امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

حکومت نے  ایڈ-ٹیک کو نا مناسب تجارتی طور طریقوں کے خلاف خبردار کیا


اگر خود انضباطی سے کام نہیں چلے گا، تو حکومت سخت رہنما خطوط  وضع کرے گی: صارفین کے امو رکے سکریٹری

Posted On: 01 JUL 2022 4:57PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت نے ایڈ-ٹیک کمپنیوں کو نا مناسب تجارتی طور طریقوں کے خلاف خبردار کیا ہے۔ صارفین کے امور کے محکمے میں سکریٹری جناب روہت کمار سنگھ نے خودانضباطی ادارے انڈیا ایڈ ٹیک کنسورشیئم (آئی  ای سی) کے ساتھ آج نئی دلی میں میٹنگ کی، جو انٹر نیٹ اینڈ موبائل ایسوسی ایشن آف انڈیا (اے آئی ایم اے آئی) کے تحت کام کرتی ہے۔ جناب سنگھ نے کہا کہ اگر خود انضباطی سے نا مناسب تجارتی سرگرمیوں کا سد باب نہ ہو سکا، تو شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے سخت رہنما خطوط وضع کیا جانا نا گزیر ہو جائے گا۔

 

میٹنگ میں آئی اے ایم اے آئی کے نمائندوں اور آئی ای سی رکن کمپنیوں بشمول اپ گریڈ، بائیجوز، یوناکیڈمی، ویدانتو، گریٹ لرننگ،  وائٹ ہاٹ جونیئر اور   سن اسٹون نے شرکت کی۔

 

میٹنگ کے دوران انڈین ایڈ ٹیک سیکٹر کے لئے گمراہ کن اشہارات اور نا مناسب تجارتی طور طریقوں کے معاملات خاص طور سے زیر بحث آئے۔۔ سکریٹری صاحب نے ہندوستان بھر میں ایڈ ٹیک ایکو سسٹم میں صارفین کے مفادات کے بہتر بندوبست کے راستوں پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ای سی ہندوستانی اسٹارٹ اپس پر مشتمل ہے اور یہ ہندوستان کی سیکھنے والی برادری کے 95 فیصد کی نمائندگی کرتی ہے۔ ایجنڈے کے حصے کے طور پر ارکان نے ہندوستان ایڈ ٹیک ایکو سسٹم کو بڑھاتے ہوئے صارفین کے لئے بلا رکاوٹ، شفاف اور قابل عمل پیشکش کے ذریعے صارفین کے مفادات کے بہتر تحفظ کو یقینی بنانے پر تبادلۂ خیال کیا۔

 

سکریٹری موصوف نے کہا کہ ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ بعض اشتہارات اور طور طریقے موجودہ گائڈ لائن اور ریگولیشن سے میل نہیں کھاتے۔ لہذا صارفین کے مفادات سے ٹکرانے والے چیک پوائنٹس کے بندوبست کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ جعلی جائزے اور تبصرے بھی ایک بڑا پوائنٹ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اے ایس سی آئی کی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اشتہارات سے متعلق ضابطے 22-2021 کی سب سے زیادہ خلاف ورزی تعلیمی زمرے کی جانب سے ہوئی ہے۔ سکریٹری موصوف نےآئی ای سی کو صلاح دی کہ وہ ایکو سسٹم کے تئیں اپنی کوشش جاری رکھے اور متعلقہ فریقوں کو لے کر اس سلسلے میں ایک اسٹینڈرڈ طریقۂ کار تیار کرنے کے لئے ایک مشترکہ گروپ تشکیل دیا جائے۔

 

صنعت کے ارکان نے سکریٹری صاحب کو آئی ای سی کے فروغ سے مطلع کیا اور   سیکھنے والوں کی بہبود اور بیداری لانے کی اپنی جاری کوششوں کے بارے میں انہیں آگاہ کرایا۔

***

ش ح۔ع س ۔ ک ا



(Release ID: 1838765) Visitor Counter : 156


Read this release in: English , Hindi , Tamil