وزارت دفاع
سکریٹری دفاع اور سعودی عرب کے اسٹریٹجک امور کے نائب وزیر دفاع نے دو طرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا
دفاعی تعاون سے متعلق پانچویں بھارت - سعودی عرب مشترکہ کمیٹی کا اجلاس نئی دہلی میں منعقد ہوا
Posted On:
30 JUN 2022 3:29PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 30جون 2022 ۔ سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع برائے اسٹریٹجک امورجناب احمد اے اسیری نے 30 جون 2022 کو نئی دہلی میں سیکرٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار سے ملاقات کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیر نے وزیر دفاع کو بھارت - سعودی عرب مشترکہ کمیٹی برائے دفاعی تعاون (جے سی ڈی سی ) کی 5ویں میٹنگ کے بارے میں بتایا جو 29 جون 2022 کو منعقد ہوئی تھی ۔
جے سی ڈی سی میٹنگ کی مشترکہ صدارت جوائنٹ سکریٹری (مسلح افواج)جناب دنیش کمار اور جناب احمد اے اسیری نے کی۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے مشترکہ مشقوں، ماہرین کے تبادلوں اور صنعتی تعاون میں ہونے والی پیش رفت سمیت ملٹری ٹو ملٹری تعاون کا جائزہ لیا۔ دفاعی صنعت میں تعاون کو بڑھانے کے لیے مشترکہ منصوبے کے لیے نئی راہوں کی نشاندہی کرنے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ موجودہ مشترکہ بحری مشقوں کے دائرہ کار اور پیچیدگیوں کو بڑھانے اور دیگر شعبوں میں دو طرفہ مشقوں کو وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جے سی ڈی سی کی اگلی میٹنگ سعودی عرب میں 2023 میں باہمی طور پر آسان تاریخوں میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ جے سی ڈی سی بھارت اور سعودی عرب کی وزارت دفاع کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لینے اور رہنمائی کرنے کا اعلیٰ ادارہ ہے۔
نائب وزیر نے، چیئر مین چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی آئی ایس سی) کے چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے ساتھ بھی بات چیت کی۔ وفد کے لیے ایک دفاعی صنعتی بات چیت کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں متعدد بھارتی دفاعی صنعتوں نے شرکت کی۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.7077
(Release ID: 1838259)
Visitor Counter : 143