وزارت خزانہ
سی سی آئی نےسائٹرکس سسٹم انک کے حصول کی منظوری دی
Posted On:
05 JUL 2022 5:33PM by PIB Delhi
کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے وسٹا اکوٹی پارٹنر منیجمنٹ، ایل ایل سی (وسٹا) کے زیر انتظام فنڈز اور الیٹ انویسٹمنٹ منیجمنٹ ایل پی (الیٹ) کے زیر انتظام فنڈز اور انویسٹمنٹ وہیکلز کے ذریعہ سائٹرکس سسٹم انک (سائٹرکس) کی حصولیابی کو منظوری دی ہے۔
مجوزہ کمبی نیشن کا تعلق وسٹا کے زیر انتظام فنڈز اور الیٹ کے زیر انتظام فنڈز اور انویسٹمنٹ وہیکلز کے ذریعہ سائٹرکس کی منظوری سے ہے جس کو کمیشن نے 17 جون 2022 کو منعقدہ اپنی میٹنگ میں منظوری دی ہے۔ مجوزہ کمبی نیشن کا نفاذ سائٹرکس ، پیکارڈ پیرینٹ، پیکارڈ مرجر سب، انک (جو کہ پیکارڈ پیرینٹ کی مکمل ملکیت والی معاون کمپنی ہے) اور ٹبکو سافٹ ویئر انک (ٹبکو) کے درمیان کئے گئے ایک معاہدے اور الحاق کے منصوبے کے مطابق کیا جائے گا۔ خصوصی طور پروسٹا کی کنٹرولڈ پورٹ فولیو کمپنی ٹبکو کا الحاق سائٹرکس میں ہوگا اور آخر کار وسٹا اور الیٹ کمبائنڈ سائٹرکس /ٹبکو کاروبار کا مشترکہ کنٹرول حاصل کر یں گی۔
کمبی نیشن کی پارٹیوں کے نام درج ذیل ہیں:
- الیٹ آلٹو ایگریگیٹر جی پی ایل ای سی (الیٹ ایگریگیٹر)
- پیکارڈ پیرینٹ، انک (پیکارڈ پیرینٹ)
- پیکارڈ ہولڈکو ایل ایل سی (ہولڈ)؛ اور
- سائٹرکس سسٹمس انک (سائٹرکس)
وسٹا اور ایلیٹ کو مجموعی طور پر ایکوائررز کہا گیا ہے۔ اکوائررز اور سائٹرکس کو مجموعی طور پر پارٹیز کہا گیا ہے۔
وسٹا ایک امریکی سرمایہ کاری فرم ہے جو انٹرپرائز سافٹ ویئر، ڈیٹا اور ٹیکنالوجی انیبلڈ بزنسز کو بااختیار بنانے اور فروغ دینے پر مرکوز ہے۔ وسٹا متعدد پورٹ فولیو کمپنیوں کو کنٹرول کرتی ہے جو آئی ٹی خدمات کی فراہمی جیسے کاروباری سافٹ ویئر کی فراہمی میں سرگرم ہیں۔
ایلیٹ ایک امریکی سرمایہ کاری فرم ہے جس کا فلیگ شپ فنڈ، ایلیٹ ایسوسی ایٹس، ایل پی، 1977 میں قائم کیا گیا تھا۔ ایلیٹ ایک کثیر حکمت عملی تجارتی نقطہ نظر کو استعمال کرتی ہے جس میں حکمت عملیوں کی ایک وسیع رینج شامل ہے، بشمول، بغیر کسی حد کے: ایکویٹی پر مبنی، نجی ایکویٹی اور پرائیویٹ کریڈٹ، ڈسٹریسڈ سیکیورٹیز، نان ڈسٹریسڈ قرض ، ہیج/آربٹریج، رئیل اسٹیٹ سے متعلق سیکیورٹیز، کموڈٹیز ٹریڈنگ اور پورٹ فولیو میں اتار چڑھاؤ کا تحفظ۔
سائٹرکس ایک ملٹی نیشنل انٹرپرائز سافٹ ویئر کمپنی ہے جس کا صدر دفتر فلوریڈا، امریکہ میں ہے۔سائٹرکس ایک ڈیجیٹل ورک اسپیس سولیوشن فراہم کراتی ہے جو کام کے تمام وسائل (ایپس، مواد، وغیرہ) تک یونیفائڈ، قابل بھروسہ اور محفوظ رسائی فراہم کراتی ہے۔ موٹے طور پر، سائٹرکس (i) ڈیسک ٹاپ ورچوئلائزیشن اسپیس، (ii) ورک اسپیس سلوشنز، اور (iii) نیٹ ورکنگ اور آئی ٹی سیکیورٹی سافٹ ویئر میں سرگرم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U-7261
(Release ID: 1839401)
Visitor Counter : 139