وزارات ثقافت

وزیر اعظم نے آندھرا پردیش کے بھیماورم میں عظیم مجاہد آزادی الوری سیتارام راجو کی 125 ویں یوم پیدائش کی ایک سال پر مشتمل تقریبات کا آغاز کیا


30 فٹ اونچے کانسے کے مجسمے کی نقاب کشائی کی

’’جدوجہد آزادی صرف چند سالوں کی، چند علاقوں یا چند لوگوں کی تاریخ نہیں ہے‘‘

’’الوری سیتارام راجو ہندوستان کی ثقافت، قبائلی شناخت، بہادری کی علامت، ترغیب دینے والےاور قدر و قیمت کی 31 آگس علامت ہے۔‘‘

الوری سیتا رام راجو اور ان جیسے کئی دوسرے ہیروز کے ذریعے ملک بھر میں تقویت پانے والی حب الوطنی کی چنگاری، آج بھی اندرونِ ملک پروان چڑھ رہی ہے۔ : جناب جی کے ریڈی

Posted On: 04 JUL 2022 8:02PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،4 جولائی 2022/

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آندھرا پردیش کے بھیما ورم میں لیجنڈری مجاہد آزادی الوری سیتارام راجو کی سال بھر جاری رہنے والی 125 ویں یوم پیدائش تقریب کا آغاز کیا۔ آندھرا پردیش کے گورنر جناب بسوابھوسن ہری چندن، وزیراعلی جناب وائی ایس جگن موہن ریڈی، مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی اس موقع پر موجود تھے۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ آندھرا پردیش کی عظیم سرزمین کو اس قدر شاندار وراثت کے ساتھ سلام کرنے کا موقع ملنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے آزادی کا امرت مہوتسو، الوری سیتارام راجو کی 125 ویں یوم پیدائش اور رامپا بغاوت کے 100 سال جیسے اہم واقعات کے سنگم کو نوٹ کیا ۔ وزیر اعظم نے عظیم "منیام ویروڈو" الوری سیتارام راجو کی یاد میں جھک کر پورے ملک کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے عظیم مجاہد آزادی کے خاندان کے افراد سے ملاقات پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔ وزیر اعظم نے آندھرا پردیش کی روایت سے ابھرنے والے 'آدیواسی پرمپارا' اور آزادی پسند جنگجو کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ الوری سیتارام راجو گارو کی 125 ویں یوم پیدائش اور رامپا انقلاب کی 100 ویں سالگرہ سال بھر منائی جائے گی۔ پنڈرنگی میں ان کی جائے پیدائش کی بحالی، چنتاپلی پولیس اسٹیشن کی تزئین و آرائش، موگلو میں الوری دھیانا مندر کی تعمیر، یہ کام امرت مہوتسو کے جذبے کی علامت ہیں، انہوں نے کہا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج کا پروگرام ہمارے آزادی پسندوں کے بہادرانہ کارناموں سے سب کو آگاہ کرنے کے عہد کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جدوجہد آزادی صرف چند سالوں، چند علاقوں یا چند لوگوں کی تاریخ نہیں ہے۔ یہ تاریخ ہندوستان کے کونے کونے کی ایثار، استقامت اور قربانیوں کی تاریخ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تحریک آزادی کی تاریخ ہمارے تنوع، ثقافت اور بحیثیت قوم ہمارے اتحاد کی مضبوطی کی علامت ہے۔

الوری سیتارام راجو کو ہندوستان کی ثقافت، قبائلی شناخت، بہادری، نظریات اور اقدار کی علامت قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سیتارام راجو گارو کی پیدائش سے لے کر ان کی قربانی تک، ان کی زندگی کا سفر ہم سب کے لیے ایک تحریک ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی قبائلی معاشرے کے حقوق، ان کی خوشی و غم اور ملک کی آزادی کے لیے وقف کر دی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ الوری سیتارام راجو 'ایک بھارت شریشٹھا بھارت' کے جذبے کی نمائندگی کرتے ہیں جو ملک کو اتحاد کے ایک دھاگے میں پِرو رہا ہے۔

