وزارات ثقافت

مرکزی وزیر جناب ارجن رام میگھوال نے منگولیا سے واپس لائے گئے بھگوان بدھ کے مقدس کپل وستو باقیات حاصل کیے

Posted On: 27 JUN 2022 9:49PM by PIB Delhi

بھگوان بدھ کے چار مقدس باقیات کو منگولیائی بدھ پورنیما کے جشن کے حصے کے طور پر منگولیا کی گندن خانقاہ کے احاطے کے اندر بتساگان مندر میں 12 دنوں کے لیے نمائش کے طور پر رکھے جانے کے بعد ہندوستان واپس لایا گیا۔ مرکزی وزیر جناب ارجن میگھوال نے آج غازی آباد میں مقدس باقیات کا استقبال کیا۔ منگولیا کے لوگوں کی طرف سے عام مطالبے کی بنیاد پر مقدس باقیات کی نمائش کی مدت میں چند روز کی توسیع کرنی پڑی تھی۔

منگولیا کے صدر، منگولیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر، منگولیا کے وزیر خارجہ، وزیر ثقافت، وزیر سیاحت، وزیر توانائی، 20 سے زائد ارکان پارلیمنٹ، منگولیا کی 100 سے زائد خانقاہوں کے اعلیٰ مبلغ ان ہزاروں افراد میں شامل تھے جنھوں نے گندن خانقاہ میں ان باقیات کی 12 روزہ نمائش کے لیے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ اختتامی دن پر منگولیا کے وزیر داخلہ ثقافتی رسومات کی ادائیگی کے لیے موجود تھے۔

 

 

نمائش کے پہلے دن (14 جون) کو تقریباً 18 سے 20 ہزار عقیدت مندوں نے بدھ کے مقدس باقیات کو سجدہ کیا۔ کام کے دنوں میں اوسطاً 5 سے 6 ہزار عقیدت مندوں نے گنڈن خانقاہ کا دورہ کیا، جب کہ چھٹی کے دنوں میں اوسطاً 9 سے 10 ہزار عقیدت مندوں نے اپنی عقیدہ کا اظہار کیا۔ آخری دن تقریباً 18 ہزار عقیدت مندوں نے مقدس باقیات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گنڈن کا دورہ کیا۔ اختتامی دن پر ثقافت کے وزیر داخلہ رسومات کی ادائیگی کے لیے وہاں موجود تھے۔

مقدس بدھ کے باقیات، ’کپل وستو باقیات‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں کیونکہ یہ بہار کے ایک ایسے مقام سے ہیں جو پہلی بار 1898 میں دریافت ہوئے تھے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کپل وستو کا قدیم شہر ہے۔

ان باقیات کو ریاستی مہمان کا درجہ دیا گیا تھا اور انھیں اسی موسمیاتی کنٹرول کیس میں رکھا گیا تھا جیسا کہ اس وقت نیشنل میوزیم میں رکھا گیا ہے۔ ایک خصوصی ہوائی جہاز سی 17 گلوب ماسٹر مقدس باقیات کو واپس ہندوستان لے کر آیا۔

کسی بھی ہندوستانی وزیر اعظم کے منگولیا کے پہلے دورے میں، 2015 میں، جناب نریندر مودی نے گندن خانقاہ کا دورہ کیا تھا اور ہمبا لامہ کو بودھی درخت کا پودا بھی پیش کیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان صدیوں پرانے بدھ مذہب کے رشتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، جناب نریندر مودی نے منگول پارلیمنٹ سے اپنے خطاب کے دوران ہندوستان اور منگولیا کو روحانی ہمسایہ کے طور پر بیان کیا تھا۔

آخری بار ان باقیات کو ملک سے باہر اس وقت لے جایا گیا تھا جب 2012 میں ان کی نمائش سری لنکا میں کی گئی تھی اور جزیرے کے ملک میں کئی مقامات پر انھیں نمائش کے لیے رکھا گیا تھا۔ تاہم، بعد میں رہنما خطوط جاری کیے گئے اور مقدس باقیات کو ان نوادرات اور فنی خزانوں کے ’AA‘ زمرے میں رکھا گیا جنھیں ان کی نازک نوعیت کو دیکھتے ہوئے عام طور پر نمائش کے لیے ملک سے باہر نہیں لے جایا جانا چاہیے۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع-م ف   

U: 6958



(Release ID: 1837419) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Bengali