وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی جی ڈی ای نے دفاعی زمین پر غیر مجاز تعمیرات اور تجاوزات کا پتہ لگانے کے لیے آرٹی فیشل انٹلی جنس پر مبنی سافٹ ویئر تیار کیا

Posted On: 04 JUL 2022 8:24PM by PIB Delhi

سینٹر آف ایکسی لینس آن سیٹلائٹ اور بغیر پائلٹ ریموٹ وہیکل انیشی ایٹو(سی او ای- ایس یو آر وی ای آئی) نے مصنوعی ذہانت پر مبنی سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو سیٹلائٹ امیجری کا استعمال کرتے ہوئے ٹائم سیریز میں غیر مجاز تعمیرات اور تجاوزات سمیت زمین پر ہونے والی تبدیلیوں کا خود بخود پتہ لگا سکتا ہے۔ سی او ای- ایس یو آر وی ای آئی ، جو کہ  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیفنس اسٹیٹس مینجمنٹ میں ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈیفنس اسٹیٹس کے ذریعے قائم کیا گیا ہے، سروے میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتا ہے۔  جیسے کہ مؤثر زمینی انتظام اور شہری منصوبہ بندی کے لیے سیٹلائٹ امیجری، ڈرون امیجری اور جیو اسپیشل ٹولز وغیرہ ۔ سی او ای  کا افتتاح 16 دسمبر 2021 کو رکھشا منتری جناب  راج ناتھ سنگھ نے کیا تھا۔

یہ تبدیلی کا پتہ لگانے والا سافٹ ویئر سی او ای- ایس یو آر وی ای آئی  نے نالج پارٹنر بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر(بی اے آر سی) ، وشاکھاپٹنم کے تعاون سے تیار کیا ہے۔ فی الحال، یہ آلہ تربیت یافتہ سافٹ ویئر کے ساتھ نیشنل ریموٹ سینسنگ سینٹر(این آر ایس سی) کارٹوسیٹ۔3 امیجری کا استعمال کرتا ہے۔ تبدیلیوں کا پتہ مختلف اوقات کی سیٹلائٹ تصویروں کا تجزیہ کرکے لگایا جاتا ہے۔

ایپلی کیشن کو سی او ای نے 62 چھاؤنیوں میں استعمال کیا ہے اور حالیہ عرصہ میں زمینی صورتحال  کے ساتھ اس کا موازنہ کیا گیا ہے۔ یہ آلہ کنٹونمنٹ بورڈز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) کو مستقل نوعیت کی تبدیلیوں کی نشاندہی کرنے کے قابل بناتا ہے اور پھر انہیں یہ جانچنے کا اہل بناتا ہے کہ آیا ایسی تبدیلیاں مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر کی گئی ہیں۔ یہ سی ای او کو یہ جاننے کی رہنمائی کرتا ہے کہ آیا غیر مجاز تعمیرات یا تجاوزات کے خلاف بروقت کارروائی کی گئی ہے اور اگر نہیں، تو بلا تاخیر مناسب قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

یہ سافٹ ویئر غیر مجاز سرگرمیوں پر بہتر کنٹرول کی سہولت فراہم کرتا ہے، فیلڈ اسٹاف کی جوابدہی کو یقینی بناتا ہے اور بدعنوانی کے طریقوں کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ معلوم ہوا کہ 1,133 غیر مجاز تبدیلیوں کا پتہ لگ چکا ہے اور 570  معاملوں  میں پہلے ہی کارروائی کی جا چکی ہے۔ بقیہ  563 معاملوں  میں، جہاں کہیں بھی قانونی کارروائی کی ضرورت ہے، کنٹونمنٹ بورڈز نے  آلہ کے ذریعے تبدیلیوں کا پتہ لگانے کے بعد اس پر کارروائی  شروع  کردی  ہے۔

تبدیلی کا پتہ لگانے کے آلہ کے نتیجے میں موثر دفاعی زمینی انتظام  کو یقینی  بنایا  جاسکے گا ۔ مزید درستگی حاصل کرنے اور اسے اپ گریڈ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ سی او ای نے اب تبدیلی کا پتہ لگانے والے ٹول کے ساتھ بہتر اے آئی  انٹرفیس کے لیے کچھ دیگر معروف تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ تبدیلی کا پتہ لگانے والے سافٹ ویئر کی فعالیت کو بڑھایا جا سکے۔ اس سے ڈی جی ڈی ای اور سروسز کو خاص طور پر دور دراز اور غیر آباد علاقوں میں واقع دفاعی زمین کے انتظام میں خاص طور سے فائدہ ہو سکتا ہے۔

سی او ای- ایس یو آر وی ای آئی  نے زمین کے انتظام کے لیے خالی زمین کے تجزیے اور پہاڑی چھاؤنیوں کے تھری ڈی امیجری تجزیہ کے لیے ٹولز بھی تیار کیے ہیں۔ ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، یہ جیوگرافک انفارمیشن سسٹم(جی آئی ایس ) پر مبنی لینڈ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے دفاعی زمین کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

*************

 

ش ح۔ج ق۔ ر‍‌ض

U. No.7243

 


(Release ID: 1839269) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi , Bengali