بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی رینیوایبل اینرجی لمیٹڈ نے راجستھان سرکار کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے


راجستھان میں 10 جی ڈبلیو الٹرا میگا رینیو ایبل اینرجی پاور پارک کی تعمیر کےلیے مفاہمت نامہ

Posted On: 02 JUL 2022 5:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی،02 جولائی ، 2022/ این ٹی پی سی گروپ نے 2032 تک 60 جی ڈبلیو کا قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کا نشانہ مقرر کیا ہے۔ اس نشانے کو حاصل کرنے کی جانب ایک قدم کے طور پر این ٹی پی سی رینیوایبل لمیٹڈ جو این ٹی پی سی کی ایک ذیلی کمپنی ہے اس نے راجستھان سرکار کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد راجستھان میں دس گیگاواٹ الٹرا میگا قابل تجدید توانائی کے بجلی پارک تعمیر کرنا ہے۔

مفاہمت نامے پر دستخط کی یہ تقریب جے پور میں یکم جولائی 2022 کو منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں راجستھان کے وزیر توانائی جناب بھنور سنگھ بھاٹی بھی موجود تھے۔ مفاہمت نامے کا تبادلہ جناب بھاسکر اے ساونت ، پرنسپل سکریٹری توانائی، راجستھان سرکار اور جناب موہت بھارگو ، چیف ایگزکٹیو افسر ، این ٹی پی سی آر ای ایل، جناب ٹی روی کانت، چیئرمین ، آر آر ای سی ایل، جناب انل ڈھکا، ایم ڈی، آر آر ای سی ایل، جناب راجیو گپتا، سی جی ایم، این ٹی پی سی آر ای ایل اور راجستھان سرکار و این ٹی پی سی آر ای ایل کے دیگر افسران کی موجودگی میں کیا گیا ۔

اس مفاہمت نامے پر دستخط قابل تجدید توانائی کی صلاحیت حاصل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے جو این ٹی پی سی کے اضافی مقاصد میں سے ایک ہے۔ این ٹی پی سی آر ای ایل کے قیام سے اب تک دو سال سے بھی کم مدت میں مختلف ٹینڈروں میں بولی کے ذریعے چار گیگاواٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت حاصل کی ہے ۔ جو عمل درآمد کے مختلف مرحلوں م یں ہیں۔ این ٹی پی سی آر ای ایل گجرات کے رن آف کچھ میں 4.75 گیگا واٹ صلاحیت کا ایک یو ایم آر ای پی پی تعمیر کر رہی ہے اور این ٹی پی سی آر ای ایل نے آر ای پارکس اور پروجیکٹس تعمیر کرنے کے لیے ڈی وی سی کے ساتھ ایک مشترکہ پروجیکٹ پر دستخط کیے ہیں۔

۔۔۔

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 7163



(Release ID: 1838869) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Hindi