وزارت دفاع

11 جولائی کو نئی دہلی میں پہلی 'آرٹیفیشل انٹیلی جنس ان ڈیفنس


’ نمائش اور سمپوزیم کا انعقاد‘

​​​​​​​رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ 75 نئے تیار کردہ اے آئی پروڈکٹس لانچ کریں گے

Posted On: 08 JUL 2022 5:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،8 جولائی 2022/

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ 11 جولائی 2022 کو نئی دہلی میں دفاعی پیداوار کے محکمے، وزارت دفاع کے زیر اہتمام پہلے ’دفاع میں مصنوعی ذہانت‘ (اے آئی ڈی ای ایف) سمپوزیم اور نمائش کا افتتاح کریں گے۔ اس پروگرام میں ایک نمائش کا انعقاد  کیا جائے گا  جس میں  خدمات، تحقیقی تنظیموں، صنعت اور سٹارٹ اپس اور اختراع کاروں کی طرف سے تیار کردہ جدید ترین اے آئی - فعال حل کی نمائش  کی جائے گی اور مارکیٹ کے لیے اے آئی مصنوعات کا آغازکیاجائے گا۔

اس تقریب کے بارے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی تقریب ہے جہاں آزادی کے 75 سال کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، دفاع سے تعلق  رکھنے والی ایپلی کیشنز 75 نئی تیار کردہ اے آئی مصنوعات/ٹیکنالوجیز کو لانچ کیا جائے گا۔ آزادی کا امرت مہوتسو' اور دفاع میں 'آتم نربھر بھارت' پہل کو فروغ دینے کے لئے یہ مصنوعات آٹومیشن/بغیر پائلٹ/روبوٹکس سسٹم، سائبر سیکیورٹی، انسانی رویے کا تجزیہ، ذہین نگرانی کا نظام، لاجسٹکس اور سپلائی چین مینجمنٹ، اسپیچ/وائس تجزیہ اور کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن، کمپیوٹر اور انٹیلی جنس، نگرانی اور فوجی جائزے (ریکونیسنس) کے ڈومینز میں(سی 4آئی ایس آر) سسٹمز اور آپریشنل ڈیٹا اینالیٹکس شامل ہیں۔ 75 مصنوعات لانچ کیے جانے کے علاوہ، مزید 100 ترقی کے مختلف مراحل میں ہیں۔

اس کے علاوہ، تقریب کے دوران دو اعلیٰ دفاعی برآمد کنندگان کو سرکاری اور نجی شعبے سے ہر ایک کی عزت افزائی کی جائے گی۔ پریس کانفرنس کے دوران ایڈیشنل سکریٹری جناب سنجے جاجو نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دفاعی برآمدات نے مالی سال 2021-22 میں اب تک کے سب سے زیادہ 13,000 کروڑ روپے کی رقم کو عبور کر لیا ہے، جس میں 70 فیصد حصہ نجی شعبے سے آیا ہے اور بقیہ 30 فیصد سرکاری شعبے سے۔

یہ تقریب 'دفاع میں AI کی تعیناتی'، جین آئندہ اے آئی حل (GenNext AI سلوشنز' )اور ' 'دفاعی صنعت میں  اے آئی پس منظر'  پر پینل مباحثوں کا بھی مشاہدہ کرے گا، جس میں خدمات، تعلیمی اداروں، طلباء، تحقیقی تنظیموں اور صنعت کی فعال شرکت ہوگی۔

مستقبل کے اے آئی  سلوشنز پر طلباء سے روشن اختراعی نظر حاصل کرنے کے لیے ایکجین نیکسٹ اے آئی‘سلوشنز مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اے آئی کے ماہرین کے ذریعہ تیار کردہ سرفہرست تین آئیڈیاز کی بھی نوازا جائے گا۔ اے آئی مصنوعات کی ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اس تقریب میں دوست بیرونی ممالک کے معززین، وزارت دفاع اور حکومت ہند کی دیگر وزارتوں کے سینئر حکام، تحقیقی اداروں، اکیڈمی اور صنعت کے نمائندوں کی شرکت کا امکان ہے۔

یہ قابل ذکر ہے کہ 2018 میں دفاع پر ایک اے آئی  ٹاسک فورس قائم کی گئی تھی تاکہ دفاع میں اے آئی  کو فروغ دینے کا روڈ میپ فراہم کیا جا سکے۔ اس کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے، ایک دفاعی اے آئی  کونسل، جس کی سربراہی رکشا منتری کر رہے ہیں اس پروگرام کی قیادت کر رہے ہیں۔

******

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-7383



(Release ID: 1840219) Visitor Counter : 154


Read this release in: Marathi , English , Hindi