تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 امور داخلہ اور امداد باہمی کے  مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کوآپریٹیو کے 100ویں بین الاقوامی دن کے موقع پر عوام کو مبارکباد  پیش کی


کوآپریٹیو کے 100 ویں بین الاقوامی دن کے موقع پر، میں بھارت  میں کوآپریٹیوز کے خیال کو مضبوط کرنے کے لیے انتھک محنت کرنے والی تمام عظیم شخصیات اور آپریٹو سیکٹر کے ذریعے غریب سے  غریب  لوگوں کے معیار زندگی بلند کرنے میں مصروف  تمام  لوگوں کو  نمن کرتا ہوں

ہمہ گیر ترقی کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کوآپریٹیو کا خیال بہترین ذریعہ ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں امداد باہمی  کی وزارت  کئی اہم قدم کرتے ہوئے اس شعبے کو مزید طاقتور، جدید اور شفاف بنانے کے لیے پرعزم ہے

Posted On: 02 JUL 2022 4:07PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کوآپریٹیو کے 100ویں بین الاقوامی دن کے موقع پر عوام کو مبارکباد  پیش کی۔ اپنے  ٹوئٹس میں جناب امت شاہ نے کہا کہ کوآپریٹیو کے 100 ویں بین الاقوامی دن کے موقع پر، میں بھارت  میں کوآپریٹیوز کے خیال کو مضبوط کرنے کے لیے انتھک محنت کرنے والی تمام عظیم شخصیات  کو نمن کرتا ہوں ۔ اس کے ساتھ ہی میں ان تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو آپریٹو سیکٹر کے ذریعے غریب سے  غریب  لوگوں کے معیار زندگی بلند کرنے میں مصروف  رہے ہیں۔

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ ہمہ گیر ترقی کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کوآپریٹیو کا خیال بہترین ذریعہ ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں امداد باہمی  کی وزارت  کئی اہم قدم کرتے ہوئے اس شعبے کو مزید طاقتور، جدید اور شفاف بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 7159

                          


(Release ID: 1838844) Visitor Counter : 163