  ترترویج اورجدت طرازی میں سہولت پیداکرنے کی خاطر ، ٹیلی مواصلات کے محکمے کے ہیڈکوارٹر، ٹی ای سی اورسی ڈی اوٹی کے عہدیداروں پرمشتمل ایک ٹیم نے 6جولائی ، 2022کو میسرز سینسو رائز اسمارٹ سولیوشن پرائیویٹ لمیٹڈ اورمیسرز ایریز کمیونیکیشنز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے دفاتر کا دورہ کیاتاکہ متذکرہ بالا ایم ٹوایم سروس پرووائیڈرس کے ذریعہ تیارکردہ اورمتعین  ایم ٹو ایم /ایل اوٹی ٹیکنولوجی طریقہ کار/ پیش کش کا مشاہدہ کرسکیں ۔ سروس پرووئیڈرس نے اس بات کا  عملی مظاہرہ کیاکہ کس طرح اختراعی ایم ٹی ایم طریقہ کارکی بدولت (1) ہنگامی حالات میں  کارروائی کرنے کے وقت میں کمی ،(2) کارروائیوں  پرآنے والی لاگت میں کمی (3) بہترشفافیت اوراثاثوں کا پتہ لگانے (4) صارفین کے لئے اورزیادہ عمدگی (5) سروس کا بہتربنایاگیا معیار (کو او ایس )جیسی حصولیابی ہوئی ہے ۔

ٹیلی مواصلات کے محکمے ڈی اوٹی نے ایم ٹوایم سروس پرووئیڈرس  کے ساتھ ان کے ذریعہ متعین کی جارہی خدمات  اور ایم ٹوایم /ایل اوٹی ایکونظام کے لئے مستقبل کے چیلنجوں اورمواقع کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001W5NS.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027Z0I.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003J20E.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004HO43.jpg

اس کے علاوہ ٹیلی مواصلات کے محکمے کو یہ اطلاع دیکر خوشی ہورہی ہے کہ اب تک 33اداروں نے  پہلے ہی اپنا اندراج کرالیاہے ۔ ایم ٹوایم کے وہ سروس پرووائیڈرس ، جو ٹی ایس پیز سے ٹیلی کام وسائل سے فیضیاب ہورہے ہیں اورانھوں نے ابھی تک  ٹیلی مواصلات کے محکمے میں اپنا اندراج نہیں کرایاہے ، ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ٹیلی مواصلات کے محکمے کے سرل سنچارپورٹل   https://www.saralsanchar.gov.in کے ذریعہ اپنا اندراج کرالیں ۔

7جولائی ، 2022تک اندراج شدہ  اداروں کی فہرست  درج ذیل ہے :

1.     ایم 2ایم  سائبرنیٹکس پرائیویٹ لمیٹڈ

2.     ٹریکسنک  ٹیکنولوجیز  پرائیویٹ لمیٹڈ

3.     کلاؤڈ 7 ٹیکنولوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ

4.     کلے ٹیک سسٹم ایل ایل پی

5.     جیو تھنگس لمیٹڈ

6.     ایئرلنک سافٹ ویئر پرائیویٹ لمیٹڈ

7.     آروی ٹریڈ سولیوشن  ایل ایل پی

8.     ایکزیس پوائنٹ  ٹیکنولوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ

9.     کنٹین ٹیکنولوجیز لمیٹڈ

10. وولٹی آئی او ٹی سولیوشنس  پرائیویٹ لمیٹڈ

11. کنٹین ٹیکنولوجیز لمیٹڈ

12. این ٹی ٹی انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ

13. گلوبل وسواسن  ٹیکنولوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ

14. ٹیسیز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ

15. کوالیئر  وائرلیس پرائیویٹ لمیٹڈ

16. اٹرانس سولیوشنس لمیٹڈ

17. اسمال ایکٹ ٹیکنولوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ

18. نیٹ ٹیک سروسیز انڈیا پرائیویٹ  لمیٹڈ

19. کیمچون میڈیا انڈیا پرائیویٹ  لمیٹڈ

20. اورمیٹ  ٹیکنولوجیز پرائیویٹ  لمیٹڈ

21. ایریز کمیونیکیشنس  انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ

22. سات وے انفوسسٹمس پرائیویٹ لمیٹڈ

23. شروتی ٹیلی کام پرائیویٹ لمیٹڈ

24. ووڈافون آئیڈیا ٹیکنولوجی سولیوشن لمیٹڈ

25. ٹرانسائٹ سسٹمس پرائیویٹ لمیٹڈ

26. سنکیوز کنسلٹنسی  پرائیویٹ لمیٹڈ

27. امیورون ٹیکنولوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ

28. زینوویکس ٹیکنولوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ

29. سینسورائز  اسمارٹ سولیوشنس پرائیویٹ لمیٹڈ

30. سری مِتھرا آئی ٹی سولیوشنس ایل ایل پی

31. آریوایچ ایم انّوویشن پرائیویٹ لمیٹڈ

32. نووائر ٹیکنولوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ

33. رنوینٹ  انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ

 

**********

)ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -7446


(Release ID: 1840725) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi