وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی فوج نے سرحد اور ساحلی سیکورٹی پر ’’سرکشا منتھن‘‘ کا اہتمام کیا

Posted On: 01 JUL 2022 7:35PM by PIB Delhi

 

بھارتی فوج کی ڈیزرٹ کور نے جودھ پور (راجستھان) میں سرحدی اور ساحلی سلامتی کے پہلوؤں پر’’سرکشا منتھن 2022‘‘ کا اہتمام کیا۔ منتھن کی مشترکہ صدارت بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس جناب پنکج کمار سنگھ، انڈین کوسٹ گارڈ کے ڈائریکٹر جنرل وی ایس پٹھانیا اور جنرل آفیسر کمانڈنگ ڈیزرٹ کور  لیفٹیننٹ جنرل راکیش کپورنے کی اور  اس میں فوج، بی ایس ایف اور کوسٹ گارڈ کے افسران نے شرکت کی۔

بات چیت کے دوران بین الاقوامی سرحد (آئی بی) اور ساحلی سیکٹر کے ساتھ مجموعی سیکورٹی میں اضافے  کے لیے انٹرآپریبلٹی، آپریشنل  کوہیجن  اور لاجسٹکس کے پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

سیکورٹی فورسز کے درمیان اعلیٰ درجے کے باہمی تعاون اور  تعلق  کو حاصل کرنے کے لیے ایک مشترکہ تربیتی کیلنڈر بھی مرتب کیا گیا۔ موجودہ سلامتی کے خطرات اور چیلنجز کے ساتھ ، مشترکہ انسدادی کارروائی  پر غور کیا گیا اور ایسے  معاملات  اب آئندہ  مشقوں کا حصہ ہوں  گے۔

اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے  صلاحیت کے فروغ کا  ایک ٹھوس روڈ میپ تیار کرنے اور موافق سکیورٹی ماحول  تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 7188

                          


(Release ID: 1838990) Visitor Counter : 183


Read this release in: English , Hindi