وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان غیر مادّی ثقافتی ورثے کے تحفظ کی خاطر یونیسکو کے 2003 کے کنونشن کی بین حکومتی کمیٹی کے لئے منتخب

Posted On: 07 JUL 2022 5:52PM by PIB Delhi

ہندوستان کو 2026-2022 میعاد کے لئے غیر مادّی ثقافتی ورثے کی حفاظت کی خاطر یونیسکو کے 2003 کے کنونشن کی بین حکومتی کمیٹی کے رکن کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ بین حکومتی کمیٹی کے انتخابات 5 سے 7 جولائی 2022 تک یونیسکو کے ہیڈ کوارٹر واقع پیرس میں منعقدہ 2003 کے 9ویں جنرل اسمبلی کے کنونشن کے دوران ہوئے۔

 

متعلقہ اعلان ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کے ریڈی نے کیا۔

ایشیا پیسیفک گروپ میں خالی ہونے والی چار نشستوں کے لئے چھ ممالک یعنی ہندوستان، بنگلہ دیش، ویت نام، کمبوڈیا، ملائیشیا اور تھائی لینڈ نے اپنی امیدواری پیش کی تھی۔ہندوستان کو وہاں موجود  اور ووٹنگ کرنے والی 155 مملکتی جماعتوں سے 110 ووٹ ملے۔

کنونشن 2003  کی بین حکومتی کمیٹی 24 اراکین پر مشتمل ہے اور اسے کنونشن کی جنرل اسمبلی میں مساوی جغرافیائی نمائندگی اور باری باری کی گردش کے اصولوں کے مطابق منتخب کیا جاتا ہے۔ کمیٹی کے مملکتیپاٹیوں کا انتخاب چار سال کی مدت کے لئے کیا جاتا ہے۔

 

بین حکومتی کمیٹی کے کچھ بنیادی کاموں میں کنونشن کے مقاصد کو فروغ دینا، بہترین طریقوں پر رہنمائی فراہم کرنا، اور غیر مادّی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے اقدامات پر سفارشات دینا شامل ہیں۔ یہ کمیٹی ریاستی جماعتوں کی طرف سے فہرستوں میں غیر مادّی ورثے  کے لئے جمع درخواستوں کے ساتھ ساتھ پروگراموں اور منصوبوں کی تجاویز کا بھی جائزہ لیتی ہے۔

 

ماضی میں ہندوستان  اس کنونشن کی بین حکومتی کمیٹی کے رکن کے طور پر دو مرتبہ کام کر چکا ہے۔ 2006 سے 2010 تک اور  2014 سے 2018 تک۔ اپنی 2026-2022 کی میعاد کے لئے ہندوستان نے انسانیت کے غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لئے ایک واضح وژن تیار کیا ہے۔ ہندوستان جن ترجیحی شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا ان میں کمیونٹی کی شرکت کو فروغ دینا، غیر مادّی ورثے کے ذریعے بین اقوامی تعاون کو مضبوط کرنا، غیر مادّی ثقافتی ورثے پر علمی تحقیق کو فروغ دینا اور کنونشن کے کام کو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگ کرنا شامل ہیں۔ یہ وژن انتخابات سے قبل کنونشن کی دیگرمملکتی پارٹیوں کے ساتھ بھی شیئر کیا گیا تھا۔

 

ہندوستان نے ستمبر 2005 میں غیر محسوس ثقافتی ورثے کی حفاظت کے لئے 2003 کے کنونشن کی توثیق کی۔ کنونشن کی توثیق کرنے والے ابتدائی مملکتی پارٹیوں میں سے ایک کے طور پر ہندوستان نے غیر مادّی ورثے سے متعلق معاملات کے تئیں بڑی وابستگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس کی توثیق کرنے کے لئے دیگر ریاستی جماعتوں کی فعال طور پر حوصلہ افزائی کی ہے۔ انسانیت کے غیر مادّی ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست میں 14 نوشتہ جات کے ساتھ ہندوستان غیر مادّی ثقافتی ورثے کی فہرست میں بھی اعلیٰ مقام پر ہے۔ 2021 میں درگا پوجا کی شمولیت کے بعد ہندوستان نے 2023 میں  گجرات کے گربا کے لئے نامزدگی جمع کرائی۔

 

بین احکومتی کمیٹی کے رکن کے طور پر، ہندوستان کو 2003 کے کنونشن کے نفاذ کی قریب سے نگرانی کرنے کا موقع ملے گا۔ کنونشن کے دائرہ کار اور اثر کو مضبوط بنانے کے مقصد کے ساتھ ہندوستان غیر مادّی ورثے کی مؤثر طریقے سے حفاظت کرنے کے لئے دنیا بھر میں مختلف کرداروں کی صلاحیت کو متحرک کرنا چاہتا ہے۔ اس کے علاوہ کنونشن کی تین فہرستوں یعنی فوری تحفظ کی فہرست، نمائندوں کی فہرست اور اچھے حفاظتی طریقوں کے رجسٹر میں موجود خطوط میں عدم توازن کو دیکھتے ہوئے ہندوستان کنونشن کے مملکتی پارٹیوں میں بین اقوامی بات چیت کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کرے گا تاکہ زندہ ورثے کے تنوع اور اہمیت کو بہتر طریقے سے ظاہر کیا جا سکے۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا

U NO 7347


(Release ID: 1839950) Visitor Counter : 195


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Gujarati