وزارت خزانہ
مالی سال 2021-22 کے لئے بھارت کی مرکزی حکومت کے کھاتے (عبوری / غیر آڈٹ شدہ)
Posted On:
31 MAY 2022 6:26PM by PIB Delhi
مالی سال 2021-22 کے لئے بھارت سرکار کے کھاتے (عبوری / غیر آڈٹ شدہ ) یکجا کئے گئے ہیں اور اس کی رپورٹیں شایع کی گئی ہیں۔ اہم جھلکیا ں درج ذیل ہیں :
بھارت سرکار کو سال 2021-22 کے دوران 2207634 کروڑ روپئے( کل حصولیابیوں کے متعلقہ ترمیم شدہ تخمینے 21-22 کے 101.3 فیصد) حاصل ہوئے ہیں ، جس میں 18,20,382 کروڑ روپے محصولاتی مالیہ (کل کاکل مرکز کو جانےوالا )، 3,48,044 کروڑ روپے غیر محصولاتی مالیہ اور 39,208 کروڑ روپےغیر قرضہ جاتی مالی وصولیابیاں شامل ہیں ۔ غیر قرضہ جاتی وصولیابیاں، قرض کی وصولی (24,570 کروڑ روپئے) اور متفرق سرمایہ جاتی وصولیاں (14,638 کروڑ روپئے) پر مشتمل ہوتی ہیں۔ اس مدت تک حکومت ہند کے ذریعہ 8,81,779 کروڑ روپے ریاستی حکومتوں کو ٹیکسوں کے حصہ کی تقسیم کے طور پر منتقل کیے گئے ہیں جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 2,86,782 کروڑ روپئے زیادہ ہے۔
حکومت ہند کا کل خرچ 37,94,171 کروڑ روپئے ہے (متعلقہ ترمیم شدہ تخمینے20-21 کا 100.6 فیصد) ، جس میں سے32,01,373 کروڑ روپئے ریونیو اکاؤنٹ پر اور 5,92,798 کروڑ روپئے کیپٹل اکاؤنٹ پر ہیں۔ کل آمدنی کے اخراجات میں سے 8,05,390 کروڑ روپے سود کی ادائیگیوں کے حساب میں ہیں۔
*************
ش ح ۔ س ب ۔ ف ر
U. No.6983
(Release ID: 1837557)