وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

این ایم اے  کے چیئرمین جناب ترون وجے نے راجستھان میں مان گڑھ پہاڑی کو ، 1500 بھیل قبائلی مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت کے طور پر قومی اہمیت کا حامل یادگاری مقام قرار دینے کے لیے جناب ارجن رام میگھوال کو رپورٹ سونپی


ہماری نوجوان نسل مان گڑھ پہاڑی اور بھیل قبائلیوں کی قربانیوں سے لاعلم ہے، مان گڑھ پہاڑی کے بارے میں معلومات فراہم کرانا اور اس کی اہمیت اجاگر کرنا ہماری ذمہ داری  ہے: جناب ارجن رام میگھوال

Posted On: 06 JUL 2022 7:46PM by PIB Delhi

نیشنل مونومینٹس اتھارٹی  کے چیئرمین جناب ترون وجے کی قیادت میں نیشنل مونومینٹس اتھارٹی کی ایک ٹیم نے راجستھان میں مان گڑھ پہاڑی کو آزادی کا امرت مہوتسو کے سال میں قومی اہمیت کا حامل یادگاری مقام قرار دینے کے لیے ایک رپورٹ آج اندراگاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس (آئی جی این سی اے)، نئی دہلی میں ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال کو سونپی۔ اس رپورٹ میں مان گڑھ پہاڑی کے بارے میں متعلقہ تفصیلات اور نیشنل مونومینٹس اتھارٹی کی سفارشات شامل ہیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے کہا کہ غیرمعروف سورماؤں  اور مان گڑھ پہاڑی کو تاریخ میں وہ مقام حاصل نہیں ہوا جس کے وہ حقدار تھے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 17 نومبر 1913 کو برٹش فوج نے 1500 بھیل قبائلی مجاہدین آزادی کو بے رحمی سے مار ڈالا تھا۔ انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے، آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر، ہم این ایم اے کے چیئرمین جناب ترون وجے کے ذریعہ پیش کی گئی رپورٹ کو مثبت طور پر آگے بڑھائیں گے۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ہماری نوجوان نسل ان کی قربانیوں  اور مان گڑھ پہاڑی سےلاعلم ہے، یہ ہماری ذمہ داری ہوگی کہ ہم مان گڑھ پہاڑی کی اہمیت اجاگر کریں اور اس کے بارے میں معلومات فراہم کرائیں۔

 

راجستھان کے بانس واڑہ ضلع کی پہاڑی مان گڑھ کا دورہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس وقت کیا تھا جب وہ گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔ اس وقت مقامی بھیل قبائلیوں نے مان گڑھ پہاڑی کو قومی یادگاری مقام قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7312


(Release ID: 1839714) Visitor Counter : 176


Read this release in: English , Hindi