وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
جناب پرشوتم روپالانے مویشیوں سے متعلق بھارت کی پہلی کانفرنس کا افتتاح کیا
جناب روپالا نےمویشیوں کے سیکٹر میں امداد باہمی کی تحریک کو مستحکم کرنے کی ضرورت کواجاگر کیا
Posted On:
06 JUL 2022 9:58PM by PIB Delhi
ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالانے کہا ہے کہ مویشیوں کے سیکٹر میں امداد باہمی کی تحریک کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ مویشیوں کی صحت سے متعلق بھارت کی پہلی کانفرنس 2022 کا افتتاح کرتے ہوئے ا نہوں نے مویشیوں کی بہتر صحت کو یقینی بنانےکےلئے آیوروید کے زیادہ استعمال پر زوردیا۔
پہلی انڈیا انیمل ہیلتھ سمٹ 2022 آج نئی دہلی کے این اے ایس سی کے احاطہ میں منعقد کی گئی جس میں ملک کی خوراک اور تغذیہ کی سیکورٹی، دیہی آمدنی اور خوشحالی اور مجموعی اقتصادی ترقی کی وسیع تر مقاصد کے تئیں مویشیوں کی صحت کی اہمیت کو سمجھنے پر زور دیا گیا ۔
جناب روپالا انڈیا انیمل ہیلتھ سمٹ 2022 کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی تھے، جس کا انعقاد انڈین چیمبر آف فوڈ اینڈ ایگریکلچر(آئیسی ایف اے) اور ایگری کلچر ٹوڈے گروپ نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مویشیوں کی اچھی صحت کو یقینی بنا کر مویشیوں کے ڈاکٹر اہم رول ادا کررہے ہیں ۔ جناب روپالا نے عام لوگوں سے ایسے اقدامات کے لئے مشورہ دینے پر زور دیا جنہیں مویشیوں کے ڈاکٹروں کے کام ا ور ملک کی خدمت میں ان کی اہمیت کااعتراف کرنے کےلئے اٹھائے جاسکتے ہیں ۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مویشی پروری او رڈیری کے محکمہ کے سکریٹری جناب اتل چترویدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ مویشیوں کی صحت ون ہیلتھ کاایک اہم عنصر ہے اور اس لئے مویشیوں کے ڈاکٹروں کے مزید احترام کو یقینی بنانےکی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ مویشیوں کے وبائی امراض سے نمٹنےکی تیاریوں کے لئے اقدامات کررہا ہے ۔
دوروزہ کانفرنس کے دووران مویشیوں کی صحت پالیسی سے لے کر کاروباری ماحول اور مویشیوں کے صحت کے سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع جیسے بہت سے موضوعات پر مباحثے منعقد کئے جائیں گے ۔ مباحثوں میں اخذ کئے گئے نتائج کو دستاویزی شکل دے کر بعد میں حکام کو پیش کیا جائے گا۔
اس موقع پر مویشی پروری کے کمشنر ڈاکٹر پروین ملک ، آئی سی ایف اے کے مویشی پروری کے ورکنگ گروپ کے چیئر مین ڈاکٹر کےایم ایل پاٹھک ، ویٹنری کونسل آف انڈیا کے صدر ڈاکٹرامیش شرما، انٹرنیشنل لائیو اسٹاک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈی ڈی جی ڈاکٹر ڈائٹر جوزف شلنگر ، آئی سی اے آر میں انیمل سائنس کے ڈی ڈی جی ڈاکٹر بی این ترپاٹھی ، انڈین چیمبر آف فوڈ اینڈ ایگریکلچر کے چیئر مین ڈاکٹر ایم جے خان اورایگریکلچر ٹوڈے گروپ کی ایڈیٹر اور سی ای او محترمہ ممتا جین موجود تھیں۔
*************
ش ح ۔ و ا ۔ ف ر
U. No.7321
(Release ID: 1839756)
Visitor Counter : 134