سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے کہا کہ   سطح زمین پر موجود تمام تر اشیا کا  ڈیٹا  اور معلومات تیار کرنے والی سرکاری ایجنسیوں سمیت تمام  شہری،کمپنیوں اور اداروں کو باہمی طورپر فائدے مند طریقے سے تعاون کرنے اور اوپن لنکڈ سطح زمین پر موجود تمام تر اشیا کے    ڈیٹا کےلئے کام کرنے  کی ترغیب دی جائے گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 APR 2022 3:10PM by PIB Delhi

سائنس اینڈ ٹیکنولوجی (آزادنہ چارج)،وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارتھ سائنسز ؛ایم او ایس پی ایم او،عملے ، عوامی شکایات،پینشن ،ایٹومک اینرجی اور خلا  کے مرکزی وزیر مملکت  جناب جتیندر سنگھ نے کہا کہ  سطح زمین پر موجود تمام تر اشیا کےڈیٹا پر  رہنما خطوط فروری 2021 میں جاری کردئے گئے  ہیں ،جن میں یہ تصور کیا جاتا ہے کہ سطح زمین پر موجود تمام تر اشیا کا  ڈیٹا  اور معلومات تیار کرنے والی سرکاری ایجنسیوں سمیت تمام  شہری،کمپنیاں اور اداروں کو باہمی طورپر فائدے مند طریقے سے تعاون کرنے اور اوپن لنکڈ سطح زمین پر موجود تمام تر اشیا کےڈیٹا کےلئے کام کرنے  کی ترغیب دی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں لوک سبھا کی میز پر رکھے گئے ایک بیان میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سرکاری ایجنسیاں سطح زمین پر موجود تمام تر اشیا کے ڈیٹا کے حصول کے لیے تعاون کرنے کی تمام کوششیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ جغرافیائی نقشہ سازی کے شعبے میں اسٹارٹ اپس اور چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے مزید پالیسی فیصلوں پر غور کیا جا رہا ہے۔

15 فروری 2021 کو محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی ) کی طرف سے جاری کردہ ’’ سطح زمین پر موجود تمام تر اشیا کے ڈیٹا  اور اس کی سروسز کے حصول اور پیداوار کے رہنما خطوط بشمول نقشہ جات‘‘کے مطابق، کسی بھی اسٹیبلشمنٹ، تنصیب یا احاطے تک فضائی/علاقائی پانی کے راستے کے ذریعے جسمانی رسائی جس میں اس طرح کے احاطے کے مالک کے طور پر متعلقہ وزارت/محکمہ کی طرف سے رسائی پر پابندی ہے،ان رہنما خطوط میں شامل کوئی بھی چیز کسی فرد یا ادارے کو اس کا اختیار نہیں دے گی۔ مزید، حساس صفات کی ایک منفی فہرست ہو گی جس کے لیے ضابطے کی ضرورت ہو گی اس سے پہلے کہ کوئی بھی اس طرح  کےسطح زمین پر موجود تمام اشیا کے   ڈیٹا کو حاصل کر سکے اور/یا استعمال کر سکے۔صفات کی منفی فہرست میں وہ اوصاف شامل ہوں گے جنہیں کسی نقشے پر نشان زد نہیں کیا جائے گا یعنی کوئی ذاتی یا قانونی ادارہ نقشہ پر کسی مقام کو ممنوعہ وصف کے ساتھ شناخت یا منسلک نہیں کرے گا۔ رہنما خطوط میں یہ بھی تصور کیا گیا ہے کہ ہندوستانی ادارے، چاہے وہ حکومت میں ہوں یا باہر، حاصل کرنے، جمع کرنے، پیدا کرنے، تیار کرنے، پھیلانے، ذخیرہ کرنے، شیئر کرنے، شائع کرنے، تقسیم کرنے، اپ ڈیٹ کرنے، ڈیجیٹائز کرنے یا سطح زمین پر موجود تمام تر اشیا کا   ڈیٹا بنانے کے لیے آزاد ہوں گے، بشمول نقشے، بھارت کے علاقے کے اندر کسی بھی مقامی درستگی بشمول اس کے علاقائی پانیوں کے اندر کسی بھی جغرافیائی ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے، قطع نظر درستگی کے منفی فہرستوں میں صفات پر ضوابط کے تابع،ٹیریسٹریل موبائل میپنگ سروے، اسٹریٹ ویو سروے اور ہندوستانی علاقائی پانیوں میں سروے کی اجازت صرف ہندوستانی اداروں کے لیے ہوگی ۔

 

 

*************

 

ش ح ۔ا م۔

U. No.7117

 


(ریلیز آئی ڈی: 1838474) وزیٹر کاؤنٹر : 122
یہ ریلیز پڑھیں: English , Tamil