جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

جناب بھگونت کھوبا نے ایس ای سی آئی کے دفتر کا دورہ کیا

Posted On: 28 JUN 2022 1:50PM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی ، اور کیمیکل اور کھاد کے وزیر مملکت  جناب بھگونت کھوبا  نے 24 جون 2022 کو ایس ای سی آئی کے دفتر کا دورہ کیا۔ وزیر موصوف نے ایس ای سی آئی کی سینئر انتظامیہ کے ساتھ ہندوستانی قابل تجدید توانائی (آر ای) اور سی او پی 26 میں ہندوستان کے ذریعے کیے گئے وعدوں سے متعلق بات چیت کی۔

جاری سرگرمیوں کی تفصیلات کے علاوہ وزیر موصوف نے ایس ای سی آئی کی آئندہ پہل جیسے کہ بیٹری اسٹوریج، آر ای ٹینڈر، ای موبی لیٹی، ایگرو پی وی، گرین ہائیڈروجن، کچرے سے توانائی وغیرہ سے متعلق موضوعات پر گفتگو کی، جس سے قومی اہداف کو حاصل کرنے میں تیزی آئے گی۔

وزیر موصوف کی باتوں سے ایس ای سی آئی کی ٹیم کو کافی حوصلہ ملا اور انہوں نے ملک میں قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے سے متعلق اپنے عزم کو دہرایا۔

وزیر موصوف نے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کی تعریف کرتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا کہ حکومت اس مشن میں پوری طرح ان کے ساتھ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JTBG.jpg

 

*************

 

 

ش ح ۔  ق ت ۔  ت ع

U. No.6985



(Release ID: 1837562) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi , Punjabi