قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی امور کے وزیر مملکت بشویسور ٹوڈو نے اڈیشہ میں اکلویہ ماڈل رہائشی اسکول ای ایم آر ایس کی تعمیراتی صورتحال کا جائزہ لیا


وزیر موصوف نے افسروں کونئے اکلویہ ماڈل رہائشی اسکول کے تعمیراتی عمل کو تیز کرنے کے لئے ہدایت دی

اڈیشہ ہندوستان میں اکلویہ ماڈل رہائشی اسکول ای ایم آر ایس کی زیادہ تعداد قائم کرےگا

Posted On: 28 JUN 2022 7:14PM by PIB Delhi

قبائل امور اور جل شکتی کے مرکزی  وزیر مملکت جناب بشویسور ٹوڈو نے آج اکلویہ رہائشی اسکول ای ایم آر ایس کی ایک تال میل میٹنگ کی صدارت کی اور اڈیشہ میں ان اسکولوں کی تعمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

 

Image Image

 

جناب بشویسور ٹوڈو  نے ان امور کا جائزہ لیا جو اس اسکولوں کے پاس مقامات کودرپیش ہے۔جن میں زمین کی اراضی ،جنگل  کی کلیئرینس اور پہاڑی دشوار گزار علاقوں کی وجہ سے لاگت میں اضافہ وغیرہ شامل ہے ۔وزیر موصوف نے ان سبھی معاملات کو نمٹانے کے لئے افسروں کو ہدایات جاری کی اور اسکولوں کی تعمیر تیز کرنے کو کہا ۔

 

Image

 

قابل ذکر ہے کہ  اڈیشہ کے لئے کم وبیش 87 اکلویہ ماڈل رہائشی اسکولس کی منظوری دی گئی ہے جو ہندوستان میں کسی بھی ریاست کے مقابلے سب سے زیادہ ہیں۔اس کے علاو ہ صرف میور بھن میں ہی کم و بیش 19 اسکولوں کی منظوری دی گئی ہے جو ہندوستان میں کسی ضلع کے لئے یہ سب سے بڑی تعداد ہے ۔

جناب بشویسور ٹوڈو نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی قبائلی ترقی اور بہبود کے لئے پوری طرح عہد بستہ ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی طلبا کی فلاح و بہبود کے لئے مودی حکومت کا خواب 2024 تک پورا کرلیا جائے گا۔

 

Image

 

اب تک 87 اسکولوں میں 45 اسکولوں کے لئے بھومی پوجن مکمل کردی گئی ہے۔آج کی میٹنگ میں اڈیشہ حکومت کے ایس ٹی اور ایس سی کے محکمہ کے سینئر افسروں کے علاوہ اقلیتوں اور پسماندہ طبقوں کی بہبود کے محکمہ اور جنگلات اور ماحولیات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے سینئر افسروں نے بھی شرکت کی۔

 

***********

 

 

ش ح ۔ ح ا ۔ م ش

U. No.7023



(Release ID: 1837819) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi , Odia