ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت کے انعامات اور مقابلے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 APR 2022 5:12PM by PIB Delhi

یہ معلومات ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی کہ ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت(ایم ایس ڈی ای) نے 2021-2020 اور 2022-2021 کی مدت کے دوران درج ذیل مقابلوں اور ایوارڈز کا انعقاد کیا ہے:

  1. انڈیا سکلز کمپیٹیشن: انڈیا سکلز کمپیٹیشن ہنر مندی کے مقابلے کا ایک دو سالہ ایونٹ ہے جس میں پورے ہندوستان سے شرکت ہوتی ہے۔ انڈیا سکلز 2021، قومی مقابلہ 06 سے 10 جنوری،2022 کے دوران منعقد ہوا جس میں 26 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں (مرکز کے زیر انتظام علاقے) کے شرکاء نے 54 مہارتوں جیسے کہ بیوٹی تھراپی، سائبر سیکیورٹی، فلور ٹائلنگ، روبوٹکس سسٹم، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، واٹر ٹیکنالوجی ، پینٹنگ اور ڈیکوریشن، صحت اور سماجی دیکھ بھال وغیرہ میں  اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
  2. ڈسٹرکٹ اسکل ڈویلپمنٹ پلاننگ(ڈی ایس ڈی پی) میں ایکسیلنس کے لیے ایوارڈز: ایم ایس ڈی ای کے ذریعے 2018 میں قائم کیا گیا  ڈی ایس ڈی پی  ایوارڈ انتہائی فعال اور اختراعی ڈی ایس ڈی پی  بنانے میں عمدگی کو ترجیح  دیتا ہے۔ ہنر مندی کے لیے ضلع کا ایکشن پلان، ٹارگٹڈ سپلائی کے ذریعے ہنر مند افراد کی طلب کو پورا کرتا ہے۔ ضمنی مداخلت، خواتین اور دیگر پسماندہ گروہوں کو شامل کرنے پر زور دیتا ہے۔ ہندوستان کے تمام اضلاع اس ایوارڈ میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔ ڈی ایس ڈی پی ایوارڈز میں اضلاع کو ایوارڈ ان کے ہنر مندی کے ترقیاتی منصوبوں اور شارٹ لسٹ کیے گئے اضلاع کی پیشکشوں کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے کوئی مقابلہ منعقد نہیں کیا جاتا۔
  3. کوشل اچاریہ ایوارڈز:  ایم ایس ڈی ای 2019 سے کوشل اچاریہ ایوارڈکو اسکل انڈیا مشن میں شامل ہونے کے لیے ٹرینرز کو ترغیب دینے کے مقصد سے نافذ کر رہا ہے۔ یہ ایک سالانہ تقریب ہے جو ہنر مند تربیت دہندگان کے اعزاز اور ان کے ذریعہ ہندوستان کے نوجوانوں پر پیدا ہونے والے اثرات پر مرکوز ہے۔ ایوارڈز دو زمروں میں دیئے جاتے ہیں جیسے انجینئرنگ ٹریڈز اور نان انجینئرنگ ٹریڈز، ہر ریاست مقررہ نامزدگی بھیجتی ہے جس کا جائزہ لیا جاتا ہے اور ان میں سے بہترین کو اس مقصد کے لیے تشکیل دی گئی سلیکشن کمیٹی کے ذریعے نوازا جاتا ہے۔ آخری دو کوشل اچاریہ ایوارڈز کا اہتمام بالترتیب 10.09.2020 اور 17.09.2021 کو کیا گیا تھا۔

انڈیا سکلز 2021 میں حصہ لینے والوں کی تعداد کی ریاست وار فہرست ضمیمہ I میں دی گئی ہے۔ ڈی ایس ڈی پی ایوارڈز کے تحت 2021-2020 کی مدت میں شرکاء (اضلاع) کی ریاست وار فہرست ضمیمہ II میں دی گئی ہے۔ مزید برآں، سال 2020 میں 92 ٹرینرز اور سال 2021 میں 41 ٹرینرز، متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے جن میں ورلڈا سکلز مقابلے کے فاتحین کے ماہرین، نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (این ایس ٹی آئی)، انڈسٹریل ٹریننگ سینٹرز (آئی ٹی آئی)، جن شکچھن سنستھان (جے ایس ایس) اور نامور کارپوریٹ گھرانوں جیسے کہ ایڈوب، آئی بی ایم، مائیکروسافٹ، ماروتی، او این جی سی، بوش، بھیل اور ایجس جیسی کمپنیوں کے ٹرینرز کو کوشل اچاریہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 

 انڈیا سکلز 2021 مقابلے کے تحت، شمال مشرقی ریاستوں کو 3 ایوارڈز دیے گئے جن میں آسام، تریپورہ اور میزورم کے شرکاء شامل ہیں۔  ڈی ایس ڈی پی  ایوارڈکے تحت، 3 ایوارڈ شمال مشرقی ریاستوں کو دیے گئے، جن میں آسام کے سونیت پور اور موجلی اضلاع کو دیا گیا ایوارڈ شامل ہے۔ تریپورہ کا گومتی ضلع۔ گزشتہ تین سالوں کے دوران شمال مشرقی ریاستوں کے 10 ایوارڈ یافتہ افراد کو کوشل اچاریہ ایوارڈ دیا گیا۔

ضمیمہ I

 آر ایس یو ایس کیو  نمبر 3959 کے جواب میں حوالہ دیا گیا ضمیمہ جس کا جواب 06.04.2022 کو ‘وزارت کے مقابلوں اور ایوارڈز’ کے حوالے سے دیا  گیا ۔

انڈیا اسکل 2021 میں ریاست وار شرکاء کی فہرست

نمبرشمار

 ریاست/ مرکز کے زیرانتظام علاقے

شرکاء کی تعداد

1

اڈیشہ

76

2

مہاراشٹر

74

3

کیرالہ

41

4

کرناٹک

36

5

تملناڈو

36

6

آندھرا پردیش

26

7

پنجاب

23

8

دہلی

22

9

چنڈی گڑھ

21

10

آسام

20

11

ہریانہ

20

12

بہار

20

13

اترپردیش

19

14

راجستھان

19

15

گجرات

16

16

میزورم

12

17

تریپورہ

9

18

مدھیہ پردیش

8

19

انڈمان

7

20

مغربی بنگال

7

21

جھار کھنڈ

7

22

تملناڈو

5

23

اترا کھنڈ

5

24

گوا

3

25

ہماچل پردیش

2

26

جموں وکشمیر

2

کل میزان

536

 

ڈی ایس ڈی پی ایوارڈ کے تحت 2021-2020 کی مدت کے دوران شرکاء کی ریاست وار فہرست

 

نمبرشمار

ریاست

2021-2020 میں شرکاء کی تعداد

1

انڈمان ونکوبار جزائر(یو ٹی)

3

2

آندھرا پردیش

8

3

اروناچل پردیش

-

4

آسام

20

5

بہار

21

6

چنڈی گڑھ( یو ٹی)

1

7

چھتیس گڑھ

27

8

دادر ونگرحویلی( یو ٹی)

-

9

دمن اور دیو( یو ٹی)

-

10

دہلی

-

11

گوا

-

12

گجرات

33

13

ہریانہ

20

14

ہماچل پردیش

1

15

جموں وکشمیر

1

16

جھار کھنڈ

24

17

کرناٹک

15

18

کیرالہ

13

19

لکش دیپ( یو ٹی)

-

20

مدھیہ پردیش

52

21

مہاراشٹر

36

22

منی پور

1

23

میگھالیہ

11

24

میزورم

-

25

ناگا لینڈ

2

26

اڈیشہ

2

27

پدوچیری( یو ٹی)

2

28

پنجاب

22

29

راجستھان

32

30

سکم

-

31

تملناڈو

32

32

تلنگانہ

4

33

تریپورہ

1

34

اترپردیش

75

35

اترا کھنڈ

5

36

مغربی بنگال

3

 

مجموعی تعداد

467

*************

 

ش ح۔ ج ق۔ ر‍‌ض

U. No.7114

 


(ریلیز آئی ڈی: 1838464) وزیٹر کاؤنٹر : 204
یہ ریلیز پڑھیں: English , Manipuri