سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ادیتیہ ایل ون سائنس سپورٹ سیل طلباء کو سورج پر ہونے والے عمل، ادیتیہ ایل ون مشن اور مشاہداتی ڈیٹا کے تجزیہ سے روشناس کراتا ہے

Posted On: 07 JUL 2022 3:56PM by PIB Delhi

 

ہندوستان بھر کے اداروں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کو سورج پر ہونے والے بنیادی عمل، ادیتیہ ایل ون مشن اور مشاہداتی ڈیٹا کے تجزیے کے علاوہ موجودہ کھلے مسائل جن سے اس موضوع پر نوجوان محققین خطاب کر سکتے ہیں، ایک ورکشاپ میں روشناس کرایا گیا جس کا اہتمام ادیتیہ ایل ون سائنس سپورٹ سیل نے کیا تھا۔

 

اس ورکشاپ سے ہندوستان کے مختلف اداروں اور یونیورسٹیوں کے شمسی طبیعیات دانوں کی اگلی نسل تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ ورکشاپ یونیورسٹی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو تربیت دے سکتا ہے تاکہ وقت کے ساتھ  صارف برادری ترقی کر سکے۔ اس طرح ہندوستان بھر میں طلباء اور سائنسدانوں کی ایک بڑی تعداد کے ذریعہ آدتیہ ایل ون کے ڈیٹا کے استعمال کو فروغ ملے گا۔ یہ اظہار خیال پروفیسر دیپانکر بنرجی، ڈائریکٹر، آریہ بھٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف آبزرویشنل سائنسز (ایریز) نے کیا۔

 

ادیتیہ ایل ون سائنس سپورٹ سیل کی طرف سے 27 جون سے 6 جولائی 2022 تک ورکشاپ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اِسرو) اور ایریز واقع نینیتال کی مشترکہ کوشش ہے۔ ایریز حکومتِ ہند کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے۔ یہ ورکشاپ ’ہندوستان کی آزادی کے 75 سال: آزادی کا امرت مہوتسو‘ کییاد میں جاری سرگرمیوں کا ایک حصہ ہے۔

 

اس میں  سورج، مشاہدے کی تکنیک، ادیتیہ ایل ون مشن، شماریاتی اور اے آئی/ایم ایل تکنیک اور ڈیٹا کے تجزیہ کی تکنیک جیسےموضوعات پر ہندوستان کے مختلف اداروں کے شمسی طبیعیات کے ماہرین کے ذریعہ مذاکرے اور ڈیمو سیشنز کا احاطہ کیا گیا۔

 

ادیتیہ ایل ون سائنس سپورٹ سیل  آدتیہ-ایل ون مشن کے آغاز سے پہلے اور بعد میں اس طرح کی مزید ورکشاپس کا انعقاد کرے گا تاکہ سائنسی ڈیٹا کو ایک بڑی کمیونٹی کے ذریعے دریافت کیا جا سکے اور دلچسپ سائنسی نتائج بر آمد کئے جا سکیں۔

 

ادیتیہ ایل ون مشن سورج کا مطالعہ کرنے کے لئے ہندوستان کا پہلا وقف شدہ خلائی جہاز مشن ہے۔ اس سے سورج کے متحرک عمل کی جامع تفہیم ہو سکے گی اور سولر فزکس اور ہیلیو فزکس میں کچھ نمایاں مسائل کو حل کئے جا سکیں گے۔ ادیتیہ ایل ون سائنس سپورٹ سیل کو سائنس کے مشاہدے کی تجاویز کی تیاری اور سائنس ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے رُخ پر مہمان مبصرین کی خاطر کمیونٹی سروس سینٹر کے طور پر کام کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ یہ سپورٹ سیل ڈیٹا کو سمجھنے، ڈاؤن لوڈ کرنے اور تجزیہ کرنے کے لئے درکار آلات اور دستاویزات فراہم کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001L025.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Z720.jpg

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 



(Release ID: 1839915) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi