امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مصنوعات کے معیار اور حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے ہندوستان اور جرمنی کی مشترکہ کوششیں ضروری ہیں: سکریٹری، وزارت برائے امور صارفین


معیاری انفراسٹرکچر پر دو روزہ پروگرام جمعہ کو اختتام پذیر ہوگا

Posted On: 07 JUL 2022 7:02PM by PIB Delhi

صارفین کے امور کے محکمہ اور جرمنی کی وزارت برائے اقتصادی امور اور ماحولیاتی کارروائی (بی ایم ڈبلیو کے) نے کوالٹی انفراسٹرکچر (کیو آئی) پر ایک دو روزہ پروگرام کا اہتمام کیا۔ پروگرام کے پہلے دن ماہرین نے کیو آئی اور سرکلر اکانومی جیسے ابھرتے ہوئے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ پروگرام جمعہ 8 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔

جناب روہت کمار سنگھ، سکریٹری، محکمہ امور صارفین، نے تقریب میں اپنے خطاب کے دوران، ہند-جرمن شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا، جس پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے جی-7  اجلاس کے دورے کے دوران زور دیا گیا تھا۔ انھوں نے معیارات اور سرٹیفیکیشن کے عمل کے ذریعے صارفین کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعات کے معیار اور حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، جیسا کہ ہند-جرمن کیو آئی- ڈیز کے دوران مختلف تکنیکی تبادلوں کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ سکریٹری نے مصنوعی ذہانت، اسمارٹ کھیتی اور سرکلر اکانومی جیسے ابھرتے ہوئے موضوعات پر توجہ دینے کا خیرمقدم کیا، جو حکومت ہند کی ترجیحات ہیں۔ انھوں نے کیو آئی کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت میں تمام متعلقین کی شرکت پر زور دیا، تاکہ اس تعاون کی کامیابی اور ٹھوس نتائج میں اپنا رول ادا کیا جاسکے۔

جرمن وفد کے شریک سربراہ اور بی ڈبلیو ایم کے میں انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی پالیسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اولے جانسین نے اپنے خطاب میں معیاری انفراسٹرکچر پر دوطرفہ تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہند-جرمن کیو آئی-ڈے نے دو طرفہ تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں کی حمایت کرنے کے لئے باہمی مفاد کے امور پر  اطلاعات اور مہارت شیئر کرنے کے لئے بات چیت کا ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ڈاکٹر جانسین نے اس بات پر زور دیا کہ وفد کے دورۂ ہند نے اختراع، ڈیجیٹل اور گرین ٹرانسفارمیشن کے لیے جرمنی اور ہندوستان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو اجاگر کیا ہے۔

جرمنی کی وزارت برائے اقتصادی امور اور ماحولیاتی کارروائی (بی ایم ڈبلیو کے) کے وفد کا دورۂ ہند تجارت، مصنوعات کی حفاظت اور صارفین کے تحفظ کے لیے کوالٹی انفراسٹرکچر پر ہند-جرمن ورکنگ گروپ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور کوالٹی انفراسٹرکچر (کیو آئی) پر دونوں طرف کے ماہرین کی باہمی فہم میں اصلاح کرنے کے لئے ایک بہتر موقع  فراہم کرتا ہے۔

کوالٹی انفراسٹرکچر ایک ایسا نظام ہے جو محفوظ، اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور خدمات کو یقینی بنانے کے لیے درکار ہر چیز کا احاطہ کرتا ہے، جس میں معیار کاری، موافقت کی تشخیص (ٹیسٹنگ، معائنہ اور سرٹیفیکیشن) اور منظوری سے لے کر پیمائش کے طریقہ کار اور بازار کی نگرانی تک کو شامل کرتا ہے۔ یہ عناصر ایسے نظام اور عمل کی تشکیل کرتے ہیں جو لوگوں، صحت اور ماحول کی حفاظت کرتے ہیں۔ معیاری بنیادی ڈھانچہ قومی سطح پر اور ملک کے باہر بھی کاروبار، اختراعات اور تجارت کے لیے ایک اہم رول نبھاتا ہے۔

