بجلی کی وزارت

بھارت کے تیرتے ہوئے سب سے بڑے سولر پاور پروجیکٹ کا آغاز


این ٹی پی سی –راماگندم میں 100میگاواٹ کے تیرتے ہوئے  سولر پاور پروجیکٹ  کا کام مکمل طورپر شروع

جدید ٹیکنولوجی اور ماحول دوست خصوصیات سے لیس

جنوبی خطے میں فلوٹنگ سولر کیپاسٹی کا  کل تجارتی کام  217میگاواٹ تک بڑھ گیا

Posted On: 01 JUL 2022 1:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،یکم جولائی،2022

 

بھارت کے تیرتے ہوئے سب سے بڑے سولر پاور پلانٹ اب مکمل طورپر کام کررہا ہے۔این ٹی پی سی نے 100 میگاواٹ کے راماگندم فلوٹنگ سولر پی وی پروجیکٹ میں سے 20 میگاواٹ کے آخری حصے کی صلاحیت کے کمرشل آپریشن کا اعلان کیا ہے جس کا نفاذ  راما گندم، تلنگانہ میں 00:00 بجے 01 جولائی 2022 سے کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002G9RM.jpg

 

 

جناب آنند  نے مزید  کہا کہ راما گندم میں 100 میگاواٹ سولر پی وی پروجیکٹ کے کام شروع کرنے  کے ساتھ، جنوبی خطے  میں فلوٹنگ سولر کیپیسیٹی کا کل تجارتی آپریشن بڑھ کر 217 میگاواٹ ہو گیا۔ قبل ازیں، این ٹی پی سی نے کایمکولم  (کیرالہ) میں 92 میگاواٹ فلوٹنگ سولر اور سمہادری (آندھرا پردیش) میں 25 میگاواٹ فلوٹنگ سولر کے تجارتی آپریشن کا اعلان کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00193OX.jpg

 

 

راماگندم میں 100میگاواٹ  فلوٹنگ سولر پروجیکٹ   جدید ٹیکنولوجی  اور ماحول دوست خصوصیات سے  لیس ہے۔ایم /ایس  بی ایچ ای ایل    کے ذریعہ ای پی سی (انجینئرنگ ،پروکیورمنٹ اینڈ کنسٹرکشن ) کی بنیاد پر   423کروڑ روپے کی لاگت  سے تیار کیا جارہا  یہ پروجیکٹ 500ایکڑ کے احاطے میں پھیلا ہوا ہے۔40بلاکس میں تقسیم  ہے اور ہر ایک میں 2.5میگاواٹ  کی صلاحیت ہے۔ہر بلاک  میں ایک تیرتا ہوا پلیٹ فارم ہے اور ایک 11200سولر موڈیلوز پر مشتمل ہے۔تیرتے ہوئے پلیٹ فارم  ایک انورٹر ،ٹرانسفارمر  اور ایک ایچ ٹی بریکر پر مشتمل ۔سولر موڈیولز  کو ایچ ڈی پی ای (ہائی ڈینسٹی  پولیتھیلین)مواد سے تیار کردہ  فلوٹرس پر رکھا گیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003A1NM.jpg

 

پورے فلوٹنگ سسٹم کو خصوصی ایچ ایم پی ای  (ہائی ماڈیولز پولیتھیلین ) رسی کے ذریعے بیلنسنگ ریزروائر بیڈ میں رکھے ڈیڈ ویٹ تک لنگر انداز کیا جا رہا ہے۔ 33 کلوواٹ زیر زمین کیبلز کے ذریعے موجودہ سوئچ یارڈ تک بجلی بنائی  جا رہی ہے۔ یہ پروجیکٹ  اپنی نوعیت  کے لحاظ سے منفرد  حیثیت  رکھتا ہے کہ انورٹر کم ترانسفارمر  کم ایچ ٹی پینل  اور ایس سی اے ڈی اے  اسکیڈر(نگرانی کرنے والا کنٹرول  اور اعدادو شمار  کا اصول) سمیت  تمام تر برقی  سازو سامان فلوٹنگ فیرو سیمنٹ پلیٹ فارموں پر بھی دستیاب  ہیں۔اس نظام کی اینکرنگ  اس انداز سے کی جاتی ہے کہ  ڈیڈ ویٹ کنکریٹ بلاکوں  کو بروئے کار لایا جاتا ہے۔

ماحول کے نقطہ نظر سے  ،سب سےزیادہ سب سے واضح فائدہ زیادہ تر متعلقہ انخلاء کے انتظامات کے لیے کم از کم زمین کی ضرورت ہے۔ مزید، تیرتے سولر پینلز کی موجودگی کے ساتھ، آبی ذخائر سے بخارات کی شرح کم ہو جاتی ہے، اس طرح پانی کے تحفظ میں مدد ملتی ہے۔ تقریباً 32.5 لاکھ مکعب میٹر سالانہ پانی کے بخارات سے بچا جا سکتا ہے۔ اسی طرح، جبکہ 1,65,000 ٹن سالانہ کوئلے کی کھپت سے بچا جا سکتا ہے اورسالانہ 2,10,000 ٹن سی او 2 کے اخراج سے بچا جا سکتا ہے۔

 

 

*************

 

ش ح ۔ا م۔

U. No.7126



(Release ID: 1838531) Visitor Counter : 246


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu