وزارت دفاع

بھارتی فوج اور ڈیفنس اکاؤنٹس کے محکمے کے درمیان چوتھی تال میل کانفرنس نئی دلّی میں منعقد کی گئی


اَگنی ویروں کے لئے تنخواہ اور الاؤنس کے نظام کو وقت پر نافذ کرنے سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا

Posted On: 29 JUN 2022 2:29PM by PIB Delhi

بھارتی فوج اور ڈیفنس اکاؤنٹس کے محکمے ( ڈی اے ڈی ) کے درمیان چوتھی  تال میل کانفرنس 28 جون  ، 2022 ء کو نئی دلّی میں منعقد ہوئی۔ دن بھر جاری رہنے والی کانفرنس کی مشترکہ صدارت وائس چیف آف آرمی اسٹاف  ( وی سی او اے ایس ) لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو اور کنٹرولر جنرل آف  ڈیفنس اکاؤنٹس ( سی جی ڈی اے ) جناب رجنیش کمار نے کی  اور اس میں بھارتی فوج اور ڈی اے ڈی اے کے سینئر  عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

کانفرنس کے بنیادی ایجنڈے میں اگنی پتھ اسکیم پر غور و خوض اور اگنی ویروں کے لئے تنخواہ اور الاؤنس کے نظام کو بروقت نافذ کرنے کا شیڈول شامل تھا۔ ایجنڈے کے دیگر  امور میں بھارتی فوج کے جونیئر کمیشنڈ افسران/دیگر رینکوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے پے اینڈ اکاؤنٹس آفس ( پی اے او ز) کے کام کاج کو بہتر بنانا شامل  تھا ۔ دونوں اطراف کے سینئر افسران کی مشاورت سے مستقبل کے لئے ٹھوس ایکشن پلان مرتب کیا گیا۔

سی جی ڈی اے نے مسلح افواج کے لئے خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کی خاطر ٹیکنالوجی کی قوت کو استعمال کرنے اور بل پراسیسنگ اور ادائیگیوں کے نظام کو بنیادی طور پر تبدیل کرنے کے لئے جدید کاروباری عمل کو دوبارہ مرتب کرنے کےمحکمہ کے ویژن  کو پیش کیا۔ انہوں نے ڈی اے ڈی کے مختلف اقدامات جیسے درپن ( ڈیفنس اکاؤنٹس ریسیٹ ، پیمنٹ اینڈ اینالیسز) اور آنے والے مرکزی تنخواہ نظام جیسے اقدامات کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے مقاصد  کے کامیاب حصول کے لئے فوج کی طرف  سے  ضروری تعاون پر بھی روشنی ڈالی۔

وی سی او اے ایس نے ڈی اے ڈی کے  ذریعے نافذ کئے  جانے والے مختلف اقدامات کی ستائش کی ۔ انہوں نے بھارتی فوج اور ڈی اے ڈی کے سینئر افسران پر زور دیا کہ وہ اندرونی آڈٹ اور ادائیگی کے مختلف مسائل کو حل کرنے کے لئے قریبی  تعاون سے کام کریں۔ انہوں نے امدادی فیصلہ سازی اور دفاعی بجٹ کے بہتر انتظام میں مدد کے لئے یونٹس اور فارمیشنوں کے لئے لاگت اور اخراجات کے پروفائل کی نشاندہی کرنے کی ضرورت پر بات کی۔ انہوں نے اہم مالیاتی فیصلے لینے اور اکاؤنٹنگ اور آڈٹ  کی کارروائیوں کے ذریعے مالی ڈسپلن کو یقینی بنانے کے لئے انڈین ڈیفنس اکاؤنٹس سروس کے افسران کی رہنمائی اور ان کے اہم رول کو تسلیم کیا ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   )

U. No. 7032



(Release ID: 1838061) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam