زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے سکریٹری نے ڈریگن فروٹ (پتایا)پر قومی کانکلیو کی صدارت کی
سکریٹری، ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو منوج آہوجا نے حکام اور ماہرین سے ریاستوں کے ساتھ صلاح و مشورہ سے 5 سالہ عملی منصوبہ (اے اے پی) تیار کرنے کی اپیل کی
Posted On:
07 JUL 2022 7:24PM by PIB Delhi
بھارتی حکومت کی زراعت اور کسانوں کی بہبود سے متعلق وزارت میں سکریٹری کی قیادت میں آج کملام (ڈریگن فروٹ) پرایک قومی کانکلیو کا انعقادکیا گیا ۔ اس کانکلیو کا مقصد رقبے، پیداوار اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ، مارکیٹنگ، کملام (ڈریگن فروٹ) کی برانڈنگ اور کسانوں کی آمدنی کو بڑھانے پر زور دینا تھا۔پودے لگانے سے متعلق مواد،کاشت کے طریقوں، فصل کے بعد اور مارکیٹنگ اور کملام (ڈریگن فروٹ) پر تحقیق سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک تکنیکی اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔ ورکشاپ کے دوران ہریانہ، کرناٹک، گجرات اور ناگالینڈ ریاستوں کے ترقی پسند کسانوں نے اپنے تجربات سے روشناس کرایا ۔
ایڈیشنل کمشنر (ہارٹ) نے وزارت اور ریاستی محکموں کے سینئر افسران اورمہمان خصوصی کا خیرمقدم کیا۔مختلف ریاستوں کے ڈریگن فروٹ کے افسران اور کاشتکار اور مارکیٹرز عملی طور پر اس میں شامل ہوئے۔تقریباً 200 شرکاء نےمذکورہ پروگرام میں عملی طور پرشرکت کی۔
بھارتی حکومت میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت میں سکریٹری ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیوجناب منوج آہوجا نے بطور مہمان خصوصی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس بات کو اجاگر کیا کہ کملام (ڈریگن فروٹ) غذائیت کی قیمت اور عالمی مانگ کے رقبے کو بڑھانے کے لیے ایک منصوبہ کو فروغ دینے اور تیار کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ پھل مخصوص خصوصیات کا حامل ہے۔
انہوں نے ریاستوں کے ساتھ صلاح مشورے سے 5 سالہ عملی منصوبہ (اے اے پی) تیار کرنے کا مشورہ دیا تاکہ کاشت کاری، فصل کے بعد کے انتظام، مارکیٹنگ پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کے سلسلے میں مجموعی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔کاشت کے بارے میں اچھے طریقوں کو پھیلانے کی بھی ضرورت ہے اور اسے وسیع تر تشہیر کے لیے ڈیجیٹل بھی کیا جا سکتا ہے۔
ریاستوں کو تجویز کیا گیا ہے کہ وہ ایم آئی ڈی ایچ کے تحت کھیتی باڑی اور مارکیٹنگ کے لیے دستیاب امداد فراہم کرکے رقبہ بڑھانے کے لیے آگے آئیں اور ایم او ایف پی آئی کے ذریعہ پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کو فروغ دیں۔
بھارتی حکومت کی زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت میں ایڈشنل سکریٹری ڈاکٹر ابھیلاش لکھی نے اپنی تقریر میں اس بات کا ذکر کیا کہ اس پھل کی ممکنہ مارکیٹ ہونی چاہیے تاکہ کاشتکار اپنی برانڈنگ تیار کر سکیں۔کملام (ڈریگن فروٹ) کے رقبے کو 50,000 ہیکٹر تک بڑھانے کے لیے 5 سالہ حکمت عملی تیار کرنے کی بھی ضرورت ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ہریانہ کی ریاستی حکومت کاشت کے لیے مدد فراہم کر رہی ہے۔ دیگر ریاستیں بھی ریاست میں پھلوں کو فروغ دینے کے لیے ہریانہ ریاست کی طرف سے دی گئی امداد کے اسی طریقہ پر عمل کرسکتی ہیں۔
زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے باغبانی سے متعلق کمشنر ڈاکٹر پربھات کمار نے دیگر کاؤنٹیوں میں غذائیت اور طریقہ کار کی حیثیت کے بارے میں معلومات مشترک کیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ اچھے نتائج حاصل کرنے کے لیے پیداوار کے لئے کلسٹر طریقہ کار بھی اپنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ابائی اوٹک اسٹریس مینجمنٹ –آئی سی اے آر کی طرف سے پہلے ہی اس پھل کو پامال مٹی اور بارش کے زیر اثر علاقوں میں اگانے کے مختلف پہلوؤں پر مطالعہ کیا جا چکا ہے۔
اس سے پہلے ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو میں جوائنٹ سکریٹری جناب پریا رنجن (ہارٹ) نے اپنے تعارفی کلمات میں فصل کی اہمیت کو بیان کیا اور ایم آئی ڈی ایچ اسکیم کے رقبے کی توسیع کے جزو کے تحت فراہم کی جانے والی امداد کے بارے میں بھی بتایا۔ تمام ریاستوں کے باغبانی سے متعلق محکمہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ رقبہ بڑھانے کے لیے اپنے سالانہ عملی منصوبہ میں کملام (ڈریگن فروٹ)پر کام کرنے کے لئے آگے آئیں۔
ماہرین کی جانب سے تکنیکی اجلاس کے دوران آئی آئی ایچ آر بنگلوروں کے پرنسپل سائنسداں ڈاکٹر جی کروناکرن نے تحقیق اور ترقی سے متعلق سرگرمیوں پر بات چیت کی جس میں آئی آئی ایچ آر کے ذریعہ کاؤنٹی میں پیداوار کی موجودہ صورتحال اور کاشت کاری، اور فصل کے بعد کے طریقوں پر تحقیقی کام پر روشنی ڈالی گئی۔
ڈاکٹر سنیلا چہل، ڈریگن فلورا فارمز ایل ایل پی، ہریانہ نے کملام میں پودے لگانے کے اس مواد کی پیداوار کے بارے میں بات کی جو معیاری پودے لگانے کے مواد کے فروغ سے متعلق ہے۔ انہوں نے کاشت کے لیے اچھے طریقوں کو اپنانے پر بھی زور دیا۔ کرناٹک کے ترقی پسند کسان چیتن نندن نے کملام (ڈریگن فروٹ) کی ممکنہ منڈیوں کے بارے میں اپنا تجربہ مشترک کیا کیونکہ وہ اس کی پیداوار اور مارکیٹنگ میں شامل ہیں۔ ڈاکٹر وجے سچدیوا، ماہر، گرانٹ تھورنٹن نے ملک میں متعلقہ پھل کی حیثیت اور مستقبل کے امکانات پر بات کی۔ بجھ کے ترقی پسند کسان جناب ہریش بھائی ٹھاکر نے کچھ میں کملام کی کاشت کے بارے میں اپنا تجربہ مشترک کیا جبکہ ناگالینڈ کے ترقی پسند کسان بینڈنگ چوبا نے ناگالینڈ کے پہاڑی اور میدانی علاقوں میں کملام کی کاشت کے بارے میں مناسب کارروائی کے تعلق سے بات کی۔
*******************
ش ح ۔ش ر ۔ م ش
U.N. 7369
(Release ID: 1840050)
Visitor Counter : 150