اس موقع پر مرکزی وزیر برائے ثقافت جناب جی کے ریڈی نے کہا کہ آج ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں الوری سیتارام راجو کی قوم کی تعمیر میں شراکت کو تسلیم کرنے کی یہ کوشش نئی نسل کو بہادری اور قربانیوں سے آگاہ کرنے کے قابل بنائے گی"۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ملک بھر میں الوری سیتارام راجو اور ان جیسے کئی دوسرے ہیروز کے ذریعہ تقویت پانے والی حب الوطنی کی چنگاری آج بھی ہمارے اندر پروان چڑھ رہی ہے۔ ان کی لازوال بہادری کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ انگریز افسروں کو ایک آنے والے حملے کی پیشگی اطلاع دیتے تھے اور انہیں ان کے پاس موجود وسائل سے اسے روکنے کا چیلنج دیتے تھے۔

مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ " آزادی کا امرت مہوتسو نے ہمیں ایک منظم انداز میں گمنام، نامعلوم اور کم تعریف ملنےوالوں کے لیے جشن منانے کا موقع فراہم کیا ہے۔ انہوں نے حکومت کو ہر سطح پر سول سوسائٹی، این جی اوز، روحانی تنظیموں اور پرجوش افراد کے ساتھ مل کر ان لوگوں اور واقعات کو پہچاننے اور یاد رکھنے کے قابل بنایا ہے جنہوں نے ہمیں 'ہندوستانی' بنایا ہے۔'

قبائلی عجائب گھر ملک میں قبائلی فخر اور ورثے کی نمائش کے لیے قائم کیے جا رہے ہیں۔ آندھرا پردیش کے لامباسنگی میں الوری سیتارام راجو میموریل ٹرائبل فریڈم فائٹرز میوزیم بھی بنایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کی تقریر کے مکمل متن کے لیے یہاں کلک کریں۔

https://www.pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PMO=3&PRID=1839058

تقریب کا پس منظر

آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر، حکومت آزادی کے جنگجوؤں کی شراکت کو تسلیم کرنے اور ملک بھر کے لوگوں کو ان کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس کوشش کے ایک حصے کے طور پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھیما ورم میں عظیم مجاہد آزادی الوری سیتارام راجو کی سال بھر جاری رہنے والی 125 ویں یوم پیدائش تقریب کا آغاز کیا۔ 4 جولائی 1897 کو پیدا ہونے والے الوری سیتارام راجو کو مشرقی گھاٹ کے علاقے میں قبائلی برادریوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے انگریزوں کے خلاف ان کی لڑائی کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے رامپا بغاوت کی قیادت کی تھی، جو 1922 میں شروع کی گئی تھی۔ مقامی لوگوں نے اسے "منیام ویرڈو" (جنگل کا ہیرو) کا نام دیا تھا۔

حکومت نے سال بھر جاری رہنے والے جشن کے ایک حصے کے طور پر کئی اقدامات کی منصوبہ بندی کی ہے۔ الوری سیتارام راجو کی جائے پیدائش وجیا نگرم ضلع کے پنڈرنگی میں اور چنتاپلی پولیس اسٹیشن (رمپا بغاوت کے 100 سال پورے ہونے پر - اس پولیس اسٹیشن پر حملہ رمپا بغاوت کا آغاز تھا) کو بحال کیا جائے گا۔ حکومت نے دھیان مدرا میں الوری سیتارام راجو کے مجسمے کے ساتھ موگلو میں الوری دھیان مندر کی تعمیر کو بھی منظوری دی ہے، جس میں دیواری پینٹنگز اور اے آئی  سے چلنے والے انٹرایکٹو سسٹم کے ذریعے آزادی پسند مجاہدین آزادی کی زندگی کی کہانی کو دکھایا گیا ہے۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-7231



(Release ID: 1839235) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi , Telugu