اسٹیل کی وزارت
’’اسٹیل کے شعبہ میں سرکلرمعیشت کے لیے روڈ میپ‘‘کے موضوع پر وزارت اسٹیل کی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ آج تروپتی میں منعقد ہوئی
شری رام چندر پرساد سنگھ نے کان کنی، اسٹیل کی تیاری کے عمل اور زندگی کے لیے لازمی مصنوعات کے استعمال کے دوران پیدا ہونے والے فضلے کے استعمال کے بے پناہ امکانات کو اجاگر کیا
سرکلر معیشت کو فروغ دینا حکومت کے ترجیحی شعبوں میں سے ایک ہے
اسٹیل کی صنعت سرکلر معیشت کا ایک لازمی حصہ ہے؛ اسٹیل مثالی طور پر دوبارہ تیار، دوبارہ استعمال اور بالآخر ری سائیکل کرنے کے لیے موزوں ہے
Posted On:
01 JUL 2022 8:47PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ یکم جولائی سرکلر معیشت کو فروغ دینا حکومت کے ترجیحی شعبوں میں سے ایک ہے۔ اسٹیل کی صنعت سرکلرمعیشت کا ایک لازمی حصہ ہے۔ اسٹیل مثالی طور پر دوبارہ تیار کرنے، دوبارہ استعمال کرنے اور بالآخر ری سائیکل کرنے کے لیے موزوں ہے۔
اس پس منظر میں،وزیر اسٹیل کی صدارت میں اسٹیل کی وزارت سے منسلک پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کی ایک میٹنگ آج تروپتی میں بلائی گئی جس میں ’’اسٹیل کے شعبہ میں سرکلر معیشت کے لیے روڈ میپ‘‘ کے موضوع پر بات کی گئی۔ اجلاس کے دوران سرکلرمعیشت کے تصور کی وضاحت کی گئی جس میں قدرتی وسائل کا کم سے کم استعمال شامل ہے۔ اس میں مواد کے وسائل کی کارکردگی کو بڑھانے اور ماحولیات پر اثرات کو کم کرنے کے مقصد سے 6 آر یعنی ریڈیوس، ری یوز، ری سائیکل ، ریکوور، ری ڈیزائن اور ری مینوفکچرنگ کے اصول کو اختیار کرنا بھی شامل ہے۔
کمیٹی کے چیئرمین،وزیر اسٹیل جناب رام چندر پرساد سنگھ نے کان کنی، اسٹیل کی تیاری کے عمل اور لازمی مصنوعات کے استعمال کے دوران پیدا ہونے والے فضلے کے استعمال کے بے پناہ امکانات کو اجاگر کیا۔ چیئرمین نے تجاویز کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ اس سے سرمایہ کاری، روزگار اور ترقی کو فروغ ملے گا اور یہ سرکلر معیشت کو فروغ دینے کے وزیر اعظم کے وژن کے عین مطابق ہے۔ چیئرمین نےشراکت داروں پر زور دیا کہ وہ اسٹیل کے شعبہ میں سرکلر معیشت اور ویسٹ ٹو ویلتھ کو فروغ دینے کے لیے حتمی اقدامات کریں۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ اسکریپ اور دیگر فضلہ کے ذریعہ اسٹیل کی تیاری ماحول دوست اسٹیل کی جانب ایک قدم ہے۔ اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ کان کنی اور اسٹیل بنانے کے دوران پیدا ہونے والے مختلف کچرے، اسکریپ اور ذیلی مصنوعات کو اسٹیل تیار کرنے اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں جیسے سیمنٹ کی تیاری، سڑک کی تعمیر، زراعت وغیرہ کے لیے مؤثر طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اجلاس میں کمیٹی کے ارکان کے ساتھ اسٹیل کے شعبہ میں سرکلر معیشت کے مواقع، فوائد، چیلنجوں اور آگے بڑھنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیٹی کے اراکین نے وزارت اسٹیل کی جانب سے کیے جانے والے کام کو سراہا اور اسٹیل کے شعبے میں سرکلرمعیشت کے مقصد کے حصول کے لیے مختلف اقدامات کی تجویز پیش کی۔ کمیٹی کے اراکین نے خاص طور پر دیہی علاقوں میں اسٹیل کے استعمال کو بڑھانے اور بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اسٹیل کی کھپت میں اضافہ مستقبل میں اسٹیل اسکریپ کی دستیابی میں اضافے کا باعث بنے گا۔ اراکین نے مشورہ دیا کہ غیر رسمی شعبے کو رسمی شعبے میں ضم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں ،جس سے اسٹیل کے شعبے میں سرکلرمعیشت کے لیے سازگار ایکو سسٹم بنانے میں مدد ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
(02.07.2022)
U-7182
(Release ID: 1839005)
Visitor Counter : 152