وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

جناب پرشوتم روپالا نے غریب کسانوں کو کسان کریڈٹ کارڈ(کے سی سی)  جاری کرنے میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی زیر صدارت میٹنگ میں شرکت کی


جناب روپالا نے بینکوں کے ذریعے تعمیل کے لیے اقدامات تجویز کیے

Posted On: 08 JUL 2022 1:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی،8 جولائی 2022/

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن کی زیر صدارت میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں بینکوں اور آر آر بیز کے ساتھ مویشی، ڈیری اور ماہی گیری شعبےکے غریب کسانوں کو  کےسی سی جاری کرنے میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

جناب  پرشوتم روپالا نے کل منعقدہ میٹنگ میں بینکوں کے ذریعے تعمیل کئے جانے والے اقدامات تجویز کیے جیسے کہ تمام بینکوں کو کےسی سی کے رہنما خطوط پر صحیح طریقے سے عمل کرنا چاہیے، کےسی سی کی درخواست کے لیے درخواست دہندگان کو مناسب تسلیم کیا جانا چاہیے اور درخواست پر ایک ٹائم لائن کے اندر فیصلہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسترد ہونے کی وجوہات واضح طور پر بتائی جائیں تاکہ فیلڈ افسران فارم کو درست کر کے دوبارہ جمع کر سکیں۔ وزیر موصوف نے تجویز پیش کی کہ کےسی سی مالدھاری (خانہ بدوش) کمیونٹی کے لوگوں کو دیا جانا چاہئے، جو ایک جگہ نہیں رہتے ہیں اور ان کے پاس پیش کرنے کے لئے کوئی ضمانتی سیکورٹی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے سی سی غریب ماہی گیروں کو دیا جائے جو کوئی ضمانت دینے سے قاصر ہوں۔ وزیرموصوف نے کہا کہ ان کوششوں کا مقصد وزارت ماہی پروری کی کوششوں کو تیز کرنا ہے۔ اس میٹنگ میں مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری، مویشی پروری اور ڈیری کے سکریٹری جناب اتل چترویدی، ماہی پروری کے سکریٹری جناب جتیندر ناتھ سوین اور مالیاتی خدمات کے محکمے کے سکریٹری جناب سنجے ملہوترا بھی موجود تھے۔

حکومت ہند نے بجٹ 2018-19 میں ماہی گیری اور مویشی پالنے والے کسانوں کے لیے کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) کی سہولت میں توسیع کا اعلان کیا تاکہ ان کی کام کرنے والے سرمائے کی ضروریات کو پورا کرنے میں ان کی مدد کی جا سکے۔ کے سی سی کی سہولت ماہی گیری اور مویشی پالنے والے کسانوں کو مویشیوں، پولٹری پرندوں، مچھلیوں، جھینگوں، دیگر آبی حیاتیات کی پرورش اور مچھلیوں کو پکڑنے کے لیے اپنی مختصر مدت کے قرضے کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کرے گی۔

ماہی پروری کا محکمہ ان ماہی گیروں تک کے سی سی کو توسیع دینے کے امکان کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو فی الحال اس میں شامل نہیں ہیں جیسے کہ وہ لوگ جو کشتی یا اثاثوں کے مالک/لیز پر نہیں ہیں وغیرہ۔ کے سی سی کے تحت اہل ماہی گیروں اور ماہی کسانوں کی کوتاہیوں کو دور کرنے اور کے سی سی کی جلد منظوری کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ بینکوں کے ساتھ فالو اپ کارروائی کی جانی چاہیے۔

محکمہ ماہی پروری کے ذریعے 24.06.2022 کو جاری ملک گیر ماہی گیری مہم کی پیش رفت اور مہم شروع ہونے سے پہلے تک، کے سی سی موصول ہونے والی درخواستوں  کی صورتحال: جیسا کہ ڈی ایف ایس نے رپورٹ کیا ہے۔

Time Period

درخواستیں موصول

درخواستیں منظور

درخواستیں زیر التوا

ملک بھر میں جاری کے سی سی ماہی گیری مہم

 

1,79,842

 

74,969

 

13,029

مہم سے قبل

(14.11.2021)

5,55,411

67,581

4,33,437

کل

7,35,253

1,42,550

4,46,466

 

کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) کی سہولت کو 2018-19 میں مویشی پروری والے کسانوں کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔ اس سے کام کی پونجی سے متعلق سرمایہ ضروریات۔ چارہ، جانوروں کے علاج پانی اور بجلی کی سپلائی کے لیے قلیل مدتی قرض دیا جاتا ہے۔ اس محکمے کی طرف سے 1 جون سے 31 دسمبر 2020 تک ایک خصوصی مہم کا انعقاد کیا گیا تاکہ اہل ڈیری فارمرز کو کے سی سی فراہم کیا جا سکے۔ اس مہم سے پہلے صرف 30,000 کے سی سی جانوروں کی پرورش اور ڈیری کے لیے منظور کیے گئے تھے۔ اس مدت کے دوران 50 لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن میں سے 18.81 لاکھ تازہ کے سی سی کو منظور کیا گیا تھا۔

مہم کی مجموعی پیشرفت ذیل میں دی گئی ہے۔

//

یکم جون سے 31 دسمبر 2020 تک

15نومبر 2021 سے 31 جولائی 2022

میزان

(26جون 2022 تک)

درخواست

کے سی سی منظور شدہ

درخواست

کے سی سی منظور شدہ

درخواست

کے سی سی منظور شدہ

50,00,000

18,81,654

15,83,910

6,61,131

65,83,910

25,42,785

 

 

محکمہ مویشی پروری نے سڈبی کے تعاون سے اے ایچ ڈی ایف کے لیے ایک آن لائن پورٹل کو فروغ دیا ہے۔ یہ کے سی سی پورٹل لانچ کے لیے تیار ہے۔ اس پورٹل سے آن لائن پیشکش، پروسیسنگ اور نگرانی کی سہولت ملے گی۔ بینکوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس پورٹل کے لیے اپنے بینکنگ نظام کے ساتھ اے پی آئی کے انضمام کی سہولت فراہم کریں جس سے حقیقی وقت کی نگرانی ممکن ہوسکے گی۔

*********

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-7381



(Release ID: 1840277) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil