وزارتِ تعلیم
ہمیں 2047 کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بچوں کو اختراع کے لئے تیار کرنے کی ضرورت ہے :انیتا کروال
بچے جب تعلیمی درجات عبور کریں تو ہمیں ان کے تجسس کو زندہ اور متحرک رکھنا چاہیے:پروفیسر انیل ڈی سہسرابدھے
Posted On:
01 JUL 2022 9:10PM by PIB Delhi
وزارت تعلیم کے انوویشن سیل (ایم آئی سی )، آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای ) اور سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے جمعرات کو مشترکہ طور پر اسکول انوویشن کونسل (ایس آئی سی) کا آغاز کیا اور بھارت بھر میں 12800 سے زیادہ اسکولی اساتذہ کو انوویشن ایمبیسیڈر کے طور پر تسلیم کیا۔ ایس آئی سی بھارت کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی جانب سے ہمارے اسکولوں میں اختراع اور کاروباری ایکو سسٹم تیار کرنے کے لیے ایک پہل ہے۔
اسکولوں میں ایس آئی سی کا قیام قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی ) 2020 کے وژن کے مطابق ہے جس کا مقصد اسکولی تعلیم کی سطح پر پائیدار انداز میں آئیڈییشن، آؤٹ آف باکس سوچ، اختراعات اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینا ہے۔
اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے کی سکریٹری محترمہ انیتا کروال نے کہا کہ ہم جس آبادیاتی فائدے کی بات کرتے ہیں وہ 2047 تک دستیاب ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ مستقبل میں کیا چیلنجز ہوں گے اور اس لیے یہ ضروری ہے کہ ہر بچے میں تخلیقی صلاحیت اور وہ اختراع کرسکتا ہو۔ ہمیں درسی کتابوں سے آگے جانا ہو گا، جو کہ اختراعی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کا ایک ذریعہ ہیں۔
تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ’تروینی سنگم‘ پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اے آئی سی ٹی ای کے چیئرمین پروفیسر انل ڈی سہسرابدھے نے کہا کہ یہ پہل آئیڈییشن، اختراع، کاروباری صلاحیت، تخلیقی سوچ، ڈیزائن کی صلاحیت، پروٹو ٹائپنگ، آؤٹ آف باکس تھنکنگ اور اسکولی بچوں سے ہی آئی پی کمرشلائزیشن کے کلچر کو فروغ دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کلاس رومز میں اختراع کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور امتحانات کا انعقاد اس طرح کرنا چاہیے جو رٹ کر یاد کرنے کی بنیاد پر نہ ہو۔
سی بی ایس ای کی چیئر پرسن ندھی چھبر نے کہا کہ ایس آئی سی اسکولوں، اکیڈمیاں، صنعت، ایچ ای آئی، ماہرین، اختراع کاروں اور کاروباریوں کو ایک مقام پر لانے کے لیے ایک منفرد کنیکٹر ہے۔ تقریب کے آغاز کے دوران 12800 سے زیادہ اساتذہ کو اعلیٰ مینٹرنگ صلاحیتوں والے انوویشن ایمبیسڈر کے طور پر اعزاز بھی بخشا گیا۔
ایم آئی سی کے چیف انوویشن آفیسر ڈاکٹر ابھے جیرے نے کہا کہ جب ہم اسکولوں میں انوویشن ایکو سسٹم کے قریب پہنچ رہے ہیں، تو ہم نے متوازی طور پر چار ستونوں پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے: خیالات اور تخلیقی صلاحیت کو ظاہر کرنے، پالیسی مداخلت، اختراعی کورسز مثلاً ڈیزائن تھنکنگ نصاب، اور آخر میں اختراعی ایمبیسڈر اور تربیتی پروگراموں اور اسکول انوویشن کونسلوں کےذریعہ طلبا اور اساتذہ کی ہینڈ ہولڈنگ اور تربیت کے لئے زیادہ سے زیادہ قومی پلیٹ فارم تیار کرنا۔
ایم آئی سی کے اسسٹنٹ انوویشن ڈائریکٹر ڈاکٹر ایلنگووان کریپن نے کہا کہ ایس آئی سی کا رول اساتذہ اور طلباء کے درمیان آئی آئی ای ، ڈیزائن تھنکنگ، اسٹارٹ اپ فائننس، ایچ آر اور آئی پی آر کے بارے میں ذہنیت کی تبدیلی لانے، بیداری پھیلانےاور تربیت دینے کا ہے۔
سی بی ایس ای کے ڈائرکٹر (ٹریننگ اینڈ اسکل ایجوکیشن) ڈاکٹر بسواجیت ساہانے خطبہ استقبالیہ خطبہ دیا جبکہ شکریہ کی تحریک ایم آئی سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر موہت گمبھیر نے پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U- 7187
(Release ID: 1838985)
Visitor Counter : 143