الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

"اختراعاتی جن بوتل سے باہر آگیا ہے": راجیو چندر شیکھر


"آج محنت، حوصلہ اور جذبہ ہی آپ کی کامیابی کا واحد محرک ہے۔ آپ کو بااثر آخری ناموں کی ضرورت نہیں ہے": راجیو چندر شیکھر

راجیو چندر شیکھر نے اپنے گجرات دورے کے دوسرے دن سی وی ایم یونیورسٹی، آنند اور ایم ایس یو، وڈوڈرا کا دورہ کیا

طلباء اور سٹارٹ اپس نے مرکزی وزیر مملکت سے ’’نیو انڈیازٹیکاڈ آف اوپرچیونیٹیز‘‘سے متعلق سوالات پوچھے

Posted On: 28 JUN 2022 6:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 28 جون          الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی اور ہنرمندی کے فروغ اور انٹرپرینیورشپ کے وزیر مملکت  راجیو چندر شیکھرنے آنند میں سی وی ایم یونیورسٹی میں دوپہر میں اور ایم ایس یو وڈودرا میں طلباء اور اسٹارٹ اپ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ’’ اختراعات کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے اور جلد ہی مستقبل قریب میں ہندوستان میں 1000 یونیکورن (نایاب ترین اسٹارٹ اپس) ہوں گے‘‘۔ وزیر موصوف نے اس بات کا ذکر کیا کہ ہندوستان کس طرح تبدیلی کے  موڑ پر ہے اور اس کی رفتار بڑھ رہی ہے کیونکہ کووڈ کے بعد یہ  ایک اصلاح شدہ اور لچکدار قوم نیز دنیا کا سب سے متحرک اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی صورت میں ابھرا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SGRT.jpg

کووڈ کے دوران ابتدائی طور پر متاثر ہونے کے بعد، اب ہندوستانی معیشت دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی بڑی معیشت ہے۔ اس نے سب سے زیادہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (80 بلین ڈالر سے) حاصل کی ہے اور سامان کی برآمدات (400 بلین ڈالر) اور خدمات کی برآمدات (254 بلین ڈالر) کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ آج، ہندوستان نے 100 یونیکورن کےہدف کو عبور کر لیا ہے جہاں سال 2021 میں 42 یونیکورن سامنے آئے۔ اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ اب اسٹارٹ اپس اوریونیکورن میں یہ اضافہ کیوں ہوا، وزیر موصوف نے بتایا کہ نریندر مودی حکومت نے گزشتہ 8 سالوں میں پرانے قوانین کو ختم کرکے ایک سازگار  ماحول بنایا ہے یعنی این پی اے کے خاتمے ، 80 کروڑ لوگوں تک انٹرنیٹ کی توسیع، معیشت کے تقریباً تمام شعبوں کی تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن اور گورننس وغیرہ  سمیت کاروبار میں آسانی کو یقینی بناکر ، بینک کاری اور مالیاتی شعبے میں اصلاحات کاآغاز  کر کے اجتماعی طور پر ایک متحرک اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو جنم دیا ہے۔

2014 سے پہلے کی صورت حال کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے، وزیرموصوف نےسوئس رپورٹ – ہا ؤس آف ڈیبٹ کا حوالہ دیا جس میں بتایا گیا کہ ہندوستان کے بینک کاری نظام کی مجموعی مالیت کا تقریباً 98فیصد ہندوستان میں 9 یا 10 بڑے خاندانوں کےخاندانی کاروبار کے زیر اثر تھا۔ آج محنت، حوصلہ، جذبہ ہی کامیابی کا واحد محرک ہے۔ یونیکورن اور اسٹارٹ اپ کی اکثریت پہلی نسل کے کاروباری ہیں اور ان کے پاس  بااثرحتمی نام نہیں ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TBVP.jpg

’’نیو انڈیازٹیکاڈ آف اوپرچیونیٹیز‘‘سے متعلق انٹرویو  میں وزیر موصوف نےا سٹارٹ اپس اور طلباء کے ذریعہ پوچھے گئے سوالوں کے جواب دیئے۔ طلباء اور اسٹارٹ اپس کی ایک شاندارنشست وزیر  موصوف کے ساتھ ہوئی جس میں انہوں نے ان کے تمام سوالوں کے جواب دیے اور انہیں نیو انڈیا کی  نشو ونما کی کہانی سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ اپنی خدمات پیش کرنے کی ترغیب دی۔

وزیر موصوف نے بعد میں شام کو وڈوڈرا کی صنعت، صنعتی انجمنوں، اکیڈمی اور پیشہ ور افراد سے ملاقات کی جنہوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور اس بات پر غورو خوض  کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سرگرم پالیسیوں کی وجہ سے  کس طرح نیو انڈیا ڈیجیٹل مصنوعات اور خدمات میں دنیا کے لیے ایک قابل اعتماد ٹیکنالوجی پارٹنر بن رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-7003



(Release ID: 1837717) Visitor Counter : 119


Read this release in: Hindi , English