اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس اے آئی ایل نے اسٹیل کی وزارت کی جانب سے اے کے اے ایم آئیکونک ویک تقریبات میں شامل ہوتے ہوئے جھانکی کا افتتاح کیا

Posted On: 04 JUL 2022 5:51PM by PIB Delhi

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹیڈ (ایس اے آئی ایل) نے آج کولکاتہ میں ایک جھانکی کا آغاز کیا، جو کہ اسٹیل وزارت کی جانب سے آزادی کا امرت مہوتسو آئکونک ویک کی تقریبات کا حصہ ہے۔ یہ  ہفتہ 4 جولائی سے 10 جولائی 2022 تک چلے گا۔ ایس اے آئی ایل کے چیئرمین نے ڈائرکٹر(کمرشل) اور کمیٹی کے دیگر اعلیٰ افسران کی موجودگی میں جھانکی کا افتتاح کیا۔  اسی طرح کی  جھانکیاں ایس اے آئی ایل کے دیگر پلانٹ  مقامات پر لانچ کی گئیں۔ کمپنی نے یہ ہفتہ منانے کے لئے اپنے پلانٹ اور یونٹ کے مقامات پر عوام کی زیادہ سے زیادہ شراکت کے ساتھ دیگر موضوعاتی پروگراموں کے انعقاد کا منصوبہ بنا یا ہے۔ اسٹیل کی وزارت اس ہفتے کو جن بھاگیداری کے جذبے کے ساتھ جن اتسو کے طور پر منا رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20220512-WA0073(1)003M.jpg

جھانکی کے ڈیجیٹل اسکرین پر اسٹیل کے استعمال، آتم نربھر بھارت ، میک ان انڈیا اور مختلف ایس اے آئی ایل مصنوعات اور ان کے استعمال کو دکھایا گیا ہے۔ یہ جھانکی شہر بھر میں جائے گی اور آزادی کا امرت مہوتسو اور اسٹیل کے استعمال پر بیداری پھیلائے گی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1839234) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi