کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

اندورن ملک تیارہونے والی کیمیائی ادویات اوردیگر دواؤں کا فروغ

Posted On: 01 APR 2022 3:37PM by PIB Delhi

بھارت کی فارماسیوٹیکل یعنی ادویہ سازی کی صنعت ، حجم کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے سب سے بڑی صنعت  ہے ۔ بھارت نے مالی سال 21-2020میں 1,80,551 کروڑروپے کے بقدر دواسازی سے متعلق اشیاء برآمد کی ہیں ۔ بھارت نے مالی سال 21-2020 میں 32,875کروڑروپے مالیت کی بڑی مقدار  میں دوائیں /ادویات سے متعلق اشیاء برآمد کی ہیں ۔

حکومت ، اندرون ملک تیارکی جانے والی کیمیائی  ادویات اوردیگر  دواؤں کی تیاری اوران کے فروغ اوراندرون ملک ادویہ سازی کو مہمیز دینے کی کوششیں کررہی ہے ۔

 ملک کو فارما سیوٹیکلز میں خود کفیل بنانے کی غرض سے ، ادویہ سازی کے محکمے نے ، بھارت میں پیداوار سے منسلک ترغیبات (پی ایل آئی ) اسکیم کا آغاز کیاہے ۔ اس کا مقصد ، اہمیت کے حامل کلیدی ابتدائی سازوسامان (کے ایس ایمیز ) / ادویہ سازی میں کام آنے والی اشیا(ڈی ایلیز) اور ادویہ سازی سے متعلق  سرگرم معاون اشیاء (اے پی ایلیز) کی اندرون ملک مینوفیکچرنگ کرنا اورانھیں فروغ دینا ہے ۔ اس اسکیم پرکل مالی تخمینہ اخراجات 6940کروڑروپے  کے بقدرہوں گے اوراس کی مدت مالی سال 21-2020سے مالی سال 30-2029تک ہوگی ۔3685.38کروڑروپے مالیت کی سرمایہ کاری والے 49پروجیکٹوں کو پہلے ہی منظوری دی جاچکی ہے ۔

اس کے علاوہ مالی سال 21-2020سے مالی سال 29-2028کی مدت کے لئے 15000کروڑروپے کے کل تخمینہ اخراجات  کے ساتھ پیداوار سے منسلک ایک اورترغیبی اسکیم کا آغاز کیاگیاہے ۔ اس اسکیم کے تحت ، اس شعبے میں سرمایہ کاری اورپیداوار میں اضافہ کرکے اورفارماسیوٹیکلز کے شعبے میں اعلیٰ قدروالی اشیاء کی مینوفیکچرنگ کی جانب منتقلی  میں تعاون کرکے ، بھارت کی مینوفیکچرنگ سے متعلق صلاحیتوں میں اضافہ کیاجائے گا۔ اس اسکیم کے تحت 55کمپنیوں کو منظوری دی جاچکی ہے اس اسکیم  کے تحت اہل دواؤں میں ، فارماسیوٹیکل  مصنوعات  کے دیگرزمروں کے مابین اے پی ایلیز شامل ہیں ۔

محکمے نے ، بڑی مقدار میں ادویات سازی سے متعلق پارک قائم کرنے کی غرض سے ، ریاستوں کو مالی امداد فراہم کرنے ، اے پی آئی فارماکمپنیوں کو مزید معاونت فراہم کرنے کی غرض سے ایک اسکیم کاآغاز کیا ہے ۔

اس کے علاوہ  ، محکمہ ، یکساں سہولتوں  کے لئے فارما سیوٹیکل یا ادویہ سازی کی صنعت کی مدد (اے پی آئی ۔سی ایف) کے تحت ، بنیادی ڈھانچہ سے متعلق یکساں  سہولتوں کے قیام کے لئے فارماکلسٹرس کی معاؤنت کررہاہے ۔

ادویہ سازی سے متعلق ٹیکنولوجی  کو جدید طرز پرڈھالنے کی خاطر امداد اسکیم (پی ٹی یو اے ایس ) کو بھی منظوری دی گئی ہے ، تاکہ معیار اورٹیکنولوجی کو جدید طرز پرڈھالنے کی غرض سے ادویہ سازی سے متعلق شعبے میں ایس ایم ای یونٹوں کی مدد کی جاسکے ۔

کیمیاوی اشیاء اورکھاد کے وزیر مملکت ، جناب بھگونت کھوبا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔

 

**********

 

)ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

u-7202



(Release ID: 1839064) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Bengali , Tamil