تعاون کی وزارت

داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دلّی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے احمد آباد میں منعقدہ گجرات اسٹیٹ کواپریٹو ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ بینک لمیٹیڈ کی 70 ویں اے جی ایم سے خطاب کیا

Posted On: 28 JUN 2022 5:45PM by PIB Delhi

بھارت آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے اور 25 سال بعد آزادی کا صد سالہ جشن منائے گا، ایسی صورت حال میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سہکار سے سمردھی (تعاون کے ذریعے خوشحالی) کا عزم قوم کے سامنے رکھا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بینکنگ سیکٹر میں اصلاحات کی وجہ سے شہریوں کو بینکنگ خدمات کا فائدہ مل رہا ہے

جناب مودی نے کواپریٹو سیکٹر  کو ملک کی خوشحالی اور اقتصادی ترقی میں تعاون کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے

آج گجرات کے سہکاری مہاکمب میں 70 سال مکمل کرنے کے بعد یہ زرعی بینک 71 ویں سال میں داخل ہو رہا ہے اور میں  ، کسانوں اور بینک سے وابستہ دیگر لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں

گجرات اسٹیٹ کواپریٹو ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ بینک لمیٹیڈ، جسے کھیتی بینک کے نام سے جانا جاتا ہے، 1951 ء میں قائم کیا گیا تھا اور اس کا قیام تاریخی اہمیت  کا حامل ہے

سردار پٹیل کی تحریک اور پوربندر کے شہزادے ادے بھان سنگھ جی کی کوششوں سے ہزاروں کسان زمین کے مالک بن گئے اور اس زرعی بینک نے کسانوں کو زمین کا مالک بنانے میں بڑا کردار ادا کیا ہے

کھیتی بینک نے بہت سے کسانوں کو ساہوکاروں کے چنگل سے آزاد کرایا ہے اور اس زرعی بینک نے گجرات کے زراعت کے سیکٹر میں وسیع تعاون کیا ہے

کھیتی بینک زراعت کے بنیادی ڈھانچے کے لئے گجرات میں کسانوں کو درمیانی اور طویل مدتی قرض فراہم کر رہا ہے

نبارڈ کے قیام کے بعد زرعی بینکوں کی نوعیت میں قدرے تبدیلی آئی اور زراعت کے ساتھ ساتھ ان بینکوں نے دیہی ترقی، کاٹیج انڈسٹریز، ڈیری اور خود روزگار کے لئے قرضے دینا شروع کردیئے

 

داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دلّی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے احمد آباد میں منعقدہ گجرات اسٹیٹ کواپریٹو ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ بینک لمیٹڈ کی 70 ویں اے جی ایم سے خطاب کیا۔

image001YHAU.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  ، جناب امت شاہ نے کہا کہ آج بھارت آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے اور 25 سال بعد آزادی کا صد سالہ جشن منائے گا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سہکار سے سمردھی (تعاون کے ذریعے خوشحالی) کا عزم قوم کے سامنے رکھا ہے ۔ جناب مودی نے کواپریٹو  سیکٹر کو ملک کی خوشحالی اور اقتصادی ترقی میں  تعاون کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ آج، گجرات کے سہکاری مہاکمب میں 70 سال مکمل کرنے کے بعد، یہ زرعی بینک 71 ویں سال میں داخل ہو رہا ہے ۔ میں  ، اس موقع پر کسانوں اور بینک سے  جڑے دیگر لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

image002HP2B.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ گجرات اسٹیٹ کواپریٹو ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ بینک لمیٹیڈ  ، جسے کھیتی بینک کہا جاتا ہے، 1951 ء میں قائم کیا گیا تھا اور  اس کا قیام  بھی تاریخی اہمیت  کا حامل ہے۔ اس وقت سوراشٹرا اور کاٹھیاواڑ میں تقریباً 222 چھوٹے  چھوٹے  رجواڑے تھے اور پورا سوراشٹرا راجوں کی ملکیت میں تھا ۔ راجاؤں کے لئے کسان   کھیتی کرتے تھے اور اپنی روزی کماتے تھے لیکن جب  ملک کے  مردِ آہن سردار پٹیل کی قیادت میں رجواڑوں کا انضمام کیا گیا اور انڈین یونین وجود میں آئی تو قدرتی طور پر کسان اس زمین کے مالک بن گئے لیکن اس وقت کسانوں کے پاس راجاؤں کو قیمت ادا کرنے کے لئے پیسے نہیں تھے اور اس وجہ سے زمین ان کے نام نہیں ہو سکتی تھی۔ اس وقت سردار پٹیل سے تحریک لے کر اور پوربندر کے ولی عہد ادے بھان سنگھ جی کی کوششوں سے سوراشٹرا لینڈ مورٹ گیج بینک قائم کیا گیا تھا اور اس کے نتیجے میں کسانوں کو قرض دینے کا عمل شروع ہوا تھا تاکہ انہیں زمین کا مالک بنایا جا سکے۔ آج سوراشٹر، کچھ اور شمالی گجرات کے کسان زمین کے مالک ہیں اور سب سے بڑا کریڈٹ اسی زرعی بینک کو جاتا ہے۔ اس وقت اس بینک نے 56 ہزار کسانوں کو قرض دے کر زمین کا مالک بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

image003ML9E.jpg

 

جناب شاہ نے کہا کہ آج زمین کسانوں کی ملکیت ہونے کی سب سے بڑی وجہ زرعی بینک کی طرف سے دیا گیا قرض ہے اور بعد میں بینک نے کئی طرح کے کام شروع کئے۔ کسان زمین کے مالک بن گئے لیکن زمین کو برابر کرنا، آبپاشی کا بندوبست کرنا، کنویں کھودنا، کھیتی کے لئے مشینی ذرائع لانا، یہ سب کچھ ہونا باقی تھا ۔ ایسی صورت حال میں، کھیتی بینک نے درمیانی اور طویل مدتی قرضے دینے کی ذمہ داری لی اور آج، کھیتی بینک گجرات کے کسانوں کو زراعت کے بنیادی ڈھانچے کے لئے درمیانی اور طویل مدتی قرض دے رہا ہے۔ اس طرح زرعی بینک نے بہت سے کسانوں کو ساہوکاروں کے چنگل سے آزاد کرایا ہے۔ اس نقطہ ٔنظر سے،  گجرات کے زرعی شعبے میں  ، اس زرعی بینک کیا بہت بڑا تعاون  ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اناج کی پیداوار میں خود کفیل بنانے کی  اپیل ، اس وقت کے وزیر اعظم جناب لال بہادر شاستری نے  کی تھی۔ اس وقت بھی اس زرعی بینک نے ٹریکٹر اور کنویں کھودنے کے لئے قرضے دے کر اپنا  تعاون کیا تھا۔

image0044G4H.jpg

 

جناب امت شاہ نے کہا کہ نبارڈ کے قیام کے بعد زرعی بینک کی نوعیت میں قدرے تبدیلی آئی اور زراعت کے ساتھ ساتھ اس زرعی بینک نے دیہی ترقی، کاٹیج انڈسٹری، ڈیری اور خود روزگار کے لئے قرضے دینے شروع کئے ۔ آج کھیتی بینک درمیانے اور طویل مدتی قرضوں کی تقسیم کے ذریعے سب سے بڑا زرعی فائنانس بینک بن کر ابھرا ہے۔ کھیتی بینک کے 17 ضلعی دفاتر اور 176 شاخیں ، درمیانی اور طویل مدتی قرضے فراہم کرتی ہیں اور کھیتی بینک نے  ،  اب تک تقریباً 8,42,000 کسانوں کو 4,543 کروڑ روپئے کے قرض دیئے ہیں ۔  اس کے ممبران  کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر  گئی ہے اور پچھلے سال کا منافع  شامل کرنے کے بعد ، اس کے ریزرو فنڈ  590 کروڑ روپئے تک پہنچ  گئے ہیں ۔  فکسڈ ڈپازٹ  238 کروڑ روپئے سے تجاوز کر  گئے ہیں اور ایک سال کے اندر کھیتی بینک نے تقریباً  190 کروڑ روپئے کے قرضوں  کی وصولی  کے بعد اپنے فائنانس کو اچھی طرح  متوازن  بنایا ہے  ۔

امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ بینک نے بینکنگ کے لئے ریزرو بینک آف انڈیا اور نبارڈ کے ذریعہ  قائم کردہ تمام پیمانوں کے تحت بہت اچھا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے قرضے 12 سے 15 فی صد  کی شرح سود پر دیئے جاتے تھے لیکن اب 10 فی صد  کی شرح سود پر دیئے جاتے ہیں۔ پہلے قرضوں کی باقاعدہ ادائیگی پر 2 فی صد کی رعایت بھی نہیں ملتی تھی لیکن اب 2 فی صد کی رعایت بھی دی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ ، کئی دیگر قسم کے بینکنگ چارجز کو بھی کم کیا گیا ہے۔ کھاتہ داروں کے لئے ون ٹائم سیٹلمنٹ اسکیم لانے سے وصولیابی بھی ہوئی ہے اور کھاتہ داروں پر بوجھ بھی کم ہوا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ میں جی ایس سی بینک، اے ڈی سی بینک اور زرعی بینک نے مل کر تمام لڑکیوں کو سکنیا سمردھی یوجنا کے تحت رجسٹر کرنے اور ضلع کلکٹر کو 25 لاکھ روپئے کا چیک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ مرکز میں جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے بینکنگ سیکٹر میں بہت سی اصلاحات کی ہیں۔ پردھان منتری جن دھن یوجنا کے تحت 45 کروڑ نئے بینک کھاتے کھولے گئے ہیں، 32 کروڑ  روپئے  کے ’ روپے  ڈیبٹ کارڈ  ‘ دیئے  گئے ہیں، ڈیجیٹل لین دین ایک ٹریلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔  18-2017 ء  میں ڈیجیٹل لین دین کے مقابلے میں 50 گنا اضافہ ہوا ہے۔ ڈی بی ٹی کے ذریعے 52 وزارتوں کی تقریباً 300 اسکیموں کے فوائد براہ راست مستفیدین کو دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام اسکیموں میں کواپریٹیو کی شرکت جلد ہو گی ، جس سے شہریوں کے ساتھ رابطے میں اضافہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح زرعی بینکوں کو ، ان کے خسارے سے نکال کر منافع بخش بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، اسی طرح کواپریٹو سیکٹر سے جڑے سبھی لوگ  ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تعاون سے خوشحالی کے عزم کو پورا کرنے کے لئے مل کر کام کریں گے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) 

U. No. 7001



(Release ID: 1837706) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Marathi , Tamil