اس لیے کسی ملک کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ ایک اچھی طرح سے ڈیزائن کیا گیا اور مستقل کیو آئی نظام ہو جو بین الاقوامی بہترین طریقوں کے مطابق بھی ہونا چاہیے، تاکہ عالمی تجارت میں اہم کردار ادا کیا جاسکے۔ یہ کمپنیوں کے لیے وقت، لاگت اور کاروباری غیر یقینی صورتحال کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے اور صارفین کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے۔

اس دو روزہ پروگرام میں بازار کی نگرانی کے حوالے سے ایک خصوصی تبادلہ ہوگا جس میں دونوں فریقین ایک مضبوط بازار کی نگرانی کے نظام کے مختلف پہلوؤں کا لین دین کریں گے۔ اس کے علاوہ، تکنیکی ضابطے اور مطابقت کی تشخیص پر پہلے ہند-جرمنی فورم میں، ہندوستان اور جرمنی کے ماہرین اس بات پر تبادلہ خیال کریں گے کہ کس طرح ہندوستان اور جرمنی کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ تکنیکی ضابطے میں متعلقین کی شراکت کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔ اس اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا مقصد آنے والی ریگولیٹری تبدیلیوں پر صنعت کی تیاری کو بہتر بنانا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، یہ جرمنی اور ہندوستان میں تکنیکی ضابطوں کے طریقوں کے ساتھ اچھے ریگولیٹری طریقوں کے تبادلے کے ذریعے ضوابط پر مؤثر طریقے سے عمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

معیار کاری پر تیسرا ہند-جرمن فورم، مصنوعی ذہانت، الیکٹرو موبیلٹی، سرکلر اکانومی، ہائیڈروجن اور اسمارٹ کھیتی جیسے ابھرتے ہوئے موضوعات پر نقطہ نظر اور معیارات سے متعلق تبادلہ خیال کرے گا۔ یہ فورم 2019 میں قائم کیا گیا تھا اور یہ دونوں ممالک کو باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون کرنے کے قابل بناتا ہے جو معیاری اداروں، صنعت کے ساتھ ساتھ صارفین کے موافق ہوں۔ پینل مذاکرہ کے دوران، ہند-جرمن ماہرین معیار کاری سے متعلق روڈ میپ کے کردار اور معیاری ترقی کے عمل میں تحقیق کے انضمام پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

سرکلر اکانومی پر ماہرین کا ایک  گروپ کیو آئی قومی اور بین الاقوامی پالیسی کی سطح پر پیش رفت اور ترجیحات پر غور کرتے ہوئے، ماحولیاتی تبدیلی کے لیے ہماری معیشتوں کو قابل بنانے اور مدد کرنے میں کیو آئی  کے کردار پر تبادلہ خیال کرے گا۔ پینل مذاکرہ میں، ماہرین نے سرکلر اکانومی میں تبدیلی کے لیے مختلف شعبوں میں معیارات اور سرٹیفیکیشن کے کردار پر زور دیا۔

ہند – جرمن کیو آئی – ڈیز میں ہندوستانی وزارتوں (ڈی پی آئی آئی ٹی، ایم ای آئی ٹی وائی، ایم او ای ایف سی سی)، نیتی آیوگ، معیار کاری اور منظوری سے متعلق اداروں (بی آئی ایس، ڈی آئی این، ڈی کے ای، این اے بی سی بی، ڈی اے کے کے ایس، بی اے ایم)، صنعت اور ان سے وابستہ تنظیموں (فکّی، سی آئی آئی، وی ڈی ایم اے، آئی جی سی سی)، تحقیقی اداروں (فرواین ہوفر – گیسل شافٹ) سمیت جرمن اور ہندوستانی متعلقین شرکت کریں گے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ق ت  ۔ م ر

Urdu No. 7363



(Release ID: 1840078) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi