سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آر،سی ایس آئی او چنڈی گڑھ اینڈانڈیا لیمٹڈ (ای آئی ایل)، نئی دہلی نے زلزلے کی وارننگ کے نظام کی مشترکہ تجارت کے لئے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے
प्रविष्टि तिथि:
01 JUL 2022 7:15PM by PIB Delhi
سی ایس آئی آر،سی ایس آئی او چنڈی گڑھ اینڈ انڈیا لیمٹڈ (ای آئی ایل)، نئی دہلی نے زلزلے کی وارننگ کے نظام کی مشترکہ تجارت کے لئے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ۔
سی ایس آئی آر ، سی ایس آئی او نے30.06.2022 کو آئندہ پانچ سالوں کے لئے ٹیکنالوجی کی تجارت کی خاطر انجینئرس انڈیا لیمٹڈ (پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کےتحت نورتن پی ایس ای ) کو شراکت دار کی حیثیت سے منتخب کیا ہے۔
سی ایس آئی آر ، سی ایس آئی او کے ڈائریکٹر پروفیسر این اننتھا رام کرشنا اور سی این ایم ڈی ای آئی ایل محترمہ ورتکا شکلا کی موجودگی میں 30 جون 2022 کو ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ۔

اس سمجھوتے کے تحت سی ایس آئی آر ، سی ایس او اور ای آئی ایل مشترکہ طور پر زلزلے کی وارننگ کے نظام کی تجارت کریں گے ۔یہ سمجھوتہ نہ صرف یہ کہ مستقبل میں زندگیوں کو بچانے میں مدد کرے گابلکہ درخواست کے ان شعبوں کے دائرے کو بڑھانے میں بھی دونوں تنظیموں کی مدد کرےگا،جہاں اس تکنیک کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
سی ایس آئی آر ،سی ایس او کے ذریعہ تیار کردہ زلزلے سے متعلق وارننگ نظاماگست 2015 سے دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کے لیے کام کر رہا ہے۔یہ پانچ زلزلے سے متعلق سینسنگ نوڈس کا ایک نیٹ ورک ہے جس میں زلزلے سے متعلق سینسرز، مواصلات کے ماڈیول، پروسیسنگ یونٹس شامل ہیں جو ایک آڈیو بصری الارم کے ساتھ کسی بڑے زلزلے کی علاقائی اطلاع دینے کے لیے وضع کیے گئے ہیں اوریہ رجسٹرڈ صارفین کو ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی واقعہ کی تفصیلات بھیجتا ہے۔
سی ایس آئی آر ،سی ایس او ایک اہم تحقیق اور ترقی کی تنظیم ہے جو سائنسی اور صنعتی آلات کی تحقیق، ڈیزائن اور ترقی کے لیے وقف ہے تاکہ بھارت میں انسٹرومنٹ اور آٹومیشن صنعت کی ترقی کو تیز کیا جا سکے جس میں وسیع رینج اور ایپلی کیشنز شامل ہیں۔

ای آئی ایل ایک اہم انجینئرنگ کنسلٹنسی کمپنی ہے جس کے پاس لیب/بینچ اسکیل سطح کے عمل کے مظاہرے/تجارتی پیمانے پر عمل کرنے اور مختلف پراسیس ٹیکنالوجیز کے لیے بنیادی ڈیزائن اور انجینئرنگ پیکجوں کی تیاری کا تجربہ ہے۔
سی ایس آئی آر ، سی ایس آئی او، اعلیٰ درجے کی تحقیق اور ترقی ای آئی ایل کے بڑے پروجیکٹ کی تکمیل میں بھرپور تجربے کے ساتھ ،مل کر اس بات کو یقینی بنائے گی کہ زلزلے سے متعلق وارننگ نظام کے کمرشلائزیشن کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا جاسکے گا۔
***********
ش ح ۔ ش ر ۔ م ش
U. No.7196
(रिलीज़ आईडी: 1839029)
आगंतुक पटल : 146