وزارت دفاع
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے سابق فوجی امدادی صحت اسکیم (ای سی ایچ ایس) کے لیے ادویات اور استعمال کی اشیاء کی خریداری کے لیے بڑھی ہوئی مالیاتی حد کو منظوری دی
Posted On:
30 JUN 2022 6:06PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 30جون 2022 ۔ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے آج پولی کلینک کے تمام زمروں میں غیر دستیاب (این اے )، ہنگامی، زندگی بچانے والی اور ضروری ادویات کی خریداری کے لیے مالیاتی حد میں 100 فیصد اضافہ کو منظوری دے دی ہے۔ یہ ای سی ایچ ایس کے مستفید ین کے لیے ادویات کی آسان اور بروقت دستیابی کو یقینی بنائے گا۔ (ٹائپ اے اور بی 2.5 لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک، ٹائپ سی 1.5 لاکھ سے 3 لاکھ روپے تک، ٹائپ ڈی 1 لاکھ سے 2 لاکھ روپے تک )۔
سابق فوجیوں کی جانب سے ادویات کی فراہمی کے حوالے سے متعدد گذارشات کی گئی ہیں۔ حکومت نے پہلے ہی ای سی ایچ ایس استفادہ کنندگان کے لیے ادویات کی خریداری کے طریقہ کار میں تبدیلیوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ ای سی ایچ ایس پولی کلینک والے تمام اسٹیشنوں میں، مقامی میڈیکل اسٹورز/کیمسٹوں کو ضرورت کے مطابق، دستیاب نہیں (این اے)، ہنگامی، زندگی بچانے والی اور ضروری ادویات کی فراہمی کے لیے فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ فہرست میں شامل مقامی میڈیکل اسٹورز/کیمسٹ ، اسٹیشن کمانڈر کی طرف سے تشکیل کردہ بورڈ آف آفیسرز کے ذریعے کئے جارہے ہیں ۔ اس حد سے زیادہ کسی بھی اخراجات کی منظوری ایم ڈی، ای سی ایچ ایس کے ذریعے دی جائے گی۔ سی او، ای سی ایچ ایس، اگر ضرورت ہو تو، دوسرے ای سی ایچ ایس پولی کلینکس سے مطلوبہ فنڈز کو دوبارہ مختص کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے 25 مارچ 2022 کو ہی اس کی منظوری دے دی تھی کہ جو دوائیں یا استعمال کی اشیاء ای سی ایچ ایس پالی کلینک یا مجاز مقامی دواخانوں میں دستیاب نہیں ہیں وہ اگر بازار سے خریدی جائیں تو ان کی قیمتیں زیادہ سے زیادہ 30 روز کے اندر واپس کردی جائیں گی، جس کی حد پہلے 15 روز تھی بشرطیکہ ان دواؤں یا استعمال کی اشیاء کی قیمت عام حالات میں 25 ہزار اور خاص حالات میں 75 ہزار سے زیادہ نہ ہو۔ بہرحال کینسر کے معاملے میں ہر بار دواؤں اور استعمال کی اشیاء کی زیادہ سے زیادہ قیمت پانچ لاکھ روپے ہوگی جو پہلے 2 لاکھ تھی ۔ سابق فوجیوں کو ضروری دوائیں دستیاب کرانے کی طرف یہ ایک بڑا اقدام ہوگا۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.7087
(Release ID: 1838335)
Visitor Counter : 122