سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وریتکا ریسرچ انٹرنشپ


’’ایک مختصر مدتی تربیتی کورس کے ذریعے تعلیمی اشاعتی ہنرمندی کو فروغ دینا‘‘

Posted On: 30 JUN 2022 6:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30جون، 2022/ حکومت ہند کے سائنس و ٹکنالوجی کے محکمے کے ماتحت سائنس و انجینئرنگ ریسرچ بورڈ کی طرف سے اسپانسر کی گئی ایک ماہ کی وریتکا ریسرچ انٹرنشپ کا نئی دلی کے سی ایس آئی آر –این آئی ایس سی پی آر نے وویکانند ہال میں منعقدہ  وگیان وریتکا اسکیم کا کل اختتام ہو گیا ۔

شرکاء نے انفرادی طور پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا جس میں انہوں نے کہا کہ یہ صحیح جگہ ہے کہ جہاں انہیں سائنس مواصلات کی بنیادی باتوں کو سیکھنے کا ایک عمدہ موقع فراہم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے عملے کے ساتھ بات چیت کی اور پچھلے چار ہفتے کے دوران ممتاز ماہرین کے کارآمد لیکچر سنے اور اس سے بھی زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ خواہ وہ عام لوگوں کے لیے اور دانشورانہ مواصلات اور تعلیمی اشاعت کو سائنس  مواصلات کے مختلف پہلوؤں پر تازہ جانکاری حاصل تھی۔ چیف سائنسداں  جناب آر ایس جیا سومو آج سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر کے کارگزار ڈائریکٹر کے طور پر اعزازی مہمان تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے وریتکا ریسرچ انٹرنشپ کی کامیاب تکمیل پر شرکاء کو مبارکباد دی۔ جناب جیا سومو نے ان سب سے زور دے کر کہا کہ وہ اپنے ایک مہینے کے کام کو ایک قابل قدر دانشورانہ مواصلات میں بدلیں اور کسی عمدہ جریدے میں اسے شائع کرائیں۔  یہ انٹرنشپ نوجوان ریسرچ اسکالروں میں جذبہ پیدا کر کے ایک بنیادی سنگ میل مانی جاتی ہے۔

۔۔۔

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 7084


(Release ID: 1838387) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi