وزارت دفاع

ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے لیے تنخواہ کا مرکزی نظام- پدما شروع کیا گیا

Posted On: 28 JUN 2022 7:30PM by PIB Delhi

28 جون 2022 کو وزارت دفاع کے کنٹرولر جنرل آف ڈیفنس اکاؤنٹس (CGDA) جناب رجنیش کمار نے ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے لیے ایک خودکار تنخواہ اور الاؤنسز ماڈیول، ماہانہ الاؤنسز کی تقسیم کے لیے پے رول آٹومیشن (PADMA) کا افتتاح نے کیا۔

پدما (PADMA) جدید ترین ٹکنالوجی کا استعمال کرنے والا ایک خودکار پلیٹ فارم ہے جو تقریباً 15,000 ہندوستانی کوسٹ گارڈ اہلکاروں کو تنخواہ اور الاؤنسز کی بغیر کسی رکاوٹ کے اور بر وقت تقسیم فراہم کرے گا۔ یہ ماڈیول ڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام تیار کیا گیا ہے اور اسے پے اکاؤنٹس آفس کوسٹ گارڈ، نوئیڈا کے ذریعے چلایا جائے گا۔ اس لانچ نے سنٹرلائزڈ پے سسٹم (CPS) کا آغاز کیا، جس کی بنیاد ڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کوارٹر کے ذریعے رکھی جا رہی ہے تاکہ وزارت کے ماتحت تمام اداروں کے لیے ون سٹاپ پے اکاؤنٹنگ حل فراہم کیا جا سکے۔

سی جی ڈی اے نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نے ڈجیٹل انڈیا کے لیے مہم چلائی ہے تاکہ مخصوص خدمات کو یقینی بنایا جا سکے اور ہر سطح پر دستی مداخلت کو کم کیا جا سکے اور ای گورننس کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا جا سکے۔ PADMA کے آغاز سے ڈجیٹل انڈیا کے تصور کو تقویت ملے گی۔ نیز، یہ ایک ’آتم نربھر بھارت‘ پہل ہے کیونکہ پورے ماڈیول کو ڈومین ماہرین کی مدد سے ہندوستانی کاروباریوں نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔

**************

ش ح۔ ف ش ع-م ف   

U: 7007



(Release ID: 1837733) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Hindi