وزارت دفاع
بھارت اور ملیشیا نے دفاعی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ملیشیا کے اپنے ہم منصب کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی
Posted On:
27 JUN 2022 7:22PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 27 جون 2022 کو ملیشیا کے سینئر وزیر دفاع وائی بی داتو سیری ہشام الدین بن حسین کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کی۔ اس میٹنگ کے دوران دو طرفہ، علاقائی اور دفاعی صنعتی باہمی اشتراک و تعاون سے متعلق وسیع مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر دفاع نے داتو سری ہشام الدین بن حسین کو اگست 2021 میں سینئر وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ دونوں وزراء نے پہلے سے مضبوط بھارت-ملیشیا دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے ارادے کا اظہار کیا۔
دونوں وزراء نے موجودہ دفاعی تعاون کی سرگرمیوں اور فریم ورک اور موجودہ ملیشیا-بھارت دفاعی تعاون میٹنگ (ایم آئی ڈی سی او ایم) فریم ورک کے تحت ان کو مزید بڑھانے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اگلا ملیشیا-بھارت دفاعی تعاون میٹنگ (ایم آئی ڈی سی او ایم) جولائی 2022 میں منعقد ہونا ہے، اور اس پلیٹ فارم کو دفاع میں گہرے اشتراک کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے ان شعبوں پر روشنی ڈالی جن میں بھارتی دفاعی صنعتیں ملیشیا کی مدد کر سکتی ہیں۔ انہوں نے بھارتی دفاعی صنعت کی سہولیات اور مصنوعات کا پہلا تجربہ حاصل کرنے کے لئے ملیشیا کے سینئر افسران کے بھارت کے دورے کی تجویز پیش کی۔
ملیشیا کے سینئر وزیر دفاع نے امن مشن میں خواتین اہلکاروں کو شامل کرنے کی ضرورت کا اظہار کیا۔ دونوں فریقوں نے اس معاملے پر ایک دوسرے کو شامل کرنے پر اتفاق کیا۔ انسانی امداد اور قدرتی آفات میں راحت (ایچ اے ڈی آر) کے کاموں کی صلاحیت کو جدید تر کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ملیشیا کے سینئر وزیر دفاع کو قریبی اور اسٹریٹجک دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے جلد از جلد بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ع۔ع ن
(U: 6953)
(Release ID: 1837420)
Visitor Counter : 171