صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

راشٹرپتی بھون نے ’’عجائب گھروں اور ہیریٹیج عمارتوں کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ‘‘ پر ایک دو روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا

Posted On: 07 JUL 2022 6:17PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،7 جولائی 2022/

راشٹرپتی بھون نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ(این آئی ڈی ایم) کے ساتھ مل کر 7-8 جولائی 2022 کو راشٹرپتی بھون کے میوزیم میں ’’میوزیم اور ہیریٹیج بلڈنگز کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ‘‘ پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے۔

اس ورکشاپ کا مقصد تاریخی عمارتوں، عجائب گھروں اور ثقافتی ورثے پر خصوصی توجہ کے ساتھ راشٹرپتی بھون کے عہدیداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے تئیں بیداری پیدا کرنا ہے۔

دو روزہ ورکشاپ کے دوران، شرکاء ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ فریم ورک اور رہنما خطوط؛ ڈیزاسٹر رسک رڈکشن کے لیے سینڈائی فریم ورک (ایس ایف ڈی آر آر) ؛ ڈیزاسٹر رسک کم کرنے وغیرہ پر وزیر اعظم کے 10 نکاتی ایجنڈے کے بارے میں مختلف اجلاسوں میں جانیں گے۔

پہلے دن مقررین نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے بارے میں آگاہی کی ضرورت پر زور دیا اور اسٹیک ہولڈرز کو کسی بھی آفت کی صورت میں ہونے والے نقصان کو کم کرنے کے لیے تربیت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ہیریٹیج عمارتوں میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لیے موثر گائیڈ لائنز اور رسپانس میکانزم بنانے پر زور دیا۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-7351

 



(Release ID: 1839982) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi , Punjabi