مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

 بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل کی بحالی

Posted On: 01 APR 2022 2:28PM by PIB Delhi

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں مواصلات کے وزیر مملکت  جناب  دیبوسنہا چوہان  نے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

حکومت نے  بھارت سنچار نگم لمٹیڈ ( بی ایس این ایل )اور مہانگر ٹیلی فون نگم لمٹیڈ (ایم ٹی این ایل ) کی بحالی کے لئے ایک منصوبہ  کو 2019-10-23 کو منظوری دی تھی ۔ بحالی کے منصوبے میں50 سال یا اس سے زیادہ عمر والے  ملازمین کے لیے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم (وی آر ایس ) کے ذریعے عملے کی لاگت کو کم کرنے ، بجٹ  مختص  کرنے کے ذریعہ فنڈنگ کے ساتھ ساتھ 4 جی سروس مہیا کرنے کے لئے اسپیکٹرم کا انتظامی الاٹمنٹ ، ریٹائر ڈیٹ  کے لئےکوراور نان کور اثاثوں کے وسائل بہم پہنچانے  کے لئے مونی ٹائزیشن ، سی اے پی ای ایکس  اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اور خودمختار گارنٹی بانڈس  کو بڑھاکر ڈیٹ  کی تنظیم نو کرنے  کے اقدامات شامل ہیں۔

بی ایس این ایل  اور ایم ٹی این ایل  کو انتظامی طور پر اسپیکٹرم الاٹ کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے تاکہ 4 جی کے لیے انہی اصولوں پر 5جی خدمات فراہم کی جا سکیں جن کی پیروی کی گئی ہے۔ بی ایس این ایل  اور ایم ٹی این ایل  4 جی اور 5 جی خدمات کو ٹیکنو کمرشل تحفظات کی بنیاد پر شروع کریں گے۔

*************

ش ح۔ا م۔رم

U-7210

 



(Release ID: 1839076) Visitor Counter : 148