پنچایتی راج کی وزارت

پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے پنچایتی راج اداروں میں پائیدار ترقی کے اہداف کے لوکلائزیشن پر روڈ میپ اور کارروائی کے منصوبے پر سہ روزہ قومی  رائٹ شاپ کا افتتاح کیا


حکمت عملی تیار کی جانی چاہئے تا کہ ایس ڈی جی سے متعلق موضوعاتی اہداف کے بارے میں معلومات ضلع، بلاک اور پنچایتوں کی سطحوں تک خوش اسلوبی سے اور کسی روک ٹوک کے بغیر پھیلائی جاسکے – شری پاٹل

جناب پاٹل نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ملک بھر میں تقریباً 1.88 لاکھ گرام پنچایتوں نے آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران پنچایتی راج اداروں کے لیے نشان زد  نو موضوعات میں سے کم از کم ایک یا دو اہداف حاصل کرنے کا عزم کیا ہے

گرام پنچایت کی سطح پر ایس ڈی جیز کو حاصل کرنے کے لیے ہم سب کو پی ایم مودی کے 'سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس' کے منتر کے ساتھ آگے بڑھنا ہے

Posted On: 04 JUL 2022 7:49PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے آج یہاں پنچایتی راج اداروں میں پائیدار ترقی کے اہداف کے لوکلائزیشن پر روڈ میپ اورکارروائی کے منصوبے سے متعلق  تین روزہ قومی رائٹ شاپ کا افتتاح   کیا ۔ اس موقع پر  پنچایتی راج کی وزارت میں سکریٹری جناب سنیل کمار،  اورپنچایتی راج کی وزارت  میں سابق سکریٹری  اور پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کے لوکلائزیشن کو مرکزی دھارے میں لانے سے متعلق کور کمیٹی کے چیئرمین  جناب ایس ایم وجیانندموجود تھے۔ نیشنل رائٹ شاپ کا افتتاح معززین نے روایتی شمع روشن کرکے کیا۔

 

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب کپل موریشور پاٹل نے  اس یقین کااظہار کیا کہ یہ قومی رائٹ شاپ اس بات کا تعین کرنے میں اہم ثابت ہوگی کہ پنچایتوں میں ایس ڈی جیز کے لوکلائزیشن  کی رفتار کوتیز تر کرنےکےلئے اورریاستی حکومتوں، ضلع ، بلاک اورپنچایتی سطح  پر لائن ڈپارٹمنٹس، پنچایتی راج اداروں(پی آر آئیز) کے منتخب نمائندوں اور عہدیداروں، سول سوسائٹی، فیلڈ ماہرین اور د یگر فریقوں  کونوموضوعاتی اہداف  سے متعلق ایس ڈی جی کے حصول کے کس طرح کی کارروائی اور اقدامات کی ضرورت ہے۔  انہوں نے امید ظاہر کی کہ  اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ کوئی بھی پیچھے نہ رہے،یہ رائٹ شاپ پنچایت کی سطح پر ایس ڈی جیز کے لوکلائزیشن کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے روڈ میپ اور ایکشن پلان کی تیاری میں بہت کامیاب اور کارگر ثابت ہو گی۔

جناب پاٹل نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی  حکمت عملی وضع کی جانی چاہئے تا کہ ایس ڈی جی سے متعلق موضوعاتی اہداف کے بارے میں معلومات ضلع، بلاک اور پنچایتوں کی سطحوں تک خوش اسلوبی سے اور کسی روک ٹوک کے بغیر پہنچائی  جاسکے ۔ انہوں نے تمام شرکاء اور فریقوں پر زور دیا کہ وہ ایک مقررہ وقت کے اندر نو نشانزد موضوعاتی شعبوں میں ایس ڈی جیزکے حصول کے لیے تعاون، اعتماد اور یکجہتی کو مضبوط کریں۔

وزیر موصوف نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ سب سے پہلے مثبت سوچ پیدا کریں کہ ہمیں پائیدار طریقے سے گاؤوں کی  مکمل اورہمہ جہت ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔

 جناب پاٹل نے کہا کہ جب حصہ لینے والی ریاستوں کے عہدیدار اور نمائندے یہاں سے واپس جائیں گے تو انہیں یہ عہد کرناچاہئے کہ  ہر کسی کوگاؤں کی سطح پر ایس ڈی جیز کو حاصل کرنے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ’’جب ہم اس طرح کا فیصلہ  کرتے ہیں اور اسے پورا کرنے کا عزم کرتے ہیں تو ہم کام کو مقررہ وقت میں انجام دینے کے طریقے تلاش کرتے ہیں‘‘۔

پنچایتی راج کی وزارت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے، جناب پاٹل نے کہا کہ یہ انتہائی اطمینان کی بات ہے کہ ملک بھر میں تقریباً 1 لاکھ 88 ہزار گرام پنچایتوں نے پی آر آئیز کے لیے نشان زد نو موضوعات میں سے آزادی کا امرت مہوتسو کو منانےکے لئےپنچایتی راج کی وزارت کے ذریعہ منعقد کئے گئے آئیکونک ہفتہ (11 - 17 اپریل 2022)    کے بعد ایک سال کے اندر کم از کم ایک یا دو اہداف حاصل کرنے کا عزم کیا ہے۔

"وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 'سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس' کا منتر دیا ہے۔اس لئےہم سبھی کو مل کر کوششیں کرنی ہوں گی اور اس منتر کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا تاکہ گرام پنچایت سطح پر ایس ڈی جیز کو حاصل کیا جاسکے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 8 برسوں میں ملک میں جو ترقی ہوئی ہے وہ عام آدمی کی نگاہوں میں واضح طور پر نظر آتی ہے اور اعتماد کی شکل میں بھی جھلکتی ہے۔

جناب پاٹل نے کہا کہ کچھ ریاستوں نے ایس ڈی جیز کے لوکلائزیشن کے لیے کام کرنا شروع کر دیا ہے اور ملک میں بہت سی پنچایتیں ہیں جو کچھ اہداف کو پورا کر رہی ہیں، تاکہ ملک بھر کی دیگر ریاستیں اور پنچایتیں ان کی  حکمت عملی اور کارروائی کے منصوبے کواپنائیں۔ ہمیں ان میں ایک ہونا چاہئے ۔

پنچایتی راج اداروں (پی آر آئیز) کے ساتھ زمینی سطح پر( ایس ڈی جیز) کے لوکلائزیشن کے  لئے پالیسی فریم ورک پر خطاب کرتے ہوئے، پنچایتی راج کی وزارت  میں سکریٹری جناب سنیل کمار نے کہا کہ ریاستی پالیسی مختلف حکمت عملیوں پر روڈ میپ اور پلان آف ایکشن  (پی او اے)، صلاحیت سازی اور تربیت ، بہترین طور طریقوں ،نگرانی کا فریم ورک، حوصلہ افزائی ،گرام پنچایت ترقیاتی منصوبوں (جی پی ڈی پیز) میں ایس ڈی  جی کے  تناظر میں موضوعات کی عکاسی پر توجہ مرکوز کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نئی آر جی ایس اے اسکیم مرکزی وزارتوں کی منظم اور اشتراک پر مبنی کوششوں اور اسٹیٹ لائن ڈپارٹمنٹ کے ذریعے زمینی سطح پر  موضوعاتی طریقہ کار کو اپنانے کر ایس ڈی جیز کے لوکلائزیشن پر خصوصی توجہ کے ساتھ مقامی خود حکمرانی اور اقتصادی ترقی کے متحرک مراکز کے طور پر پی آر آئیز کو نئے تصور  پر توجہ مرکومزکرتی ہے۔   انہوں نے پی آرآئیز کے ذریعے دیہی علاقوں میں ایل ایس ڈی جیز کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے وژن اور روڈ میپ پر زور دیا۔

 

 

پائیدار ترقیاتی اہداف کے لوکلائزیشن کو مرکزی دھارے میں لانے کی کور کمیٹی کے چیئرمین جناب ایس ایم وجیانند نے "پی آر آئی کے ساتھ ایل ایس ڈی جیز کے لوکلائزیشن سے متعلق  روڈ میپ کی تیاری اور ایکشن پلان کے مسودے" پر اپنے خیالات  کااظہار کیا۔انہوں نے ای آرز، ای ڈبلیو آرز اور سماج کے کمزور طبقوں کی صلاحیت سازی پر زور دیا، اور انہیں قابل بنایا جانا چاہیے۔ ایس ایچ جیز گرام پنچایتوں میں ایل ایس ڈی جیز کے عمل کو "پورے معاشرے" کے تناظر میں آگے لے جانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

تمل ناڈو کی حکومت میں دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے محکمہ کی ایڈیشنل چیف سکریٹری/  ڈائریکٹر جنرل (ٹریننگ )محترمہ جے شری راگھونندن، نے ایس ڈی جیز کے لوکلائزیشن پر ماہر کمیٹی کی رپورٹ کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔ پنچایتی راج  کی وزارت میں  جوائنٹ سکریٹری  محترمہ ریکھا یادو  نے  شکریہ ادا کیا ۔

قومی رائٹ شاپ کے دوران ’’ایس ایچ جی – پی آر آئی کنورجینس : زمینی  سطح پر ایل ایس ڈی جیز کے موضوعاتی نقطہ نظر کے حصول کے لیے‘‘ پر دیہی ترقی کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری محترمہ نیتا  کیجریوال نے پریزنٹیشن دیا ، یونیسیف کے نمائندہ نے "پی آر آئی میں ایل ایس ڈی جی ایس کے روڈ میپ کو آگے بڑھانے کے لیے کنورجنٹ اسٹریٹیجیز اینڈ انوویشن ماڈلز" پر پریزنٹیشن دیا، یو این ڈی پی  کے نمائندے نے پی آر آئیز میں ایل ایس ڈی جی کے روڈ میپ کو آگے بڑھانے کے لیے "کنورجنٹ اسٹریٹیجیز اینڈ انوویشن ماڈلز" پر پریزنٹیشن دیا اور انت بھارت ابھیان کے ٹیم لیڈر  نے بھی ’’پی آر آئیز میں ایل اےس ڈی جی ایس کے روڈ میپ کو آگے بڑھانے کے لیے تعلیمی اداروں کے ساتھ کنورجینٹ اسٹریٹجیز " پر پریزنٹیشن دیا۔ مہاراشٹرا، اڈیشہ اور کرناٹک نے  ریاستوں نے پرزنٹیشن دیئے۔

 

  

 

پنچایتی راج کی وزارت پائیدار ترقی کے اہداف کے   لوکلائزیشن پر سہ روزہ (4 جولائی سے 6 جولائی 2022) قومی رائٹ شا پ کااہتمام کررہی ہے ۔ اس رائٹ شاپ میں مرکزی وزارتوں کے افسران ، یونیسیف، یو این ڈی پی، یو این پی ایف اے،  انت بھارت ابھیان  اور  تمام 34 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندے سرگرم طریقے سے شرکت کررہے ہیں ۔ اس رائٹ شاپ کا ایجنڈا پی آر آئیز میں  ایس ڈی جیز کے لوکلائزیشن پر  رو ڈ میپ اور ایکشن پلان کا مسودہ تیار کرنا  ہے ۔

 

 

********************

 

ش ح۔ ف ا۔ ف ر

U. No.7241



(Release ID: 1839307) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi