وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

اقتصادی امور کے محکمے نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) پروجیکٹس کے لیے ٹرانزیکشن ایڈوائزرز (ٹی اے) کا پینل  تیار کیا

Posted On: 01 JUL 2022 7:55PM by PIB Delhi

 

وزارت خزانہ  کے اقتصادی امور محکمے نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) پروجیکٹو  کے ٹرانزیکشن  میں پروجیکٹ اسپانسرنگ اتھارٹیز کو ضروری مدد فراہم کرانے کے لیے پی پی پی پروجیکٹو واسطے  12 ٹرانزیکشن ایڈوائزرز کا پینل تیار کیا ہے۔

مرکزی بجٹ 2022-23 میں، حکومت ہند نے بنیادی ڈھانچے میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے موافق ماحول تیار  کرنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل، حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس (پی پی پی) کو بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کے لیے مالی مدد کے واسطے  ایک اسکیم (وی جی ایف اسکیم) بھی شروع کی ہے جوکہ  اقتصادی طور پر  مناسب  ہیں لیکن تجارتی طور پر ناقابل عمل ہیں۔

اس کوشش کے لئے  مرکزی، ریاستی اور مقامی حکومتوں کی سطح پر پروجیکٹ اسپانسرنگ اتھارٹیز کو قابل عمل پی پی پی لین دین کے لیے معیاری مشاورتی معاونت تک رسائی حاصل ہو۔

انفراسٹرکچر میں پرائیویٹ سرمایہ کاری کو تیز کرنے  کے واسطے ایک موافق ماحول تیار کرنے اور ریاستی حکومتوں کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے تمام مرکزی وزارتوں، ریاستی حکومتوں، قانونی اداروں، پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (پی ایس ای) اور حکومت ہند  اور ریاستی حکومتوں  کے دائرہ کار میں آنے والے دیگر اداروں ، چاہے وہ  پی پی پی ٹرانزیکشن کرہے یا اس کا  ارادہ رکھتے ہوں،  ٹی اے پینل  دستیاب  کرایا گیا ہے۔

یہ پینل ٹرانزیکشن ایڈوائزرز/ کنسلٹنٹ کی تقرری کے عمل  میں مدد کرے گا:

پی پی پی کے لیے ٹرانزیکشن ایڈوائزرز کا نوٹیفائیڈ پینل ویب سائٹ www.dea.gov.in  اور www.pppinindia.gov.in  پر دستیاب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 7186

                          


(Release ID: 1838982) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi