ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ماحولیات، جنگلات اور  آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت نے  ہریالی مہوتسو کا انعقادکیا

Posted On: 07 JUL 2022 8:32PM by PIB Delhi

’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘کے 75 ویں سال کی یاد میں، اس سال، ’’ہریالی مہوتسو‘‘تالکٹورہ اسٹیڈیم، نئی دہلی میں  ایم او ای ایف اینڈ سی سی کے ذریعہ کل منعقد کیا جا رہا ہے۔ مہوتسو کا انعقاد فضائی آلودگی اور گلوبل وارمنگ سے ہمارے ماحول کوتحفظ فراہم کرنے کے لئے  درختوں کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے ۔ درخت اور جنگلات ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں اور آکسیجن فراہم کرنے، ہوا کے معیار کو بہتر بنانے، آب و ہوا میں بہتری، پانی کو محفوظ کرنے، مٹی کو محفوظ کرنے اور جنگلی حیات کی حمایت کے ذریعہ ماحول میں اپنا رول ادا کرتے ہیں۔

یہ مہوتسو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ مستقبل کی تعمیر کی خاطر سرمایہ کاری کرنے کے لیے پودے لگانے کی کوشش کا تصور پیش کرتا ہے۔

یہ تقریب قومی یکجہتی کی ایک علامت ہے جو میڈیا، سول سوسائٹیز، اسکولوں اور کالجوں کی مدد سے ملک کے سرسبز احاطہ  کو بڑھانے کے لیے مختلف سطحوں پر بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کا ایک حصہ ہے۔

اس پروگرام میں 75 ناگر ونز، 75 پولیس اداروں کے ارد گردکی 75 کلومیٹر تک کی سڑک کی لمبائی، دہلی کے 75 اسکولوں اور ملک بھر میں 75پامال شدہ  مقامات پر شجرکاری کی سرگرمیاں شامل ہیں۔ یہ تقریب  عزت مآب وزیر ای ایف اینڈ سی سی جناب بھوپیندر یادو ، محنت اور روزگار، وزیرمملکت عزت مآب جناب اشونی کمار چوبے، محترم ای ایف اینڈ سی سی،ایم او ایس کی موجودگی میں منعقد ہو رہی ہے۔ محترمہ لینا نندن، سکریٹری، ایم او ای ایف اینڈ سی سی اور شری سی پی گوئل، ڈی جی ایف اینڈ ایس ایس، ایم او ای ایف اینڈ سی سی اور ایم او ای ایف اینڈ سی سی کے دیگر سینئر افسران بھی اس پروگرام میں حصہ لیں گے۔ دہلی کے مختلف اسکولوں کے بچے اور دیگر دیگرہ متعلقہ فریق  بھی اس تقریب میں شامل ہوں گے۔ تقریب کا آغاز ہماری زندگی میں درختوں کی اہمیت کے حوالے سے نکڑ ناٹک سے ہوگاجبکہ پروگرام کا اختتام گریمی ایوارڈ یافتہ، بھارتی موسیقی ساز اور ماہر ماحولیات رکی کیج کے کنسرٹ کے ساتھ ہوگا۔

*******************

 

 

ش ح ۔ش ر   ۔   م ش

U.N. 7361



(Release ID: 1840010) Visitor Counter : 1047


Read this release in: English , Hindi