سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
موثرکولنگ چینلوں کے فروغ کے لئے اسٹیل الائے پاؤڈر کے نئے مینوفیکچرنگ عمل سے پریشرڈائی کاسٹنگ میں کافی بہتری آسکتی ہے
Posted On:
02 JUN 2022 4:49PM by PIB Delhi
تحقیق کاروں نے اسٹیل الائے پاؤڈر کے لئے ایک مینوفیکچرنگ عمل تیار کیا ہے جو پریشر ڈائی کاسٹنگ کے لئے ایک موثر کولنگ چینل کو فروغ دینے کے ایک ذریعہ کی شکل میں کام آسکتا ہے ۔ اس سے ٹول سروس لائف ، کاسٹ پارٹس کے معیار میں بہتری اور کاسٹنگ کے عمل کے دوران نامنظور کئے جانے کے معاملات کی تعداد میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے ۔
پریشر ڈائی کاسٹنگ کو میڈیکل ڈیوائس سے صنعتی آلات تک جیسی ڈیوائس کی مینوفیکچرنگ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ پریشرڈائی کاسٹنگ (پی ڈی سی ) کے لئے روایتی عمل کے ذریعہ موثر کولنگ چینلوں کے ساتھ ڈرائی ٹولس کی مینوفیکچرنگ کافی چیلنجنگ ہے ۔ روایتی مینوفیکچرنگ میں ڈرائی ٹولس کو کمپرومائزڈ اسٹریٹ لائن کولنگ چیلنوں کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے ۔
انٹرنیشنل ایڈوانسڈ ریسرچ سینٹرفار پاؤڈر میٹلرجی اینڈ نیو مٹیریل (اے آر سی آئی ) کے تحقیق کاروں کی ایک ٹیم نے اے آئی ایس آئی ایچ -13 نامی ایک اسٹیل الائے پاؤڈر کے لئے ایک ایڈیٹیو مینوفیکچرنگ عمل تیار کیا ہے جو پریشر ڈائی کاسٹنگ (پی ڈی سی) کے لئےموثر کولنگ چینل یا کنفرمل کولنگ چینل (سی سی سی) کی ایک معاون اشیا کی شکل میں کام آسکتی ہے ۔ ایسے سی سی سی سسٹم روایتی کولنگ سسٹم کامتبادل بننے کا بھروسہ دلاتے ہیں اور اسی طرح پیداوارکے معیار او رمہارت میں کافی بہتری لاسکتے ہیں ۔
ایڈیٹو مینوفیکچرنگ عمل سے کولنگ چینلوں کو خواہش کے مطابق شکل دینے کی ازادی ملتی ہے جس سے وہ مہارت کے ساتھ کولنگ کرسکتے ہیں ۔ یہ تحقیق ٹرانزکشنس آف انڈین نیشنل اکیڈمی آف انجینئرنگ میں شائع کی گئی ہے ۔
سائنس و ٹکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی ) کے ایک خود مختار ادارے اے آر سی آئی نے ایڈیٹنگ مینوفیکچرنگ عمل میں خاصی مہارت حاصل کی ہے اس سے ڈیزائن اختراعات میں نئی دنیا کے دروازے کھلے ہیں جو پہلے کے روایتی مینوفیکچرنگ عمل سے حاصل کرنا ممکن نہ تھا۔ اے آر سی آئی پاؤڈر ویڈ فیوزن بیسٹ سلیکٹیو لیزر میلٹنگ ( ایس ایل ایم) اور الیکٹران بیم میلٹنگ (ای بی ایم ) ایڈیٹنگ مینوفیکچرنگ اکائیوں کے قیام کے ذریعہ میٹل ایڈیٹنگ مینوفیکچرنگ (اے ایم ) کے لئے ایک قومی اہمیت کے مرکز کے طور پر ابھرا ہے ۔ تحقیق کاروں نے اس مینوفیکچرنگ عمل میں اے ایم – ایس ایل ایم طریقے سے اپنی مہارت کا استعمال کیا ہے ۔
تصویر 1: (اے) کنفرمل چینلوں کے ساتھ کورپن کاڈیزائن ماڈل (بی ) فوٹو گراف میں دکھائی دے رہی اے ایم بلڈ اے آئی ایس آئی ایکس 13 کور پن اور ( سی) تعمیر شدہ کور پن کی شکل میں ایکسرے ریڈیو گرافی
*************
ش ح ۔ ج ق ۔ ف ر
U. No.7293
(Release ID: 1839551)
Visitor Counter : 112