قومی سلامتی کونسل سیکرٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

دہشت گردی سے متعلق معاملات کی تحقیقات پر کولمبو سکیورٹی کنکلیو کا تربیتی پروگرام

Posted On: 28 JUN 2022 6:15PM by PIB Delhi

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے قومی سلامتی سے متعلق کونسل سکریٹریٹ کے تعاون سے 28-20 جون 2022 کے دوران نئی دہلی میں دہشت گردی سے متعلق معاملات کی تحقیقات کے بارے میں کولمبو سکیورٹی کانکلیو تربیتی پروگرام (28-20 جون، 2022) کا اہتمام کیا۔ اس تربیتی پروگرام میں بھارت، مالدیپ، ماریشس، سری لنکا، بنگلہ دیش اور سیشلز سے شرکاء نے شرکت کی۔

تربیتی پروگرام ان سرگرمیوں کا ایک حصہ تھا جس کی نشاندہی کولمبو سکیورٹی کنکلیو کے تعاون اور سرگرمیوں کے لیے 23-2022 کے روڈ میپ میں کی گئی تھی جس پر 10-9 مارچ 2022 کو مالدیپ میں ہونے والی 5ویں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) سطح کی میٹنگ میں رکن ممالک نے اتفاق کیا تھا۔

شرکاء نے اپنے اپنے ممالک میں دہشت گردی سے متعلق معاملات کی تحقیقات سے متعلق مختلف چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا اور دہشت گردی سے متعلق معاملات کی کارروائی، اپنے اپنے ممالک میں قانونی دفعات، دہشت گردی کی مالی معاونت (جعلی کرنسی سمیت)، آن لائن بنیاد پرستی اور سوشل میڈیا کے نشانات، منظم جرائم، اقتصادی انٹلی جنس، سائبر اور موبائل فارنسک اور انٹرپول کا کردار پر باہمی تجربات اور بہترین طور طریقوں کا اشتراک کیا۔

پینل کے شرکاء نے کولمبو سکیورٹی کنکلیو کے رکن اور مشاہد ممالک کے درمیان تجربات کے تبادلے، قریبی تعاون اور تال میل کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دہشت گردی اور بنیاد پرستی سے متعلق معاملات کی موثر تحقیقات کی جاسکے اور اس پر مقدمہ چلایا جا سکے۔

شرکاء نے کولمبو سکیورٹی کنکلیو کے تحت دہشت گردی اور بنیاد پرستی کے خلاف تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے مخصوص شعبوں کی نشاندہی کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 7000)


(Release ID: 1837699) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi