وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس ترکش - طویل رینج کی بیرون ملک تعیناتی


جبوتی کا دورہ اور سوڈان بحریہ کے ساتھ سمندری  شراکت داری مشق

Posted On: 08 JUL 2022 6:07PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کے اسٹیلتھ فریگیٹ آئی این ایس ترکش نے اپنی طویل رینج کی بیرون ملک تعیناتی کے ایک حصے کے طور پر جبوتی کا دورہ کیا اور اس کے بعد سوڈان بحریہ کے ساتھ سمندری شراکت داری کی  مشق کی۔ یہ جہاز برازیل کے ریو ڈی جنیریو میں تعیناتی پر ہے، جس کا مقصد یوم آزادی کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر  جنوبی امریکہ میں ساتھ ساتھ ترنگا لہرانا ہے۔

اسٹریٹجک طور پر  اہم بندرگاہ پر، جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن ابراہم سیموئل نے جبوتی میں بھارت کے سفیر جناب  رام چندرن چندرمولی سے ملاقات کی۔ بھارتی بحریہ اپنے مشن پر مبنی تعیناتی کے  فلسفے کے ایک حصے کے طور پر خلیج عدن کے علاقے میں مسلسل موجودگی کو برقرار رکھتی ہے۔

آئی این ایس  ترکش نے 7 ​​جولائی 2022 کو سوڈان نیول بیس کے قریب بحیرہ احمر میں سوڈان بحری جہاز الماز (پی سی  411) اور نیمر (پی سی 413) کے ساتھ سمندری شراکت داری کی مشق بھی کی۔ اس مشق نے پروفیشنلز تجربات کے تبادلے اور دونوں ممالک کے درمیان سمندری تعاون کو مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرایا۔

آئی این ایس ترکش ایک جدید ترین پلیٹ فارم ہے اور اس میں ہتھیاروں سے متعلق سینسر نصب ہیں  جو اسے ہر جہت میں خطرات سے نمٹنے کے قابل بناتے ہیں۔ یہ جہاز بھارتی بحریہ کے مغربی بیڑے کا حصہ ہے اور فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، ویسٹرن نیول کمانڈ کی آپریشنل کمانڈ کے تحت کام کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)(1)9T11.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(2)(2)3A57.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 7385


(Release ID: 1840211) Visitor Counter : 192


Read this release in: English , Hindi