الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

گجرا ت  کے گاندھی نگر میں ڈجیٹل انڈیا ویک 2022ایکسپو ، ‘‘ڈجیٹل میلے’’میں شائقین کی زبردست تعداد  میں شرکت کی وجہ  سے، 8جولائی ،2022تک توسیع کردی گئی ہے


گجرات کے گاندھی نگرمیں ہزاروں افراد ڈجیٹل میلہ دیکھنے آئے تاکہ ڈجیٹل میلے میں نمائش  کے لئے پیش ، ٹیکنولوجی سے آراستہ اختراعات  کا مشاہدہ کرسکیں

Posted On: 05 JUL 2022 9:45PM by PIB Delhi

ہندوستان کے وزیراعظم جناب نریندرمودی نے 4جولائی کو ‘‘ڈجیٹل انڈیا ہفتہ 2022’’ کا افتتاح کیا ۔ ڈجیٹل انڈیا ہفتے کا ایک اہم لازمی حصہ ، عظیم نمائش ‘‘ڈجیٹل میلہ ’’ہے ، جس میں رہن سہن میں سہولت پیداکرنے کی غرض سے ڈجیٹل انڈیاطریقہ کار کی نمائش کرنے والے 200سے زیادہ اسٹالس لگائے گئے ہیں ۔

گجرات  کے گاندھی نگر میں مہاتمامندرکے مقام پر  لگائے گئے ‘‘ڈجیٹل میلہ ’’نے  میلے میں آنے والے ہزاروں شائقین کے تجسس میں اضافہ کردیاہے ،جو ابھرتی ہوئی ٹیکنولوجیوں کے پویلین میں تازہ ترین اختراعات اورنئی اورجدیدٹیکنولوجیز کو دیکھنے اوران کے بارے میں معلو مات  حاصل کرنے کی غرض سے بڑی تعداد میں میلے میں آرہے ہیں ۔ اس میں اے آر/وی آر، ڈرون ٹیکنولوجی ، ڈجیٹل ادائیگیاں ، فنٹیک ، تاتحقیق وترقی آراینڈ ڈی پویلین میڈیکل الیکٹرونکس میں جدید ترین آلات ، تھری ڈی پرنٹنگ ، سیمی کنڈکٹراورنینو ٹیکنولوجی وغیرہ جیسی جدت طرازیوں کی نمائشن کی جارہی ہے۔ جدت  طرازی کے جذبے کو پروان چڑھاتے ہوئے ، بہت سے اسٹارٹ اپس اور یونیکورنس کے ذریعہ لگائے گئے اسٹالس ، پُرجوش ہونہار صنعت کاروں اورطلباء وغیرہ سبھی کو اپنی جانب راغب کررہے ہیں ۔

ڈجیٹل انڈیا ہفتہ تقریب کی زبردست  کامیابی کے پیش نظر ، اس نمائش کی مدت میں 8جولائی 2022تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے تاکہ طلباء ، صنعت کار اور مختلف النوع جغرافیائی خطوں کے شہری نمائش کے لئے پیش نظر مختلف قسم کی ڈجیٹل ٹیکنولوجیز اورطریقہ کار سے مستفید ہوسکیں ۔

 

**********

)ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -7277



(Release ID: 1839510) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi