اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آزادی کا امرت مہوتسوتقریب کے طورپرایس اے آئی ایل –وی آئی ایس ایل ، بھدراوتی  میں مشہور ہفتہ تقریب کا آغاز

Posted On: 04 JUL 2022 6:03PM by PIB Delhi

اسٹیل کی وزارت  اور ایس اے آئی ایل نے آج آزادی کا امرت مہوتسو مشہور ہفتہ کی تقریبات کا آغاز کیا۔ ‘آزادی کا امرت مہوتسو تقریب’ کے حصے کے طور پر مشہورہفتہ تقریب ایس اے آئی ایل – وی آئی ایس ایل ، بھدراوتی میں مشہور ہفتہ کا آغاز، جناب چندوانی بی ایل، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور وی آئی ایس ایل  ورکرس ایسوسی ایشن   کے ذریعہ شمع روشن کرکے ہوا۔اس کے بعد  مختلف ہندوستانی زبانو ں  - سنسکرت ، بنگالی ،کنڑ ،چھتیس گڑھی ،تیلگو ، ملیالم ،اُڑیہ ،ہندی  میں ملازمین  اورکانٹریکٹ مزدوروں کے ذریعہ   حب الوطنی کے نغمے گائے گئے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00192L9.jpg

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایگزیکٹو  ڈائریکٹر  جناب بی ایل چنداونی نے  مجاہدین آزادی  کے ذریعہ   ہماری آزادی کے لئے  پیش کی جانے والی قربانیوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ ایس اے آئی ایل کی اسٹیل کھپت کے بڑھانے اور ملک میں اسٹیل انفراسٹرکچر  سہولیات  مہیا کرانے میں بڑا زبردست حصہ ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ آنے والے دنوں میں  بھی بڑھتارہے گا۔

مشہور ہفتہ تقریبات کے حصے کے طورپراسٹیل کے استعمال سے متعلق  ویڈیوز اور پوسٹر ز وی آئی ایس ایل  انٹرنیٹ ویب  پیج پر  لگائے گئے تاکہ  ملازمین اورکنٹریکٹ مزدور اسے دیکھ سکیں۔اس کے علاوہ  اسٹیل کے استعمال سے متعلق ویڈیوز اور پوسٹرز  بھدراوتی ٹاؤن میوسپلٹی  کے ذریعہ برقرار  رکھی ہوئی ڈجیٹل اسکرین پرسٹی بس اسٹینڈ  کے سامنے  بھی دکھائے جائیں گے، جہاں متوقع  طورپر 4 جولائی 2022سے 10 جولائی  2022 تک تقریباََ 10 ہزار لوگوں کے ذریعہ  انہیں دیکھا جائے گا۔

*************

ش ح۔ا ک ۔رم

(05-07-2022)

U-7244


(Release ID: 1839283) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi