خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین کاروباریوں کے لیے مالی پیکیج

Posted On: 01 APR 2022 5:41PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہحکومت نے بھارت میں کووڈ-19 وبا کے اثرات سے نمٹنے کے لیے آتم نربھار بھارت پیکجز کے تحت دیے گئے محرکات کے ذریعہ خواتین اور دیگر کاروباری افراد کے مفاد کی حمایت اور تحفظ کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔یہ  پیکجز معیشت کے مختلف شعبوں کے لیے اسکیموں پرمشتمل ہیں اور اس کے علاوہ مختلف شعبوں پر اثر انداز ہونے والی اسکیمیں بھی  اس میں شامل ہیں۔ خواتین کاروباریوں اورایم ایس ایم ایز کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے مخصوص اقدامات درج ذیل ہیں:

  1. ایم ایس ایم ای سمیت کاروباری اداروں کے لیے 3 لاکھ کروڑ روپے کی کاروبار کے لئےد رکار  ایمرجنسی  سرمایہ سہولت۔
  2. دباؤ کی شکار ایم ایس ایم ایز  کے لیے 20,000 کروڑ روپے کے امدادی قرض۔
  3. ایم ایس ایم ای فنڈ آف فنڈز کے ذریعہ 50,000 کروڑکے مساوی سرمایہ حصص کی بہم رسانی ۔
  4. ایم ایس ایم ای کی نئی تعریف اورایم ایس ایم ای کے لیے دیگر اقدامات۔
  5. مائیکرو فوڈ انٹرپرائزز (ایم ایف ای) کو باضابطہ بنانے کے لیے 10,000 کروڑروپے کی اسکیم۔
  6. مدراکے قرض داروں کو 1500 کروڑ روپے کی راحت ۔
  7. ایم ایس ایم ای، کاروبار،مدرا قرض لینے والوں اور افراد کے لیے ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم (ای سی ایل جی ایس)۔
  8. خوانچہ فروشوں کے لیے 5000 کروڑ روپے کی قرض کی سہولت۔
  9. پردھان منتری غریب کلیان پیکیج کے تحت  مجموعی طور پر(تقریباً) کھاتہ رکھنے والی  20.40 کروڑ خواتین کو (پردھان منتری جن دھن یوجنا) کے تحت تین ماہ کے لیے 500  روپے ماہانہ  یک مشت امداد دی گئی۔
  10.  اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جی) کے لیے  ضمانت سے مبرا قرضے کی حدان منظم خواتین کے لئے  10 لاکھ روپے سے بڑھا کر20 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔جنہوں نے 63 لاکھ اپنی مدد آپ گروپوں کے ذریعہ 6.85 کروڑ گھرانوں کی مدد کی ہے۔

ای سی ایل جی ایس اسکیم کے تحت 28.02.2022 تک 81.18 لاکھ خواتین مستفیدین کو قرض کی  گارنٹی فراہم کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ریاست کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمہ میں درج  ہیں۔

ضمیمہ:

خواتین استفادہ کنندگان کی ریاست وار تفصیلات ای سی ایل جی ایس کے تحت قرض کے لیے ضمانتیں فراہم کرتی ہیں۔

 

نمبر شمار

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے

دی گئی گارنٹیوں کی تعداد

گارنٹی شدہ قرض کی رقم

(کروڑ میں)

1

انڈومان اینڈ نکوبار

276

10.11

2

آندھرا پردیش

88221

987.47

3

اروناچل پردیش

506

18.46

4

آسام

460790

623.39

5

بہار

658594

671.45

6

چنڈی گڑھ

1340

28.62

7

چھتیس گڑھ

126621

284.34

8

دادر اینڈ نگر حویلی

599

31.26

9

دمن انڈ دیو

117

3.40

10

دہلی

31766

550.52

11

گوا

3791

188.22

12

گجرات

181481

1091.86

13

ہریانہ

94587

565.64

14

ہماچل پردیش

8436

108.81

15

جموں و کشمیر

4240

102.89

16

جھارکھنڈ

205733

271.70

17

کرناٹک

649006

1345.32

18

کیرالہ

405810

805.66

19

لداخ

171

7.52

20

لکشدیپ

49

0.16

21

مدھیہ پردیش

365439

756.76

22

مہاراشٹر

667536

2098.6

23

منی پور

6747

14.48

24

میگھالیہ

7210

29.77

25

میزورم

2290

17.78

26

ناگالینڈ

5517

13.86

27

اڈیشہ

796963

832.89

28

پڈوچیری

16427

84.98

29

پنجاب

88427

377.73

30

راجستھان

338085

1010.72

31

سکم

4659

20.54

32

تمل ناڈو

554077

2736 .9

33

تلنگانہ

25796

731.23

34

تریپورہ

52613

87.55

35

اترپردیش

439360

1269.51

36

مغربی بنگال

1798824

2301.84

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

***********

ش ح ۔   ش ر ۔ م ش

U. No.7331



(Release ID: 1839783) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Manipuri