ریلوے کی وزارت

آپریشن ’’نارکوس‘‘


آر پی ایف نے جون 2022 کے دوران 7.40 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کی

Posted On: 02 JUL 2022 7:12PM by PIB Delhi

قانون نافذ کرنے والے ادارے میں سے ایک ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) نے حالیہ دنوں میں توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ آر پی ایف کو اپریل 2019 سے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت تلاشی، ضبطی اور گرفتاری کا اختیار دیا گیا ہے اور وہ اس غیر قانونی تجارت کو محدود کرنے کے لیے حکومت کی کوششوں میں سرگرمی سے حصہ لے رہی ہے۔ این ڈی پی ایس کے خطرے کی طرف توجہ دلانے کے لیے، بذریعہ ریل منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف پورے ہندوستان میں کوڈ نام آپریشن ’’نارکوس‘‘کے تحت جون2022 میں ایک ماہ طویل مہم شروع کی گئی تھی۔ اس آپریشن کے تحت آر پی ایف نے انڈین ریلویے کے ذریعہ نارکوٹکس مصنوعات کے کیریئرز/ ٹرانسپورٹرز کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ آر پی ایف نے اس غیر قانونی تجارت میں ملوث منشیات فروشوں کو نشانہ بنانے کے لیے این سی بی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں  کے ساتھ مل کر ٹرینوں اور ملک بھر میں شناخت شدہ مبینہ مقامات پر اپنی جانچ کو تیز کیا۔ جون 2022 کے مہینے میں، آر پی ایف نے 7,40,77,126روپے کی مالیت کی مشکوک مصنوعات سمیت مختلف منشیات کی مصنوعات برآمد کی ہیں اور اس کے اپنے ڈومین میں این ڈی پی ایس لے جانے والے 165 افراد کو گرفتار کیا ہے اور انہیں مزید قانونی کاروائی کے لیے متعلقہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے حوالے کر دیا ۔

منشیات نہ صرف نوجوانوں کی صحت کو تباہ کرتی ہے بلکہ یہ ملک کی معیشت اور فلاح و بہبود کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔ منشیات کی لت کےبہت ہی دور رس اثرات ہیں کیونکہ یہ فرد کے جسم اور دماغی صحت دونوں کو متاثر کرتا ہے۔

انڈین ریلوے مسافروں اور سامان کی نقل و حمل میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے اور ہندوستان میں اس کا نیٹ ورک سب سے زیادہ وسیع ہے۔  یہی وجہ ہے کہ مجرموں کے ذریعہ این ڈی پی ایس کو عام مسافروں کے روپ میں مختلف ریاستوں میں منشیات کی اسمگلنگ کے لیے طویل فاصلے کی ٹرینوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس طرح، سیکورٹی ایجنسیوں کے لیے اسے روکنا اور ریلوے کو این ڈی پی ایس کی غیر قانونی نقل و حمل کا راستہ بننے سے روکنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 (02.07.2022)

U-7166

 



(Release ID: 1838910) Visitor Counter : 215


Read this release in: English , Hindi , Marathi