بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے گوگل انٹرنیشنل ایل ایل سی اور بھارتی ایئر ٹیل لمیٹڈ کے مجوزہ امتزاج کی منظوری دی
Posted On:
30 JUN 2022 6:04PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 30جون 2022 ۔ گوگل انٹرنیشنل ایل ایل سی(ایکوائرر) گوگل ایل ایل سی (مجموعی طور پر گوگل ایل ایل سی کے سبھی ذیلی اداروں کے ساتھ، ’’گوگل‘‘) کا مکمل ملکیت والا ذیلی ادارہ ہے، ۔ گوگل ایل ایل سی ڈیلاویئر کی ایک محدود ذمہ داری والی کمپنی ہے اور الفابیٹ انک کی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی ہے۔ ایکوائرر ایک ہولڈنگ کمپنی ہے اور وہ گوگل کی کسی بھی مصنوعات/سروس کا مالکانہ حق نہیں رکھتی/آپریٹ نہیں کرتی ہے۔تاہم گوگل، مختلف مصنوعات اور خدمات پیش کرتی ہے، جس میں اس کی فلیگ شپ سرچ سروس، اس کا اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم، اور اس کا پلے ایپ اسٹورشامل ہے۔
بھارتی ایئر ٹیل لمیٹڈ (بی اے ایل/ٹارگٹ ) جس کا صدر دفتر بھارت میں ہے، ایک بین الاقوامی مواصلاتی حل فراہم کرنے والا ادارہ ہے جس کے جنوبی ایشیا اور افریقہ کے 17 ممالک میں 480 ملین سے زیادہ صارفین ہیں۔ بی اے ایل کے ریٹیل پورٹ فولیو میں، دوسری چیزوں کے ساتھ ساتھ ، تیز رفتار موبائل براڈ بینڈ، ایئر ٹیل ایکسٹریم فائبر، ا سٹریمنگ سروسز (موسیقی اور ویڈیو)، ڈیجیٹل پیمنٹس اور مالیاتی خدمات شامل ہیں۔ انٹرپرائز صارفین کے لیے، بی اے ایل متعدد حل پیش کرتا ہے جن میں محفوظ کنیکٹیویٹی، کلاؤڈ اور ڈیٹا سینٹر سروسز، سائبر سیکیورٹی، آئی او ٹی، اشتہاری خدمات، اور کلاؤڈ بیسڈ کمیونی کیشن شامل ہیں ۔
ایکوائرر اور ٹارگٹ نے ایک انوسٹمنٹ ایگریمنٹ (آئی اے ) پر عمل کیا ہے جس کے مطابق ایکوائرر نے ٹارگٹ میں ایکویٹی شیئر کیپٹل کا 1.28فیصد اقلیتی اور نن کنٹرولنگ حصہ حاصل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ آئی اے کے ساتھ، ایکوائرر اور ٹارگٹ نے اپنے ملحقہ اداروں کے ذریعے کچھ تجارتی سودے بھی کیے ہیں۔ فریقین مستقبل میں کچھ دوسرے تجارتی انتظامات میں بھی داخل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
سی سی آئی نے ایکوائرر کی طرف سے پیش کردہ ترمیمات کی بنیاد پر مجوزہ امتزاج کو منظوری دے دی ہے ۔
سی سی آئی کا تفصیلی حکم بعد میں آئے گا۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.7088
(Release ID: 1838340)
Visitor Counter : 190